Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Reality-69 سورت الحاقۃ ›Ayah No-11 ایت نمبر
| اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ |
| آسان اُردو | بے شک! جب پانی کا (طوفان) چڑھ گیا، تو ہم نے تمہیں ایک کشتی میں سوار کروا دیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کردیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا |
| احمد رضا خان | بیشک جب پانی نے سر اٹھایا تھا ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا |
| احمد علی | بے شک ہم نے جب پانی حد سے گزر گیا تھا تو تمہیں کشتی میں سوار کر لیا تھا |
| فتح جالندھری | جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا |
| طاہر القادری | بے شک جب (طوفانِ نوح کا) پانی حد سے گزر گیا تو ہم نے تمہیں رواں کشتی میں سوار کر لیا، |
| علامہ جوادی | ہم نے تم کو اس وقت کشتی میں اٹھالیا تھا جب پانی سر سے چڑھ رہا تھا |
| ایم جوناگڑھی | جب پانی میں طغیانی آگئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا |
| حسین نجفی | اور پانی جب حد سے بڑھ گیا تو ہم نے تم کو (یعنی تمہارے آباء و اجداد کو) کشتی میں سوار کیا۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We! when the water rose, We bare you upon the traversing ark. |
| M.M.Pickthall: | Lo! when the waters rose, We carried you upon the ship |
| Saheeh International: | Indeed, when the water overflowed, We carried your ancestors in the sailing ship |
| Shakir: | Surely We bore you up in the ship when the water rose high, = |
| Yusuf Ali: | We, when the water (of Noah's Flood) overflowed beyond its limits, carried you (mankind), in the floating (Ark), |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے