اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-137 ایت نمبر

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ
آسان اُردو اور بے شک! تم واقعی اُن(کی بستیوں) پر صبح کے وقت گزرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (اے مکہ والو !) تم ان (کی بستیوں) پر سے گزرا کرتے ہو، (کبھی) صبح ہوتے۔
ابو الاعلی مودودی آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو
احمد رضا خان او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو،
احمد علی اور بے شک تم ان کے پاس سے صبح کے وقت گزرتے ہو
فتح جالندھری اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو
طاہر القادری اور بے شک تم لوگ اُن (کی اُجڑی بستیوں) پر (مَکّہ سے ملکِ شام کی طرف جاتے ہوئے) صبح کے وقت بھی گزرتے ہو،
علامہ جوادی تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو
ایم جوناگڑھی اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو
حسین نجفی اور تم لوگ صبح بھی ان (کی ویران شدہ بستیوں) پر سے گزرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And surely ye pass by them in the morning.
M.M.Pickthall: And lo! ye verily pass by (the ruin of) them in the morning
Saheeh International: And indeed, you pass by them in the morning
Shakir: And most surely you pass by them in the morning,
Yusuf Ali: Verily, ye pass by their (sites), by day-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
حضرت لوط ؑ کے بارے میں
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے