Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-71 ایت نمبر
| وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا |
| آسان اُردو | اور جو کوئی توبہ کرتا اور نیک اعمال کرتا ہے، تو پھربے شک وہ اللہ کی طرف توبہ کرے ایک سچی توبہ۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو کوئی توبہ کرتا اور نیک عمل کرتا ہے، تو وہ درحقیقت اللہ کی طرف ٹھیک ٹھیک لوٹ آتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو شخص توبہ کر کے نیک عملی اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے |
| احمد رضا خان | اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی، |
| احمد علی | اور جس نے توبہ کی اور نیک کام کیے تو وہ الله کی طرف رجوع کرتا ہے |
| فتح جالندھری | اور جو توبہ کرتا اور عمل نیک کرتا ہے تو بےشک وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے |
| طاہر القادری | اور جس نے توبہ کر لی اور نیک عمل کیا تو اس نے اللہ کی طرف (وہ) رجوع کیا جو رجوع کا حق تھا، |
| علامہ جوادی | اور جو توبہ کرلے گا اور عمل صالح انجام دے گا وہ اللہ کی طرف واقعا رجوع کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے وه تو (حقیقتاً) اللہ تعالیٰ کی طرف سچا رجوع کرتا ہے |
| حسین نجفی | اور جو کوئی توبہ کرے اور نیک عمل کرے تو وہ اللہ کی طرف اس طرح رجوع کرتا ہے جو رجوع کرنے کا حق ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And whosoever repenteth and worketh righteously, then verily he repenteth toward Allah with a true repentance. |
| M.M.Pickthall: | And whosoever repenteth and doeth good, he verily repenteth toward Allah with true repentance - |
| Saheeh International: | And he who repents and does righteousness does indeed turn to Allah with [accepted] repentance. |
| Shakir: | And whoever repents and does good, he surely turns to Allah a (goodly) turning. |
| Yusuf Ali: | And whoever repents and does good has truly turned to Allah with an (acceptable) conversion;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭توبہ سچے دل اور مخلص ہونی چاہیے یہ نہیں کہ توبہ کرکے پھر بھی وہی گناہ کرتا رہے.