اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-69 ایت نمبر

قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ
آسان اُردو ہم نے کہا: اے آگ! ٹھنڈی ہو جا اور ابراہیم ؐ پر سلامتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (چنانچہ انہوں نے ابراہیم کو آگ میں ڈال دیا اور) ہم نے کہا : اے آگ ! ٹھندی ہوجا، اور ابراہیم کے لیے سلامتی بن جا۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے کہا "اے آگ، ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی بن جا ابراہیمؑ پر"
احمد رضا خان ہم نے فرمایا اے آگ ہو جا ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر
احمد علی ہم نے کہا اے آگ ابراھیم پر سرد اورراحت ہو جا
فتح جالندھری ہم نے حکم دیا اے آگ سرد ہوجا اور ابراہیم پر (موجب) سلامتی (بن جا)
طاہر القادری ہم نے فرمایا: اے آگ! تو ابراہیم پر ٹھنڈی اور سراپا سلامتی ہو جا،
علامہ جوادی تو ہم نے بھی حکم دیا کہ اے آگ ابراہیم علیھ السّلامکے لئے سرد ہوجا اور سلامتی کاسامان بن جا
ایم جوناگڑھی ہم نے فرما دیا اے آگ! تو ٹھنڈی پڑ جا اور ابراہیم (علیہ السلام) کے لئے سلامتی (اور آرام کی چیز) بن جا!
حسین نجفی (چنانچہ انہوں نے آپ کو آگ میں ڈال دیا تو) ہم نے کہا اے آگ! ٹھنڈی ہوکر اور ابراہیم کے لئے سلامتی کا باعث بن جا۔
=========================================
M.Daryabadi: We said: O fire! be thou cool and peace unto Ibrahim
M.M.Pickthall: We said: O fire, be coolness and peace for Abraham.
Saheeh International: Allah said, "O fire, be coolness and safety upon Abraham."
Shakir: We said: O fire! be a comfort and peace to Ibrahim;
Yusuf Ali: We said, "O Fire! be thou cool, and (a means of) safety for Abraham!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں