روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُ١ؕ | ور بے شک پتھروں میں سے( کچھ پتھر تو ایسے) ہیں جو واقعی اُن میں سے نہریں بہہ نکلتی ہیں، | بنی اسرائیل کے لیے | 2:74 |
| وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْهُ الْمَآءُ١ؕ | اور بے شک ان(پتھروں) میں سے (کچھ پتھر ایسے) ہیں واقعی جو وہ پھٹ جاتے ہیں پھر اُن میں سے پانی نکلتا ہے | بنی اسرائیل کے لیے | 2:74 |
| وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَهْبِطُ مِنْ خَشْیَةِ اللّٰهِ | اور بے شک ان میں سے (کچھ پتھر ایسے) ہیں جو واقعی وہ ﷲ کے خوف سے نیچے گر پڑتے ہیں | بنی اسرائیل کے لیے | 2:74 |
| وَ لَمَّا جَآءَهُمْ كِتٰبٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْۙ | اور جب اُن کے پاس ﷲ کی طرف سے ایک کتاب آئی تصدیق کرتے ہوئے اس کی جو اُن کے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:89 |
| وَ لَمَّا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ..... | اور جب اُن کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول آیا تصدیق کرتے ہوئے جو اُن کے پاس ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:101 |
| : | |||
| اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ | یا تم( ایمان والے) خیال کرتے ہو کہ تم جنت میں (یونہی) داخل کر دیے جاﺅگے اور ابھی تک نہیں آئیں تمہیں (آزمائشیں) مثل اُن(لوگوں) کے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ | منفرد ایت.ایمان والوں ے سوال | 2:214 |
| وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِهٖ | اور جب وہ (ایمان والے اور آخرت پر یقین رکھنے والے) جالوت اور اُس کی فوج کے لیے آمنے سامنے ہوئے ، | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:250 |
| وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ | اور جب اللہ نے میثاق انبیاء بنایا یقیناََ جو میں تمہیں کتاب اور حکمت میں سے دوں | منفرد ایت | 3:81 |
| ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗ١ؕ | پھر تمہارے پاس ایک رسول آئے تصدیق کرتا ہوا اُس کی جو تمہارے پاس (پہلے سے) ہو توتم (یعنی تمہارے پیروکار) واقعی اُس (رسول) پر ایمان لاﺅ گے اور واقعی اُس کی مدد کرو گے | منفرد ایت | 3:81 |
| وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ یَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ | اور ابھی اللہ نے جان نہیں لیا جو تم تم میں سے جہاد (کوشش) کرتے ہیں اور وہ جان لے صابرین کو بھی ؟ | ایمان والوں کو بتانا | 3:142 |
| اَوَ لَمَّاۤ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَیْهَا١ۙ | کیا یہ ایسا ہے ، کہ جب (جنگ ِاُحد میں) تمہیں ایک مصیبت لگی (جب کہ )واقعی تم (پہلے جنگ ِ بدر میں) اس طرح کی دوگنی (مصیبت ان کافرین کو)دے چکے تھے، | جنگ اُحد | 3:165 |
| فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ؕ | اور اُنہوں نے واقعی سچائی(قرآن) کو جھٹلادیا ہے جب کہ وہ اُن (کافرین)کے پاس آچکی ہے | کافرین | 6:5 |
| بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا١ؕ | ہم اپنے رب کی آیات (نشانیوں) پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئیں | موسی اور فرعون | 7:126 |
| وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ | اور جب اُن پر عذاب پڑتاتو وہ کہتے | قوم فرعون | 7:134 |
| وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا | اور جب موسی ؑ ہماری مقرر کردہ مدت (میقات) کو پہنچا | موسی کے بارے | 7:143 |
| وَ لَمَّا سُقِطَ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ وَ رَاَوْا اَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوْا١ۙ | اور جب وہ(بنی اسرائیل) اپنے ہاتھوں میں ڈرے (پچھتائے) اور اُنہوں نے دیکھا.ے شک! وہ گمراہ ہو چکے ہیں | قوم موسی | 7:149 |
| وَ لَمَّا رَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۙ | اور جب موسی ؑ اپنی قوم کی طرف واپس آیا (وہ)غصے اورا فسوس میں تھا | قوم موسی | 7:150 |
| وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ | اور جب موسی ؑ کا غصہ ختم ہوا تو | قوم موسی، بچھڑا | 7:154 |
| وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ | اور ابھی اللہ نے جان نہیں لیا ان لوگوں کو جو تم میں سے جہاد کرتے ہیں | مومنین اور مشرکین کی جنگ | 9:16 |
| وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا١ۙ | اور واقعی ہم نے تم سے پہلی نسلوں کو ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کیا | موجودہ لوگوں | 10:13 |
| وَلَمَّا يَاۡتِهِمۡ تَاۡوِيۡلُهٗ ؕ | اور ابھی اُن کے پاس اس کی تشریح (تاویل) بھی نہیں آئی تھی | قرآن کی سچائی | 10:39 |
| وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَۚ | اور وہ (نافرمانبردار)جب عذاب دیکھیں گے ،تو ندامت(پریشانی) کو چھپائیں گے | ظالم نفس | 10:54 |
| قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ | موسی ؑ نے کہا: کیا تم سچائی کے لیے کہتے ہو جب کہ تمہارے پاس آ چکی ہے؟ | موسی ہارون | 10:77 |
| لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا | ! جب وہ ( یونس ؑ کی قوم کے لوگ) ایمان لے آئے تو ہم نے اُن سے دنیاوی زندگی میں رسوائی کا عذاب دور کر دیا | جن پر اللہ کے الفاظ ثابت ہوچکے | 10:98 |
| وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا | اور جب ہمارا حکم آ گیا تو ہم نے اپنی طرف سے رحمت سے ہود | ھودؑ کے بارے میں | 11:58 |
| وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ | اور جب ہمارے رسول( فرشتے) لوطؑ کے پاس آئے وہ ان سے بہت بے چین ہوا | ابراہیمؑ کے بارے | 11:77 |
| وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا | پھر جب ہمارا حکم آیا (تو) ہم نے شعیب کو | شعیبؑ کے بارے میں | 11:94 |
| لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ | ؛ پھرجب آپؐ کے رب کا حکم آیاتو اُن کے | گذشتہ دور کی بستیاں | 11:101 |
| وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ | اور بے شک! آپؐ کا رب سب کو اُن کے جو اعمال ہیں واقعی پورے پورے لوٹادے گا | کتاب موسیؑ میں اختلاف | 11:111 |
| وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ؕ | اور جب وہ (یوسف ؑ)اپنی قوت(جوانی) کو پہنچاتو ہم نے اُس کو عقل(حکم) اور علم دیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:22 |
| وَ لَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ | اور جب اُس (یوسف) نے اُن کو اُن کے مال اسباب سے تیار کر دیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:59 |
| وَ لَمَّا فَتَحُوْا مَتَاعَهُمْ | اور جب اُنہوں نے اپنا سامان کھولا اور | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| وَ لَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَیْثُ اَمَرَهُمْ اَبُوْهُمْ١ؕ | اور جب وہ (بھائی شہر میں) داخل ہوئے جہاں سے اُن کے والد نے اُن کوحکم دیا تھا | یوسفؑ کی کہانی | 12:68 |
| وَ لَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَخَاهُ | اور جب وہ (بھائی)یوسف کے سامنے داخل ہوئے، تو اُس نے اپنے بھائی کو اپنی طرف پناہ(جگہ) دی | یوسفؑ کی کہانی | 12:69 |
| وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِیْرُ | اور جب قافلہ روانہ ہوا ، تو | یوسفؑ کی کہانی | 12:94 |
| وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ | اور جب معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، تو شیطان کہے گا: | حساب و کتاب والے دن | 14:21 |
| وَ تِلْكَ الْقُرٰۤى اَهْلَكْنٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا | اوریہ بستیاں! ہم نے اُن کوہلاک(تباہ) کیاجب وہ ظلم(نافرمانی) کر رہی تھیں | اللہ کا اصول | 18:59 |
| وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ | اور نوحؑ کی قوم، جب اُنہوں نے رسولوں کو جھٹلایاتو ہم نے اُن کو ڈبو دیا | نوح ؑ کے باے | 25:37 | فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ | پھرمیں تم سے فرار ہو گیا جب مجھے تم سے خوف لگا تو | موسی ؑ کے بارے | 26:21 | وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ | اور جب ہمارے رسول ابراہیم ؑ کے پاس خوشخبری سے آئے، | ابراہیمؑ کے بارے | 29:31 |
| وَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ | اور جب ہمارے رسول لوطؑ کے پاس آئے،تو وہ اُن سے پریشان ہوا | ابراہیمؑ کے بارے | 29:33 |
| اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ | ، یا سچائی کو جھٹلاتا ہے جب وہ اس کے پاس آتی ہے؟ | مشرکین | 29:68 |
| وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ | اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے | (بنی اسرائیل) | 32:24 |
| وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ | اور جب (سچے) مومنین نے (دشمن کی) فوجیں دیکھیں، تو اُنہوں نے کہا: یہ ہے جو ہمیں اللہ اور اُس کے رسولﷺ نے وعدہ کیا | جنگ خندق | 33:22 |
| وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ؕ | . اوروہ ندامت کو چھپائیں گے جب عذاب کو دیکھیں گے؛ | قرآن پر ایمان | 34:33 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ | اور کہتے ہیں وہ لوگ جوکفر کرتے ہیں حق کے لیے جب وہ اُن کے پاس آ گیا ہے کہ نہیں ہے یہ کچھ بھی ماسوائے واضح جادوکے | قرآن کے بارے | 34:43 |
| وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ | اور وہ سب کے سب جمع کر کے ہمارے سامنے حاضر کر دئیے جائیں گے | لوگوں کے لیے سبق | 36:32 |
| بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ | نہیں، وہ (کافرین)میری نصیحت (ذکر) میں شک میں ہیں؛ نہیں، اُنہوں نے ابھی میرا عذاب نہیں چکھا ہے | کافرین کے متعلق | 38:8 |
| قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ | (آپﷺ) کہیں: بے شک مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہوجبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے صاف ثبوت آ چکے ہیں | شان باری تعالی | 40:66 |
| فَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا١ؕ | پھر جب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو اُن کے ایمان نے اُن کو کوئی فاہدہ نہ دیا. ا | پہلے والے لوگ | 40:85 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ | بے شک! جولوگ ذکر سے انکار کرتے ہیں جب کہ یہ اُن کے پاس آ جاتا ہے.اور بے شک! وہ واقعی طاقت والی کتاب ہے | (نصیحت، قرآن) | 41:41 |
| وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍۚ | اور آپﷺ ظالمین (نافرمابرداروں) کودیکھیں گے کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے،تو وہ کہیں گے: کیا واپسی کی طرف کوئی رستہ ہے؟ | ایک اصول | 42:44 |
| وَ لَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّ اِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ | اور جب اُن کے پاس حق آیا تو وہ بولے یہ ایک جادو ہے اور بےشک ہم اس سے کفر(انکار) کرتے ہیں۔ | نبی اکرمﷺ کے وقت کے لوگ | 43:30 |
| وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ | اور سونے کے زیورات بھی(بنا دیتے). اور یہ سب تو دنیاوی زندگی کا ہی سامان ہوتا. اور آپﷺ کے رب کے ہاں آخرت تو متقین (نیک لوگوں) کے لیے ہے | دنیاوی زندگی کا سامان | 43:35 |
| وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ | اور جب ابن مریم ؑ کی مثال دی جاتی ہے، تب! آپﷺ کی قوم اُس سے مذاق کرتی ہے | ابن مریم اور آپؑ کی قوم | 43:57 |
| وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ | اور جب عیسی ؑ (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوت سے آیا، تو اُس نے کہا: میں تمہارے پاس حکمت(دانائی کے علم) سے آیا ہوں | عیسی کے بارے | 43:63 |
| وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ | اور جب ان(کافرین) پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں، تو وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں، حق (قرآن) کے لیے جب کہ یہ ان کے پاس آ چکا ہے کہتے ہیں: یہ تو ایک واضح جادو ہے | جواللہ کے سوا دوسروں کو پکارتا ہے | 46:7 |
| وَ لَمَّا یَدْخُلِ الْاِیْمَانُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ | ، اور ابھی ایمان تو تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا. | تاریخی آیت | 49:14 |
| بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ | نہیں، بلکہ اُنہوں نے سچائی (قرآن) سے انکار کر دیا ہے جب کہ یہ اُن (کافرین)کے پاس آ چکی ہے، پھر وہ ایک مشکل حالت میں ہیں | شان باری تعالی | 50:5 |
| وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ | اور اُن میں سے دوسرے بھی جو ابھی ان (ایمان والوں) سے نہیں ملے ہیں (اُن کی طرف بھی بھیجا ہے).اور وہ طاقتور عقلمند ہے | شان باری تعالی | 62:3 |
| لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ | ، اور وہ کہتے ہیں: بے شک! وہ، واقعی، ایک مجنوں (پاگل) ہے.؛ | قرآن سے لوگوں کی بیزاری | 68:51 |
| اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ | بے شک! جب پانی کا (طوفان) چڑھ گیا، تو ہم نے تمہیں ایک کشتی میں سوار کروا دیا | طوفان نوحؑ | 69:11 |
| وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ | اور کہ جب ہم نے ہدایت کو سنا ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، | جنات اور قرآن | 72:13 |
| وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا | اور کہ جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا(کہ) وہ اُس(اللہ) کو پکارے، تو وہ (لوگ) تقریباََاُس پراُمڈ آئے (یعنی گھیر لیا) | تاریخی آیت | 72:19 |
| كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ | نہیں! وہ(انسان) پورا نہیں کرتاجو اُس(اللہ) اُسے(انسان) کو حکم دیا | انسان کی فطرت | 80:23 |
| اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ | کوئی نفس (جاندار، انسان) نہیں مگر اُس(جاندار) پر ایک نگہبان ہے | ایک حقیقت | 86:4 |