Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-72 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا |
| آسان اُردو | اور جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور جب وہ ایک لغو (فضول،کھیل تماشے کی چیزکے پاس) سے گزرتے ہیں تو وہ وقارسے گزر جاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (رحمن کے بندے وہ ہیں) جو ناحق کاموں میں شامل نہیں ہوتے اور جب کسی لغو چیز کے پاس سے گزرتے ہیں تو وقار کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اور رحمٰن کے بندے وہ ہیں) جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہو جائے تو شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بیہودہ پر گذرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں، |
| احمد علی | اور جو بے ہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ان کو بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور (یہ) وہ لوگ ہیں جو کذب اور باطل کاموں میں (قولاً اور عملاً دونوں صورتوں میں) حاضر نہیں ہوتے اور جب بے ہودہ کاموں کے پاس سے گزرتے ہیں تو (دامن بچاتے ہوئے) نہایت وقار اور متانت کے ساتھ گزر جاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور وہ لوگ جھوٹ اور فریب کے پاس حاضر بھی نہیں ہوتے ہیں اور جب لغو کاموں کے قریب سے گزرتے ہیں تو بزرگانہ انداز سے گزرجاتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں |
| حسین نجفی | اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے (یا جو زُور یعنی غنا کی جگہ پر حاضر نہیں ہوتے) اور جو جب کسی بیہودہ کام کے پاس سے گزرتے ہیں تو شریفانہ انداز میں گزر جاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And those who witness not falsehood, and when they pass by some vanity pass by with dignity. |
| M.M.Pickthall: | And those who will not witness vanity, but when they pass near senseless play, pass by with dignity. |
| Saheeh International: | And [they are] those who do not testify to falsehood, and when they pass near ill speech, they pass by with dignity. |
| Shakir: | And they who do not bear witness to what is false, and when they pass by what is vain, they pass by nobly. |
| Yusuf Ali: | Those who witness no falsehood, and, if they pass by futility, they pass by it with honourable (avoidance); |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف
٭جھوٹی چیز کے لیے گواہی نہیں دیتے. جھوٹ کو دیکھنا پسند نہیں کرتے. فضول چیزوں کے دیکھ کر وقار کے ساتھ ان کو
نظر انداز کر دیتے ہیں نہ کہ ان فضول چیزوں کا اپنی عزت بنانے کے لیے سہارا لیتے ہیں