اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      Fusilat-41 سورت حم السجدۃ Ayah No-4 ایت نمبر

بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
آسان اُردو بشارت دینے والا اور ایک ڈرانے والا (قرآن ہے). پھر اُن (لوگوں) سے اکثر اعراض(کنارہ) کر لیتے ہیں پھر وہ(اس کو) سنتے نہیں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ قرآن خوشخبری دینے والا بھی ہے، اور خبردار کرنے والا بھی پھر بھی ان میں سے اکثر لوگوں نے منہ موڑ رکھا ہے جس کے نتیجے میں وہ سنتے نہیں ہیں
ابو الاعلی مودودی بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر نہیں دیتے
احمد رضا خان خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا تو ان میں اکثر نے منہ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں
احمد علی خوشخبری دینے والی ڈرانے والی ہےپھر ان میں سے اکثر نے تو منہ ہی پھیر لیا پھر وہ سنتے بھی نہیں
فتح جالندھری جو بشارت بھی سناتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے لیکن ان میں سے اکثروں نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں
طاہر القادری خوشخبری سنانے والا ہے اور ڈر سنانے والا ہے، پھر ان میں سے اکثر لوگوں نے رُوگردانی کی سو وہ (اِسے) سنتے ہی نہیں ہیں،
علامہ جوادی یہ قرآن بشارت دینے والا اور عذاب الہٰی سے ڈرانے والا بناکر نازل کیا گیا ہے لیکن اکثریت نے اس سے اعراض کیا ہے اور وہ کچھ سنتے ہی نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں
حسین نجفی یہ (قرآن) خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا ہے مگر اکثر لوگوں نے اس سے روگردانی کی ہے۔ پس وہ سنتے ہی نہیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: A bearer of glad tidings and a warner. Yet most of them turn aside, so that they hearken not.
M.M.Pickthall: Good tidings and a warning. But most of them turn away so that they hear not.
Saheeh International: As a giver of good tidings and a warner; but most of them turn away, so they do not hear.
Shakir: A herald of good news and a warner, but most of them turn aside so they hear not.
Yusuf Ali: Giving good news and admonition: yet most of them turn away, and so they hear not.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کا ایک اور نام بشیر و نذیر
اکژ لوگوں کی قران کے بارے میں فطرت بیان کر دی گئی ہے