Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-4 ایت نمبر
| قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ |
| آسان اُردو | اُس (نبی اکرمﷺ)نے کہا: میرا رب! وہ آسمان اور زمین میں (کی گئی ہر) بات کو جانتا ہے. اوروہ (ہر چیز) سننے(اور)جاننے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پیغمبر نے (جواب میں) کہا کہ : آسمان اور زمین میں جو کچھ کہا جاتا ہے، میرا پروردگار اس سب کو جانتا ہے۔ وہ ہر بات سنتا ہے، ہر چیز سے باخبر ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رسُولؐ نے کہا میرا رب ہر اُس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے، وہ سمیع اور علیم ہے |
| احمد رضا خان | نبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں ہر بات کو، اور وہی ہے سنتا جانتا |
| احمد علی | رسول نے کہا میرا رب آسمان اور زمین کی سب باتیں جانتا ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے |
| فتح جالندھری | (پیغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے |
| طاہر القادری | (نبئ معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے) فرمایا کہ میرا رب آسمان اور زمین میں کہی جانے والی (ہر) بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | تو پیغمبر نے جواب دیا کہ میرا پروردگار آسمان و زمین کی تمام باتوں کو جانتا ہے وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین وآسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے، وه بہت ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | (پیغمبر اسلام(ص)) نے کہا کہ میرا پروردگار آسمان اور زمین کی ہر بات کو جانتا ہے (کیونکہ) وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | The Prophet said: my Lord knoweth the word in the heavens and the earth, and He is the Hearer, the Knower. |
| M.M.Pickthall: | He saith: My Lord knoweth what is spoken in the heaven and the earth. He is the Hearer, the Knower. |
| Saheeh International: | The Prophet said, "My Lord knows whatever is said throughout the heaven and earth, and He is the Hearing, the Knowing." |
| Shakir: | He said: My Lord knows what is spoken in the heaven and the earth, and He is the Hearing, the Knowing. |
| Yusuf Ali: | Say: "My Lord knoweth (every) word (spoken) in the heavens and on earth: He is the One that heareth and knoweth (all things)." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
لوگوں کی اپنے حساب کے بارے میں غفلت