اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-57 ایت نمبر

وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ
آسان اُردو اور جب ابن مریم ؑ کی مثال دی جاتی ہے، تب! آپﷺ کی قوم اُس سے مذاق کرتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب (عیسیٰ) ابن مریم کی مثال دی گئی تو تمہاری قوم کے لوگ یکایک شور مچانے لگے۔
ابو الاعلی مودودی اور جونہی کہ ابن مریم کی مثال دی گئی، تمہاری قوم کے لوگوں نے اس پر غل مچا دیا
احمد رضا خان اور جب ابنِ مریم کی مثال بیان کی جائے، جبھی تمہاری قوم اس سے ہنسنے لگتے ہیں
احمد علی اورجب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو اسی وقت آپ کی قوم کے لوگ اس سے کھلکھلا کر ہنسنے لگے
فتح جالندھری اور جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ) کا حال بیان کیا گیا تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے چِلا اُٹھے
طاہر القادری اور جب (عیسٰی) ابنِ مریم (علیہما السلام) کی مثال بیان کی جائے تو اس وقت آپ کی قوم (کے لوگ) اس سے (خوشی کے مارے) ہنستے ہیں،
علامہ جوادی اور جب ابن مریم کو مثال میں پیش کیا گیا تو آپ کی قوم شور مچانے لگی
ایم جوناگڑھی اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو اس سے تیری قوم (خوشی سے) چیخنے لگی ہے
حسین نجفی اور جب ابنِ مریم (ع) (عیسےٰ(ع)) کی مثال دی گئی تو ایک دم آپ(ص) کی قوم والے چیخنے چلا نے لگے۔
=========================================
M.Daryabadi: And when the son of Maryam is held up, an example, behold! thy people thereat cry out.
M.M.Pickthall: And when the son of Mary is quoted as an example, behold! the folk laugh out,
Saheeh International: And when the son of Mary was presented as an example, immediately your people laughed aloud.
Shakir: And when a description of the son of Marium is given, lo! your people raise a clamor thereat.
Yusuf Ali: When (Jesus) the son of Mary is held up as an example, behold, thy people raise a clamour thereat (in ridicule)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت