روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ | تو وہ کہتے : کہ کیا تم اُن (مسلمانوں ) سے اُس بارے میں باتیں کرتے ہو جو اﷲ نے تم پرظاہر کیا ہے | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:76 |
| وَ لَا یَكْتُمُوْنَ اللّٰهَ حَدِیْثًا۠ | اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے | کفر(یعنی اللہ کے احکامات سے انکار) کیا ہوگا | 4:42 |
| فَمَالِ هٰۤؤُلَآءِ الْقَوْمِ لَا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ حَدِیْثًا | پھر ان لوگوں کو کیا ہے کہ وہ تقریباَ ایک بات سمجھتے ہی نہیں؟ | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:78 |
| وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِیْثًا | اوربات کا اللہ سے زیادہ سچا کون ہو سکتا ہے؟ | منفرد ایت اور ایک اصول | 4:87 |
| فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ | پھر تم (مومنین) اُن (ایسا کرنے والوں) کے ساتھ نہ بیٹھو ،حتی کہ وہ (ایسے لوگ)اس کے سوا کسی اوربات میں مشغول ہو جائیں | اللہ کی آیات کا مذاق | 2:140 |
| فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ | تو اُن سے الگ ہو جائیں حتی کہ وہ اس کے سواکسی اور بات میں مشغول ہو جائی | منفرد آیت | 6:68 |
| فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ | وتو پھراس (حقیقت )کے بعد وہ کس حدیث( بات ) پر ایمان لائیں گے؟ | (یعنی میری آیات کو جھٹلانے والے ) | 2:185 |
| وَ یُعَلِّمُكَ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ | اور تجھے باتوں(احادیث) کی تاویل (تشریع) سکھائے گا، | یوسفؑ کو باپ نے بتایا | 12:6 |
| وَ لِنُعَلِّمَهٗ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ١ؕ | اور تاکہ ہم اُسے باتوں( احادیث) کی تاویل (تشریع ) سکھائیں ا | یوسفؑ کی کہانی | 12:21 |
| وَ عَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ١ۚ | اور مجھے باتوں (احادیث) کی تشریح (تاویل) کے علم میں سے سکھایا، | یوسفؑ کی کہانی | 12:101 |
| ١ؕ مَا كَانَ حَدِیْثًا یُّفْتَرٰى | یہ (قرآن) کوئی خود بنائی ہوئی بات(حدیث)نہیں | قرآن کے بارے | 12:111 |
| اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًا | اگر وہ (لوگ) اس بات(حدیث) کو نہیں مانتے | (کہ اللہ کا کوئی بیٹا نہیں) | 18:6 |
| حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠ | ا حتی کہ میں تم سے خود اُس(چیز) سے بات کروں | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:70 |
| وَ هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسؑی کی بات(کہانی)آئی ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:9 |
| اَوْ یُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا | اور یا یہ(قرآن) اُن کے لیے ذکر (نصیحت) بنا دے | قیامت کے دن | 20:113 |
| مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ | اُن (لوگوں) کے پاس اُن کے رب سے نئی نصیحت نہیں آتی | ایک حقیقت | 21:2 |
| فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ | پھر ہم(بھی) اُن میں سے بعض کو بعضوں کے پیچھے (تباہی کی طرف) چلاتے جاتے اور ہم اُن (لوگوں) کو (گئی گذری)باتیں بنا دیتے | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:44 |
| وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ | اور اُن (نہ ایمان لانے والوں) پاس رحمان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں پہنچتی ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت)سے اعراض(کنارہ کر) لیتے ہیں | انکاری لوگ | 26:5 |
| وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ | اور لوگوں میں سے ہے جو صرف فضول باتوں کی خریداری کرتا ہے، | تاکہ وہ بغیر علم کے اللہ کی راہ سے (لوگوں کو)گمراہ کرے، | 31:6 |
| فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ١ؕ | ، پھر جب تم کھانا کھا لو، تو (خود ہی) منتشر ہو جاؤاور بات چیت کے لیے نہ بیٹھے رہو. | ایمان والوں کو | 33:53 |
| فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ | اور اُنہوں نے اپنے پر ظلم کیاپھر ہم نے اُن کو(پرانی)باتیں بنا ڈالا اور ہم نے اُن کو ملیا میٹ کر دیا ایک مکمل ملیا میٹ. | اہل سبا | 34:19 |
| اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ | اللہ نے(اب) بہترین باتیں نازل کی ہیں، ایک کتاب ہے، ملتی جلتی دہرائی ہوئی (باتیں)ہیں، | سوال ہے | 39:23 |
| فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ | پھر اللہ اور اُس کی آیات کے (انکار) بعد، وہ کونسی حدیث (کلام، بات) پر ایمان لائیں گے | ایک سوال ہے | 45:6 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ | کیا آپﷺ کے پاس ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے؟ | تاریخی آیت | 51:24 |
| فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ | اگر وہ واقعی سچے ہیں، تو پھر وہ بھی اسطرح کی حدیث(کلام) تو لائیں | آپﷺ کے متعلق اور قرآن | 52:34 |
| اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ | کیا پھر اس بات سے تمہیں تعجب ہوتا ہے | آنے والی قیامت کے بارے | 53:59 |
| اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ | کیا پھر یہ حدیث (یعنی قران)ہے جس سے تم بیزاری (نفرت) کرتے ہو؟ | قرآن کی سچائی | 56:81 |
| ١ؕ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا | تم نہیں جانتے کہ شاید اللہ اس کے بعد کوئی(اور) معاملہ(راہ) نکال دے | طلاق اور عدت | 65:1 |
| وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا١ۚ | اور جب نبی اکرمﷺ نے اپنی بیویوں میں سے ایک کو ایک بات خفیہ طور پربتائی | نبی اکرمﷺ کو حکم | 66:3 |
| فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ | پھرمجھے چھوڑ دو اور جو اس بات (حقیقت) کو جھٹلاتے ہیں | اعمال کے مطابق جزا و سزا کو | 68:44 |
| فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ | پھرکون سی حدیث(کلام) پر اس (قرآن) کے بعد، وہ ایمان لائیں گے؟ | مجرمین | 77:50 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسی ؑ کی کہانی آئی ہے؟ | موسی ؑ کی کہانی | 79:15 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ | کیا آپﷺ کے پاس فوجوں (لشکروں) کی کہانی (حدیث)پہنچی ہے | شان باری تعالی | 85:17 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ | کیا آپﷺ کے پاس ڈھانپ لینے والی کی بات (حدیث) پہنچی ہے؟ | ایک سوال | 88:1 |
| وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ | اور جہاں تک آپﷺ اپنے رب کی نعمتیں ہیں، پھر بیان کرنا۔ | آپﷺ کو حکم | 93:11 |
| یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ | اُس دن وہ اپنی خبریں بیان کر دے گی | قیامت کی ابتدا | 99:4 |