Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-34 ایت نمبر
| وَ لِبُیُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّ سُرُرًا عَلَیْهَا یَتَّكِئُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور اُن کے گھروں کے لیے دروازے اور تختوں کو بھی (چاندی کے بنا دیتے)اُن پر وہ تکیہ (ٹیک) لگا کر بیٹھتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے گھروں کے دروازے بھی، اور وہ تخت بھی جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اُن کے دروازے، اور ان کے تخت جن پر وہ تکیے لگا کر بیٹھتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور ان کے گھروں کے لیے چاندی کے دروازے اور چاندی کے تخت جن پر تکیہ لگاتے، |
| احمد علی | اوران کے گھروں کے دروازے اور تخت بھی چاندی کے کر دیتے جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور ان کے گھروں کے دروازے بھی اور تخت بھی جن پر تکیہ لگاتے ہیں |
| طاہر القادری | اور (اسی طرح) اُن کے گھروں کے دروازے (بھی چاندی کے کر دیتے) اور تخت (بھی) جن پر وہ مسند لگاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ان کے گھر کے دروازے اور وہ تخت جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے گھروں کے دروازے اور تخت بھی جن پر وه تکیہ لگا لگا کر بیٹھتے |
| حسین نجفی | اور ان کے گھروں کے دروازے اور تخت جن پر وہ تکیہ لگاتے ہیں سب چا ندی اور سونے کے بنوا دیتے۔ |
| M.Daryabadi: | And silver doors for their houses, and silver couches whereon they recline, |
| M.M.Pickthall: | And for their houses doors (of silver) and couches of silver whereon to recline, |
| Saheeh International: | And for their houses - doors and couches [of silver] upon which to recline |
| Shakir: | And the doors of their houses and the couches on which they recline, |
| Yusuf Ali: | And (silver) doors to their houses, and thrones (of silver) on which they could recline, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے