Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-70 ایت نمبر
| وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ |
| آسان اُردو | اور اُنہوں نے اس (ابراہیم ؐ)سے ایک تدبیر کا ارادہ کیاپھر ہم نے اُن (لوگوں) کو خسارے والا بنا دیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان لوگوں نے ابراہیم کے لیے برائی کا منصوبہ بنایا تھا، مگر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے انہی کو بری طرح ناکام کردیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ چاہتے تھے کہ ابراہیمؑ کے ساتھ بُرائی کریں مگر ہم نے ان کو بُری طرح ناکام کر دیا |
| احمد رضا خان | اور انہوں نے اس کا برا چاہا تو ہم نے انہیں سب سے بڑھ کر زیاں کار کردیا |
| احمد علی | اور انہوں نے اس کی برائی چاہی سو ہم نے انہیں ناکام کر دیا |
| فتح جالندھری | اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا |
| طاہر القادری | اور انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ بری چال کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے انہیں بری طرح ناکام کر دیا، |
| علامہ جوادی | اور ان لوگوں نے ایک مکر کا ارادہ کیا تھا تو ہم نے بھی انہیں خسارہ والا اور ناکام قرار دے دیا |
| ایم جوناگڑھی | گو انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کا برا چاہا، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا |
| حسین نجفی | ان لوگوں نے ابراہیم کے ساتھ چالبازی کرنا چاہی تھی مگر ہم نے انہیں ناکام کر دیا۔ |
| M.Daryabadi: | And they intended to do him an evil, but We made them the worst losers. |
| M.M.Pickthall: | And they wished to set a snare for him, but We made them the greater losers. |
| Saheeh International: | And they intended for him harm, but We made them the greatest losers. |
| Shakir: | And they desired a war on him, but We made them the greatest losers. |
| Yusuf Ali: | Then they sought a stratagem against him: but We made them the ones that lost most! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں