Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-3 ایت نمبر
| لَاهِیَةً قُلُوْبُهُمْؕ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۚ اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن کے دل (اور ہی کاموں میں) مصروف ہوتے ہیں.اور وہ مشورے چھپاتے ہیں۔۔جو لوگ ظلم(نافرمانی) کرتے ہیں (کہتے ہیں): کیا ہے یہ (رسول ﷺ) ماسوائے تمہاری طرح کے عام انسان کے؟ کیا پھر تم جادو کے پاس آتے ہو اور تم دیکھ بھی رہے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ ان کے دل فضولیات میں منہمک ہوتے ہیں۔ اور یہ ظالم چپکے چپکے (ایک دوسرے سے) سرگوشی کرتے ہیں کہ : یہ شخص (یعنی محمد ﷺ تمہی جیسا ایک انسان نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا پھر بھی تم سوجھتے بوجھتے جادو کی بات سننے جاؤ گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | دِل ان کے (دوسری ہی فکروں میں) منہمک ہیں اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ "یہ شخص آخر تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے، پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادُو کے پھندے میں پھنس جاؤ گے؟" |
| احمد رضا خان | ان کے دل کھیل میں پڑے ہیں اور ظالموں نے آپس میں خفیہ مشورت کی کہ یہ کون ہیں ایک تم ہی جیسے آدمی تو ہیں کیا جادو کے پاس جاتے ہو دیکھ بھال کر، |
| احمد علی | ان کے دل کھیل میں لگے ہوئے ہیں اور ظالم پوشیدہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تمہاری طرح ایک انسان ہی تو ہے پھر کیا تم دیدہ دانستہ جادو کی باتیں سنتے جاتے ہو |
| فتح جالندھری | ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔ تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو |
| طاہر القادری | ان کے دل غافل ہو چکے ہیں، اور (یہ) ظالم لوگ (آپ کے خلاف) آہستہ آہستہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے، کیا پھر (بھی) تم (اس کے) جادو کے پاس جاتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو، |
| علامہ جوادی | ان کے دل بالکل غافل ہوگئے ہیں اور یہ ظالم اس طرح آپس میں راز و نیاز کی باتیں کیا کرتے ہیں کہ یہ بھی تو تمہارے ہی طرح کے ایک انسان ہیں کیا تم دیدہ و دانستہ ان کے جادو کے چکر میں آرہے ہو |
| ایم جوناگڑھی | ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ﻇالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وه تم ہی جیسا انسان ہے، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو |
| حسین نجفی | ان کے دل بالکل غافل ہیں اور یہ ظالم چپکے چپکے سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ شخص (رسول) اس کے سوا کیا ہے؟ تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہے کیا تم آنکھیں دیکھتے ہوئے (اور سوجھ بوجھ رکھتے ہوئے) جادو (کی بات) سنتے جاؤگے؟ |
| M.Daryabadi: | In sport being their hearts. And those who do wrong keep secret their private discourse this is but a human being like unto yourselves; will ye then betake yourselves to magic while ye know? |
| M.M.Pickthall: | With hearts preoccupied. And they confer in secret. The wrong doers say: Is this other than a mortal like you? Will ye then succumb to magic when ye see (it)? |
| Saheeh International: | With their hearts distracted. And those who do wrong conceal their private conversation, [saying], "Is this [Prophet] except a human being like you? So would you approach magic while you are aware [of it]?" |
| Shakir: | Their hearts trifling; and those who are unjust counsel together in secret: He is nothing but a mortal like yourselves; what! will you then yield to enchantment while you see? |
| Yusuf Ali: | Their hearts toying as with trifles. The wrong-doers conceal their private counsels, (saying), "Is this (one) more than a man like yourselves? Will ye go to witchcraft with your eyes open?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
لوگوں کی اپنے حساب کے بارے میں غفلت
٭ظالم(نافرمان) لوگ کہتے ہیں کہ آپﷺ تو صرف ایک بشر کے کچھ نہیں ہیں اور قرآن ایک جادو ہے.