اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-183 ایت نمبر

وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١۫ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ
آسان اُردو اور میں اُن (یعنی میری آیات کو جھٹلانے والوں )کوڈھیل دیتا ہوں بے شک! میرا منصوبہ بہت مضبوط ہوتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور میں ان کو ڈھیل دیتا ہوں، یقین جانو کہ میری خفیہ تدبیر بڑی مضبوط ہے۔
ابو الاعلی مودودی میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہے
احمد رضا خان اور میں انہیں ڈھیل دوں گا بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے
احمد علی اور میں انہیں مہلت دوں گا بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
فتح جالندھری اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے
طاہر القادری اور میں انہیں مہلت دے رہا ہوں، بیشک میری گرفت بڑی مضبوط ہے،
علامہ جوادی اور ہم تو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر بہت مستحکم ہوتی ہے
ایم جوناگڑھی اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
حسین نجفی اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And I give them rein: verily My contrivance is firm.
M.M.Pickthall: I give them rein (for) lo! My scheme is strong.
Saheeh International: And I will give them time. Indeed, my plan is firm.
Shakir: And I grant them respite; surely My scheme is effective.
Yusuf Ali: Respite will I grant unto them: for My scheme is strong (and unfailing).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کی آیات سے کذب کرنے والے