روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ | طلاق دو دفعہ ہے پھر( بیوی کو)دستور (معروف)سے رکھ لینا ہے یا اچھائی (باعزت طریقے )سے چھوڑ دینا ہے | طلاق کے بارے | 2:229 |
| اَوْ كَالَّذِیْ مَرَّ عَلٰى قَرْیَةٍ وَّ هِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا١ۚ | یاجیسے وہ(شخص) ، جوایک بستی سے گزر ااور وہ(بستی) اپنے چھتوں پر گری پڑی تھی | تاریخی ایت | 2:259 |
| كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ | جسطرح کہ ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا | ظالمین کے بارے | 6:94 |
| كَمَا لَمْ یُؤْمِنُوْا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ | جسطرح کہ وہ (مشرکین) اس (قرآن)پر پہلی بار ایمان نہیں لائے ا | قرآن کے بارے | 6:110 |
| فَمَرَّتْ بِهٖ١ۚ | پھروہ (زوجہ) اس (حمل) سے چلتی پھرتی رہتی ہے | شان باری تعالی | 2:189 |
| ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ | پھر ہردفعہ اُنہوں نے اپنے معاہدہ کو توڑا، اور وہ تقوی نہیں کرتے | بد ترین لوگ | 8:55 |
| وَ هُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ | ، اور وہ تم (مسلمانوں)سے (لڑائی کرنے میں)پہل سے شروع کی؟ | مشرکین | 9:13 |
| اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِیْنَ مَرَّةً | اگر آپؐ اُن کے لیے ستر بار بھی معافی مانگیں | صدقات میں مذاق کرنے والے | 9:80 |
| ١ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ | بے شک تم پہلی دفعہ بیٹھے رہنے سے خوش تھے | منافقین | 9:83 |
| سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَیْنِ ثُمَّ یُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِیْمٍۚ | اور ہم اُن کو دہ بار عذاب دیں گے؛ پھر وہ(منافق) ایک عظیم عذاب کی طرف لوٹا دیے جائیں گے | منافقوں کے بارے | 9:101 |
| مَّرَّةً اَوْ مَرَّتَیْنِ ثُمَّ لَا یَتُوْبُوْنَ | ایک یا دو دفعہ آزمائے جاتے ہیں؟ پھر بھی وہ توبہ نہیں کرتے | منافقین | 9:126 |
| مَرَّ كَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ | تو وہ ایسے گزر جاتا ہے جیسے اُس نے ہمیں پکارا ہی نہیں تھااُس تکلیف پرجو اس کو لگی تھی | انسان کی فطرت | 10:12 |
| وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ | اور وہ ( نوح ) کشتی بنا رہا تھا، اور جتنی دفعہ اُس کی قوم کے سردار اُس کے پاس سے گزرتے | نوحؑ کے بارے میں | 11:38 |
| وَ كَاَیِّنْ مِّنْ اٰیَةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَمُرُّوْنَ عَلَیْهَا | اورآسمانوں اور زمین میں کتنی ہی (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیوں سے ہیں وہ ( لوگ) ان پرگزرتے ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:105 |
| لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ | (کہ) تم واقعی دو دفعہ زمین میں فساد کرو گے | بنی اسرئیل | 17:4 |
| وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ | اور تاکہ وہ مسجد میں داخل ہو جائیں جیسے اُس میں پہلی بار داخل ہو گئے تھے، | بنی اسرائیل | 17:7 |
| ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ | ! پھر وہ کہیں گے: تو کون ہمیں واپس (زندگی میں) لائے گا؟ (آپؐ) کہیں: جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. | (مشرکین، ظالمین) | 17:51 | لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ٘ | واقعی اب تم ہمارے پاس آئے ہو جیسے کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. | یوم حشر | 18:48 |
| وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ | اورواقعی ہم نے تم پر مہربانی کی تھی ایک اور بار بھی | موسیؑ کے بارے | 20:37 |
| وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ | اور جو تم میں سے ابھی جوانی کو نہیں پہنچے تین دفعہ(تمہارے پاس آنے سے پہلے) تمہاری اجازت لیا کریں | تین اوقات میں | 24:57 |
| وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا | اور جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور جب وہ ایک لغو سے گزرتے ہیں تو وہ وقارسے گزر جاتے ہیں | رحمان کے بندے | 25:72 |
| وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ١ؕ | اور تم پہاڑ وں کو دیکھتے ہواُن کو تم مضبوط خیال کرتے ہو اور وہ اُڑیں گے بادلوں کا(سا) اُڑنا: | اللہ کی تخلیق | 27:88 |
| اُولٰٓئِكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا | یہی (لوگ) ہیں ان کو ان کا دوگنا اجر(بدلہ) دیا جائے گا، اس وجہ سے جو وہ صبر کرتے ہیں | اللہ کی کتاب کے بارے | 28:54 |
| وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا | اور نیک عمل کرتی ہے، تو ہم اُس کو اس (عمل) کا دوگنا اجر دیں گے، اور ہم نے اُس کے لیے ایک عزت والا رزق تیار رکھا ہے | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 33:31 |
| قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ | (آپﷺ) کہیں: وہی ان (ہڈیوں) کو زندہ کرے گاجس نے ان کو پہلی بار بھی پیدا کیا تھا اور وہ ہر پیدا کی ہوئی چیز سے باخبر ہے | انسان کی فطرت | 36:79 |
| وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ | اور بے شک! تم واقعی اُن(کی بستیوں) پر صبح کے وقت گزرتے ہو | لوطؑ | 37:137 |
| وَّ هُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ | ، اور اُسی نے تمہیں پہلی دفعہ پیدا کیا تھا، اور اُسی کی طرف تم (اب) لوٹائے گے ہو | اللہ کے دشمن | 41:21 |
| ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ | بہت ہی زور آور ہے؛ پھروہ سامنے نمودار ہوا | قرآن کے متعلق اور جبریل | 53:5 |
| وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ | اور اگر وہ(لوگ) ایک نشانی دیکھتے ہیں تو وہ پھر جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں: یہ ایک کھینچا ہوا جادو ہے | لوگوں کا رویہ | 54:2 |
| اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ | بے شک! ہم نے ان پر ایک تیز و تند آندھی ارسال کی ایک دن جس میں لگاتار تباہی (نحوست) تھی | عاد کے بارے | 54:19 |
| بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ | نہیں، (عذاب کی) گھڑی اُن کا مقررہ وعدہ (وقت)ہے، اور (عذاب کی) گھڑی بہت ہی تکلیف دہ اور بہت سخت ہو گی | کافرین کے بارے | 54:46 |
| وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ | اور جب وہ (مجرم) اُن (ایمان والوں)کے پاس سے گذرتے تھے تو ایک دوسرے کو (مذاق سے) آنکھیں مارا کرتے تھے؛ | نیک لوگوں کے بارے | 83:30 |