Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-35 ایت نمبر
| وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ |
| آسان اُردو | اور سونے کے زیورات بھی(بنا دیتے). اور یہ سب تو دنیاوی زندگی کا ہی سامان ہوتا. اور آپﷺ کے رب کے ہاں آخرت تو متقین (نیک لوگوں) کے لیے ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بلکہ انہیں سونا بنا دیتے، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ بھی نہیں، صرف دنیوی زندگی کا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے نزدیک پرہیزگاروں کے لیے ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سب چاندی اور سونے کے بنوا دیتے یہ تو محض حیات دنیا کی متاع ہے، اور آخرت تیرے رب کے ہا ں صرف متقین کے لیے ہے |
| احمد رضا خان | اور طرح طرح کی آرائش اور یہ جو کچھ ہے جیتی دنیا ہی کا اسباب ہے، اور آخرت تمہارے رب کے پاس پرہیزگاروں کے لیے ہے |
| احمد علی | اور سونے کے بھی اور یہ سب کچھ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور آخرت آپ کے رب کے ہاں پرہیزگاروں کے لیے ہے |
| فتح جالندھری | اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے |
| طاہر القادری | اور (چاندی کے اوپر) سونے اور جواہرات کی آرائش بھی (کر دیتے)، اور یہ سب کچھ دنیوی زندگی کی عارضی اور حقیر متاع ہے، اور آخرت (کا حُسن و زیبائش) آپ کے رب کے پاس ہے (جو) صرف پرہیزگاروں کے لئے ہے، |
| علامہ جوادی | اور سونے کے بھی . لیکن یہ سب صرف زندگانی دنیا کی لّذت کا سامان ہے اور آخرت پروردگار کے نزدیک صرف صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور سونے کے بھی، اور یہ سب کچھ یونہی سا دنیا کی زندگی کا فائده ہے اور آخرت تو آپ کے رب کے نزدیک (صرف) پرہیزگاروں کے لیے (ہی) ہے۔ |
| حسین نجفی | اور یہ سب کچھ دنیاوی زندگی کا ساز و سامان ہے اور تمہارے پروردگار کے ہاں آخرت تو متقیوں کے لئے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And ornament of gold. And yet all that would have been but a pro vision Of the life of the World; and the Hereafter with thy Lord is for the Godfearing. |
| M.M.Pickthall: | And ornaments of gold. Yet all that would have been but a provision of the life of the world. And the Hereafter with your Lord would have been for those who keep from evil. |
| Saheeh International: | And gold ornament. But all that is not but the enjoyment of worldly life. And the Hereafter with your Lord is for the righteous. |
| Shakir: | And (other) embellishments of gold; and all this is naught but provision of this world's life, and the hereafter is with your Lord only for those who guard (against evil). |
| Yusuf Ali: | And also adornments of gold. But all this were nothing but conveniences of the present life: The Hereafter, in the sight of thy Lord is for the Righteous. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
(یعنی اگریہ خیال نہ ہوتا کہ کفر کرنے والوں کی دی گئی اسطرح کی عیش کو دیکھ کر سب لوگ ایک ہی طریقے کے (یعنی کفر کرنے والے ہی) ہو جائیں گے، تو پھر میں کفر کرنے والوں کو اسقدر ہی سونے چاندی کی چیزیں دے دیتا مگر ہوتا تو یہ پھر بھی دنیاوی زندگی کا ہی سامان وہ ختم بھی تو دنیا میں ہی ہو جاتا. چنانچہ یہ کہنا کہ قرآن بستیوں کے کسی عظیم(امیر، چوہدری) آدمی پر کیوں نہیں نازل ہوا کوئی معانی نہیں رکھتا، کیوں کہ امیری، غریبی، بڑا یا چھوٹا ہونا تو دنیاوی زندگی تک ہی ہے پھر بات تو متقین کی رہ جائے گی)