اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاط: ک، جیسے کے معنوں میں شروع ہونے والے الفاظ

Total/Searched:

كَمَاۤ كَمَا كَمَاۤ اَرْسَلْنَا كَمَا كَفَرُوْا






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اٰمِنُوۡا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ‌ جب اُن (منافقین)سے کہا جاتا ہے : (ویسے ہی )ایمان لاﺅ جیسے لوگ ایمان لائے منافقین کے بارے میں 2:13
قَالُوۡاۤ اَنُؤۡمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ‌ (تو )کہتے ہیں: کیا ہم( اُس طرح) تسلیم کریں گے جیسے بےوقوف مانتے ہیں ؟ منافقین کے بارے 2:13
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ؕ جن لوگوں کوہم نے کتاب دی ہے وہ اس (قبلے کی تبدیلی کے حکم ) کو اسطرح پہچانتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے بیٹوں کوپہچانتے ہیں قبلہ کی تبدیلی 2:146
كَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ جیسا کہ ہم نے تمہارے درمیان تم میں ہی سے ایک رسول بھیجا ہے اللہ کی نعمت کا بیان 2:151
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ؕ اور جو(لوگ) پیروی کرتے تھے کہیں گے: کاش اگر ہمارے لیے واپسی (دُنیا میں دوبارہ ممکن) ہو تو پھرہم بھی ان ( ہمسروں) سے اسطرح بری الذمہ(الگ) ہو جائیں جیسے کہ وہ ہم سے بری الذمہ(لا تعلق) ہو گے ہیں اللہ کے ہمسر بنانے والے 2:167
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ ائے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں ، جیسے کہ فرض کئے گئے تھے ان (لوگوں) پر جو تم سے پہلے تھے ، کہ شاید تم تقوی کرو؛ محکم ایت روزے کے بارے میں 2:178
وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰكُمْۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْن اُس (اللہ) کو یاد کرو جیسا کہ اُس نے تمہیں ہدایت دی، اگرچہ اس(ہدایت) سے پہلے تم واقعی گمراہوں (بھٹکے ہوئے لوگوں) میں سے تھے حج اور عمرہ 2:198
١ۚ فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ پھر جب تم امن میں ہو تو پھر اللہ کو یاد کروجسطرح اُس نے تمہیں سکھایا ہے جس کا تمہیں ابھی تک علم نہیں تھا صلوۃ یا نماز 2:239
اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ١ؕ جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (صیح طور پر) کھڑے نہیں ہو سکتے (یعنی پھل پھول نہیں سکتے ) ماسوائے جیسے کہ وہ کھڑا ہوجس کو شیطان نے چھو کر بوکھلا دیا ہو سود کے بارے 2:275
وَ لَا یَاْبَ كَاتِبٌ اَنْ یَّكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ فَلْیَكْتُبْ١ۚ اور لکھنے والاانکار نہ کرے کہ وہ لکھے جیسے کہ اللہ نے اُس کو سکھایا ہےپس وہ لکھے، قرضہ لینا 2:282
رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا١ۚ ہمارے رب! ہم پر ایک( ویسا )بوجھ نہ ڈالنا جیسے کہ تُونے اُس (بوجھ) کو ہم سے پہلے والوں پر ڈالا! دعا 2:286
اَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّاۤ اَصْحٰبَ السَّبْتِ١ؕ اہم اُ ن پر لعنت کر دیں جیسے ہم نے سبت والوں پر کی تھی اور اہل کتاب کو حکم 4:47
وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَآءً وہ (منافقین) چاہتے ہیں کہ تم کفر کرو جیسے وہ کفر کرتے ہیں پھر تم( اُن منافقین کے ساتھ ایک سطح پر) برابر ہو جاﺅ منافقین کے بارے 4:89
اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّهُمْ یَاْلَمُوْنَ كَمَا تَاْلَمُوْنَ اگر تم (جنگ کی وجہ سے) تکلیف میں ہو تو بے شک! وہ بھی ویسی تکلیف میں ہیںجیسے کہ تم تکلیف میں ہو حالت جنگ 4:104
یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ وہ اس (حکم، قرآن) کو پہچانتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں حکم الہی کو 6:20
كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ جسطرح کہ ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا ظالمین کے بارے 6:94
كَمَا لَمْ یُؤْمِنُوْا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ جسطرح کہ وہ (مشرکین) اس (قرآن)پر پہلی بار ایمان نہیں لائے ا قرآن کے بارے 6:110
كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ ، جسطرح کہ اُس نے تمہیں دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے منفرد آیت 6:133
كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ جیسے کہ اُس نے تمہارے ما ں باپ کو جنت سے نکلوا دیا تھا اللہ باری تعالی کا فرمان 7:27
١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ جیسے اُس نے تمہیں پیدا کیا ہے تم ( اُسی ہی کی طرف) واپس ہو گے اللہ کا حکم 7:29
كَمَا نَسُوْا لِقَآءَ یَوْمِهِمْ هٰذَا١ۙ جیسے وہ اس اپنے دن کی ملاقات کو (اپنی دنیاوی زندگی میں) بھول چکے تھے کافرین کی تعریف 7:51
كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌ١ؕ جیسے اُن( لوگوں) کے لیے معبود ہیں قوم موسی 7:138
كَمَاۤ اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْۢ بَیْتِكَ بِالْحَقِّ١۪ جیسے کہ آپؐ کے رب نے آپؐ کو آپؐ کے گھر سے سچائی سے (جنگِ بدر کے لیے) باہر نکالا جنگ کے لیے 8:5
وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِكِیْنَ كَآفَّةً كَمَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةً١ؕ اور مشرکین سے سب کے سب(اجتماعی طور پر) جنگ کرو جیسے کہ وہ سب کے سب تم سے جنگ کرتے ہیں مشرکین سے جنگ 9:36
كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ جیسے کہ وہ لوگ اپنے حصے سے لطف اندوز ہوئے جو تم سے پہلے تھے منافقین کے بارے 9:69
كَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ جیسے کہ پانی ہم اُس (پانی) کوآسمان سے نازل کرتے ہیں، دنیاوی زندگی کا مثال 10:24
فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ تو پھر بے شک ہم بھی تم سے مذاق کریں گے جیسے کہ تم مذاق کررہے ہو; نوحؑ کے بارے میں 11:38
١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ کیا نہیں مدین کے لیے بھی دفعہ( دوری )جیسے کہ ثمود دفعہ دور ہو ئے! شعیبؑ کے بارے میں 11:95
١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وہ نہیں عبادت کرتے ہیں ماسوائے کہ جیسے اُن کے باپ دادا اس سے پہلے عبادت کرتے تھے آخرت کے عذاب کے بیان کے بعد 11:109
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ ؕ چنانچہ آپؐ (سیدھے راستے پر) قائم رہیں جیسا کہ آپؐ کو حکم دیا گیا ہے ، آپﷺ کو حکم 11:112
كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ جیسے کہ اُس (اللہ) نے اس (نعمت )کومکمل کیا تھا اس سے پہلے تیرے دادا پردادا، ابراہیم ؑ اور اسحاق ؑ پر یوسفؑ کو باپ نے بتایا 12:6
كَمَاۤ اَمِنْتُكُمْ عَلٰۤى اَخِیْهِ مِنْ قَبْلُ١ؕ ماسوائے کہ جیسے اس سے پہلے اس کے بھائی (یوسف) پر تمہیں امانتی بنایا تھا؟ یوسفؑ کی کہانی 12:64
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ جسطرح کہ ہم نازل کرتے ہیں تقسیم کرنے والوں پر (یعنی فرقے بنانے) 15:90
وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ اور تاکہ وہ مسجد میں داخل ہو جائیں جیسے اُس میں پہلی بار داخل ہو گئے تھے، بنی اسرائیل 17:7
وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ ا اور کہا کرنا: میرے رب! اُن پر رحم فرما جیسے کہ اُنہوں نے مجھے چھوٹی عمر میں پالا۔ محکم آیت 17:24
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا یَقُوْلُوْنَ کہیں: اگر اُس (اللہ) کے ساتھ دوسرے بھی معبود ہوتے، جیسا کہ وہ (لوگ) کہتے ہیں وہ عرش (تخت) کے مالک (یعنی اللہ) کی طرف راستہ (مخالفت کا)چاہتے 17:42
اَوْ تُسْقِطَ السَّمَآءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَیْنَا كِسَفًا یا آپؐ ہم پر آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے گرا دیں جیسا کہ آپؐ خیال کرتے ہیں لوگوں کا قران کا انکار 17:92
لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ٘ واقعی اب تم ہمارے پاس آئے ہو جیسے کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. یوم حشر 18:48
ۚفَلْیَاْتِنَا بِاٰیَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ . پھروہ ہمارے پاس ایک نشانی (ثبوت) لائے جیسا کہ پہلوں کو (نشانیوں کے ساتھ) بھیجا گیا تھا نافرمان لوگوں کا کہنا 21:5
كَمَا بَدَاْنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُهٗؕ . جیسے ہم نے پہلی تخلیق شروع کی تھی، ہم اُس کودوبارہ کریں گے قیامت کے دن 21:104
لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١۪ وہ واقعی اُن کو زمین میں حکمران بنا دے گا جیسے کہ اُس نے حکمران بنایا تھا اُن(لوگوں) کو جواِن سے پہلے تھے محکم ایت 24:55
فَلْیَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ تو پھر وہ اجازت طلب کریں جسطرح اجازت طلب کرتے تھے وہ جو اُن سے پہلے تھے. ا محکم آیت 24:59
١ۙ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اَتُرِیْدُ اَنْ تَقْتُلَنِیْ كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًۢا بِالْاَمْسِ تو اُس نے کہا: اے موسی ؑ! کیا تُوچاہتا ہے کہ مجھے بھی قتل کرے جیسے کہ تُو نے کل ایک جان کا قتل کیا تھا. موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:19
اَغْوَیْنٰهُمْ كَمَا غَوَیْنَا تَبَرَّاْنَاۤ اِلَیْكَ مَا كَانُوْۤا اِیَّانَا یَعْبُدُوْنَ ہم نے اِن کو گمراہ کر دیا تھا جیسا کہ ہم خود گمراہ تھے. ہم تیرے سامنے (ہمارے رب اپنی) بے گناہی ظاہر کرتے ہیں: ہماری تو یہ (لوگ) عبادت نہیں کیا کرتے تھے قیامت کے دن. (عذاب والا قول) 28:63
وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ ور اچھائی(بھلائی) کر جس طرح کہ اللہ نے تیری طرف اچھائی کی ہے، اور زمین میں فسادکی خواہش نہ کر؛ قارون کی عزت 28:77
وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اور اُن کے درمیان اور اُس چیز کے درمیان جس کی (اب) وہ تمنا کرتے ہیں رکاوٹ (کھڑی کر دی گئی) ہے، جیسے کہ اس سے قبل اُنہی کی طرح کے لوگوں سے کیا گیا تھا. قرآن پر ایمان کے بارے 34:54
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ١ۚ وَ اسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ١ۚ پس اس لیے پھر آپﷺبلائیں. اور جیسے حکم دیا گیا آپﷺ قائم (پکے) رہیں، اور اُن(مشرکین) کی خواہشات کی پیروی نہ کریں آپﷺ کو حکم 42:15
وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ اور کہا جائے گا: اس دن ہم تمہیں بھلا دیتے ہیں، جیسے کہ تم (دنیا میں) بھول گے تھے تمہارے دن کی اس ملاقات کو؛ اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے، اور تمہارے لیے کوئی بھی مدد کرنے والا نہیں ہے یوم قیامت 45:34
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ پھر (آپﷺ) صبر کریں جیسے کہ رسولوں میں سے پکے عزم والوں نے صبر کیا تھا، اور اُن کے لیے (عذاب کی) جلدی نہ کریں. آپﷺ کو حکم 46:35
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَتَمَتَّعُوْنَ وَ یَاْكُلُوْنَ كَمَا تَاْكُلُ الْاَنْعَامُ وَ النَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ اور جو کفر کرتے ہیں وہ (دنیا میں) فاہدے اُٹھاتے ہیں اور کھاتے ہیں جیسے کہ جانور کھاتے ہیں، اور آگ اُن کا ٹھکانا ہے تقابلی جائزہ 47:12
وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا اور اگر تم پھر جاؤ گے جیسے کہ تم پہلے پھر گے تھے، تو وہ تمہیں ایک درد ناک عذاب دے گا تاریخی آیت 48:16
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ بے شک جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کرتے ہیں ذلیل ہوں گے جیسے کہ ذلیل کیا گیا تھا اُن (لوگوں) کو جو ان سے پہلے تھے میاں بیوی کے تعلقات کے تناظر میں 58:5
یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ (اُس)دن جب اللہ اُن سب کو اُٹھائے (جمع کرے) گا، پھر وہ اُسکے لئے بھی حلف دیں گے جیسے کہ وہ تمہارے لئے حلف دیتے تھے جن پر اللہ کا غضب ہے 58:18
قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ وہ (ایسے لوگ) آخرت سے مایوس ہیں جیسے کہ کافرین قبروں میں پڑے ہوؤں (کے زندہ ہو جانے) سے مایوس ہیں دوستی کے بارے 60:13
كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ جیسے کہ عیسی ابن مریم ؑنے حواریوں سے کہا: اللہ (کے راستے) کی طرف میرے کو ن مدد گار ہیں؟ احکامات 61:14
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ بے شک! ہم نے ان(لوگوں) کو آزمایا ہے جیسے کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جس کی اطاعت نہیں کرنی 68:17
وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ اور واقعی اُن کا بھی خیال تھا، جیسے کہ تم خیال کرتے ہو، کہ اللہ کسی (مرے ہوئے) کو بھی ہر گز کھڑا (زندہ) نہیں کرے گا۔۔۔ جنات اور قرآن 72:7
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا١ۙ۬ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاؕ بے شک! ہم نے تمہاری طرف ایک رسولﷺ کو بھیجا وہ تم پر گواہ ہے، جیسے کہ ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تاریخی آیت 73:15