Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-2 ایت نمبر
| مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اُن (لوگوں) کے پاس اُن کے رب سے نئی نصیحت نہیں آتی ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت) کو سنتے ہیں اور وہ کھیل رہے ہوتے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جب کبھی ان کے پروردگار کی طرف سے نصیحت کی کوئی نئی بات ان کے پاس آتی ہے تو وہ اسے مذاق بنا بنا کر اس حالت میں سنتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں |
| احمد رضا خان | جب ان کے رب کے پاس سے انہیں کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے نہیں سنتے مگر کھیلتے ہوئے، |
| احمد علی | ان کے رب کی طرف سمجھانے کے لیے کوئی ایسی نئی بات ان کے پاس نہیں آتی کہ جسے سن کر ہنسی میں نہ ٹال دیتے ہوں |
| فتح جالندھری | ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں |
| طاہر القادری | ان کے پاس ان کے رب کی جانب سے جب بھی کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو وہ اسے یوں (بے پرواہی سے) سنتے ہیں گویا وہ کھیل کود میں لگے ہوئے ہیں، |
| علامہ جوادی | ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی یاد دہانی نہیں آتی مگر یہ کہ کان لگا کر سوُ لیتے ہیں اور پھر کھیل تماشے میں لگ جاتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں |
| حسین نجفی | ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی یاددہانی ان کے پاس آتی ہے۔ تو وہ اسے کھیل کود میں لگے ہوئے سنتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | There cometh not unto them a fresh admonition from their Lord but they listen to it while they are playing. |
| M.M.Pickthall: | Never cometh there unto them a new reminder from their Lord but they listen to it while they play; |
| Saheeh International: | No mention comes to them anew from their Lord except that they listen to it while they are at play |
| Shakir: | There comes not to them a new reminder from their Lord but they hear it while they sport, |
| Yusuf Ali: | Never comes (aught) to them of a renewed Message from their Lord, but they listen to it as in jest,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
لوگوں کی اپنے حساب کے بارے میں غفلت
٭یعنی نصیحت کو کھیلتے کودتے ہی سنتے ہیں اور نصیحت کی طرف صیح توجہ دیتے نہیں