Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹                The Congregation-62 سورت الجمحہ ›Ayah No-3 ایت نمبر
| وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | اور اُن میں سے دوسرے بھی جو ابھی ان (ایمان والوں) سے نہیں ملے ہیں (اُن کی طرف بھی بھیجا ہے).اور وہ طاقتور عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (یہ رسول جن کی طرف بھیجے گئے ہیں) ان میں کچھ اور بھی ہیں جو ابھی ان کے ساتھ آکر نہیں ملے۔ اور وہ بڑے اقتدار والا، بڑی حکمت والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور (اس رسول کی بعثت) اُن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے جو ابھی اُن سے نہیں ملے ہیں |
| احمد رضا خان | اور ان میں سے اوروں کو پاک کرتے اور علم عطا فرماتے ہیں، جو ان اگلوں سے نہ ملے اور وہی عزت و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | اور دوسروں کے لیے بھی جو ابھی ان سے نہیں ملے اور وہ زبردست حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | اور اِن میں سے دوسرے لوگوں میں بھی (اِس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تزکیہ و تعلیم کے لئے بھیجا ہے) جو ابھی اِن لوگوں سے نہیں ملے (جو اس وقت موجود ہیں یعنی اِن کے بعد کے زمانہ میں آئیں گے)، اور وہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ان میں سے ان لوگوں کی طرف بھی جو ابھی ان سے ملحق نہیں ہوئے ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی |
| ایم جوناگڑھی | اور دوسروں کے لیے بھی انہیں میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے۔ اور وہی غالب باحکمت ہے |
| حسین نجفی | اور (آپ(ص) کو) ان لوگوں میں سے دوسروں کی طرف بھی بھیجا جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں اور وہ زبردست (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And also others of them who have not yet joined them. And He is the Mighty; the Wise. |
| M.M.Pickthall: | Along with others of them who have not yet joined them. He is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | And [to] others of them who have not yet joined them. And He is the Exalted in Might, the Wise. |
| Shakir: | And others from among them who have not yet joined them; and He is the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | As well as (to confer all these benefits upon) others of them, who have not already joined them: And He is exalted in Might, Wise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے