Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-73 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا |
| آسان اُردو | اور جو، جب اُن کو اُن کے رب کی آیات (احکامات) کویاد کروایا جاتا ہے تو وہ ہرگزاس (یاد دہانی)پر بہرے اور گونگے(بن کر) نہیں گرتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب انہیں اپنے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر بہرے اور اندھے بن کر نہیں گرتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جنہیں اگر اُن کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ جاتے |
| احمد رضا خان | اور وہ کہ جب کہ انہیں ان کے رب کی آیتیں یاد د لائی جائیں تو ان پر بہرے اندھے ہوکر نہیں گرتے |
| احمد علی | اور وہ لوگ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں سے سمجھایا جاتا ہے تو ان پر بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے |
| فتح جالندھری | اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں) |
| طاہر القادری | اور (یہ) وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے (بلکہ غور و فکر بھی کرتے ہیں)، |
| علامہ جوادی | اور ان لوگوں کوجب آیات الہٰیہ کی یاد دلائی جاتی ہے توبہرے اوراندھے ہوکر گر نہیں پڑتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جب انہیں ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وه اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے۔ |
| حسین نجفی | اور جب انہیں ان کے پروردگار کی آیتوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ بہرے اور اندھے ہوکر ان پر گر نہیں پڑتے (بلکہ ان میں غور و فکر کرتے ہیں)۔ |
| M.Daryabadi: | And those who, when they are admonished by the commands of Allah, fall not down thereat, deaf and blind. |
| M.M.Pickthall: | And those who, when they are reminded of the revelations of their Lord, fall not deaf and blind thereat. |
| Saheeh International: | And those who, when reminded of the verses of their Lord, do not fall upon them deaf and blind. |
| Shakir: | And they who, when reminded of the communications of their Lord, do not fall down thereat deaf and blind. |
| Yusuf Ali: | Those who, when they are admonished with the Signs of their Lord, droop not down at them as if they were deaf or blind; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف
٭اللہ کے احکامات سے جب اُن کو نصیحت کی جاتی ہے تو اُن پر توجہ دیتے ہیں اور ان کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں