Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-55 ایت نمبر
| اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ |
| آسان اُردو | بے شک اللہ کے نزدیک جانداروں میں سے بدترین وہ لوگ ہیں جو کفر(انکار) کرتے ہیں پھر وہ ایمان نہیں لاتے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والے جان داروں میں بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایمان نہیں لاتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یقیناً اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا پھر کسی طرح وہ اسے قبول کرنے پر تیار نہیں |
| احمد رضا خان | بیشک سب جانوروں (کا فر و ں) میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے، |
| احمد علی | اور الله کے ہاں سب جانداروں میں سے بدتر وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے |
| فتح جالندھری | جانداروں میں سب سے بدتر خدا کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے |
| طاہر القادری | بیشک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے (بھی) بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے، |
| علامہ جوادی | زمین پر چلنے والوں میں بدترین افراد وہ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کرلیا اور اب وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | تمام جانداروں سے بدتر، اللہ کے نزدیک وه ہیں جو کفر کریں، پھر وه ایمان نہ ﻻئیں |
| حسین نجفی | بے شک زمین پر چلنے والی سب مخلوق میں سے بدترین وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں اور اب وہ کسی طرح بھی ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the vilest of moving creatures with Allah are those who disbelieve-wherefore they shall not believe- |
| M.M.Pickthall: | Lo! the worst of beasts in Allah's sight are the ungrateful who will not believe. |
| Saheeh International: | Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe - |
| Shakir: | Surely the vilest of animals in Allah's sight are those who disbelieve, then they would not believe. |
| Yusuf Ali: | For the worst of beasts in the sight of Allah are those who reject Him: They will not believe. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کافرین کے تناظر میں
اور ایت اگلی ایت سے منسلک ہے کافرین کی تعریف کی گئی ہے