Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-41 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ |
| آسان اُردو | بے شک! جولوگ ذکر (نصیحت، قرآن) سے انکار کرتے ہیں جب کہ یہ اُن کے پاس آ جاتا ہے (تو وہ مجرم ہیں).اور بے شک! وہ واقعی طاقت والی کتاب ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بیشک (ان لوگوں نے بہت برا کیا ہے) جنہوں نے نصیحت کی اس کتاب کا انکار کیا جبکہ وہ ان کے پاس آچکی تھی، حالانکہ وہ بڑی عزت والی کتاب ہے |
| ابو الاعلی مودودی | یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے |
| احمد رضا خان | بیشک جو ذکر سے منکر ہوئے جب وہ ان کے پاس آیا ان کی خرابی کا کچھ حال نہ پوچھ، اور بیشک وہ عزت والی کتاب ہے |
| احمد علی | بے شک وہ لوگ جنہوں نے نصیحت سے انکار کیا جب کہ وہ ان کے پاس آئی اور تحقیق وہ البتہ عزت والی کتاب ہے |
| فتح جالندھری | جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئی۔ اور یہ تو ایک عالی رتبہ کتاب ہے |
| طاہر القادری | بے شک جنہوں نے قرآن کے ساتھ کفر کیا جبکہ وہ اُن کے پاس آچکا تھا (تویہ اُن کی بد نصیبی ہے)، اور بے شک وہ (قرآن) بڑی باعزت کتاب ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک جن لوگوں نے قرآن کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ان کا انجام اِرا ہے اور یہ ایک عالی مرتبہ کتاب ہے |
| ایم جوناگڑھی | جن لوگوں نے اپنے پاس قرآن پہنچ جانے کے باوجود اس سے کفر کیا، (وه بھی ہم سے پوشیده نہیں) یہ بڑی باوقعت کتاب ہے |
| حسین نجفی | جن لوگوں نے ذکر (قرآن) کا انکار کیا جب وہ ان کے پاس آیا حالانکہ وہ ایک زبردست (معزز) کتاب ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who disbelieve in the Admonition when it cometh Unto them are themselves to blame. Verily it is a Book mighty. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who disbelieve in the Reminder when it cometh unto them (are guilty), for lo! it is an unassailable Scripture. |
| Saheeh International: | Indeed, those who disbelieve in the message after it has come to them... And indeed, it is a mighty Book. |
| Shakir: | Surely those who disbelieve in the reminder when it comes to them, and most surely it is a Mighty Book: |
| Yusuf Ali: | Those who reject the Message when it comes to them (are not hidden from Us). And indeed it is a Book of exalted power. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
مقام قران
کتاب کا نام ذکر