اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ
آسان اُردو لوگوں کے لئے اُن کا حساب نزدیک ہو رہا ہوتا ہے اور وہ (لوگ)غفلت میں اعراض (کنارہ) کئے ہوتے ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لوگوں کے لیے ان کے حساب کا وقت قریب آپہنچا ہے، اور وہ ہیں کہ غفلت کی حالت میں منہ پھیرے ہوئے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی قریب آ گیا ہے لوگوں کے حساب کا وقت، اور وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں
احمد رضا خان لوگوں کا حساب نزدیک اور وہ غفلت میں منہ پھیرے ہیں
احمد علی لوگو ں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے اوروہ غفلت میں پڑ کر منہ پھیرنے والے ہیں
فتح جالندھری لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آپہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں
طاہر القادری لوگوں کے لئے ان کے حساب کا وقت قریب آپہنچا مگر وہ غفلت میں (پڑے طاعت سے) منہ پھیرے ہوئے ہیں،
علامہ جوادی لوگوں کے لئے حساب کا وقت آپہنچا ہے اور وہ ابھی غفلت ہی میں پڑے ہوئے ہیں اور کنارہ کشی کئے جارہے ہیں
ایم جوناگڑھی لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا پھر بھی وه بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں
حسین نجفی لوگوں کے حساب کتاب (کا وقت) قریب آگیا ہے اور وہ غفلت میں پڑے منہ پھیرے ہوئے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: There hath approached unto mankind their reckoning, while they in neglect are turning away.
M.M.Pickthall: Their reckoning draweth nigh for mankind, while they turn away in heedlessness.
Saheeh International: [The time of] their account has approached for the people, while they are in heedlessness turning away.
Shakir: Their reckoning has drawn near to men, and in heedlessness are they turning aside.
Yusuf Ali: Closer and closer to mankind comes their Reckoning: yet they heed not and they turn away.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتداء
علمی ایت
یعنی لوگ اپنے ہونے والے حساب سے غافل ہو کر کنارہ کشی کیے ہوے ہیں یا بجائے اپنے حساب کی فکر کرنے کے اور کاموں میں ہی مشغول ہیں