Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹           She is to be Examined-60 سورت الممتحنہ ›Ayah No-13 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ |
| آسان اُردو | اے ایمان والو! ایسے کسی لوگوں کے ساتھ دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے، وہ (ایسے لوگ) آخرت سے مایوس ہیں جیسے کہ کافرین قبروں میں پڑے ہوؤں (کے زندہ ہو جانے) سے مایوس ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے۔ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کافر لوگ قبروں میں مدفون لوگوں سے مایوس ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اُن لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے، جو آخرت سے اسی طرح مایوس ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں |
| احمد رضا خان | اے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے وہ آخرت سے آس توڑ بیٹھے ہیں جیسے کافر آس توڑ بیٹھے قبر والوں سے |
| احمد علی | اے ایمان والو اس قوم سے دوستی نہ کرو جن پر الله کا غضب ہوا وہ تو آخرت سے ایسے نا امید ہو گئے کہ جیسے کافر اہلِ قبور سے نا امید ہو گئے |
| فتح جالندھری | مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں |
| طاہر القادری | اے ایمان والو! ایسے لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ غضبناک ہوا ہے بیشک وہ آخرت سے (اس طرح) مایوس ہو چکے ہیں جیسے کفار اہلِ قبور سے مایوس ہیں، |
| علامہ جوادی | ایمان والو خبردار اس قوم سے ہرگز دوستی نہ کرنا جس پر خدا نے غضب نازل کیا ہے کہ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوں گے جس طرح کفاّر قبر والوں سے مایوس ہوجاتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اے مسلمانو! تم اس قوم سے دوستی نہ رکھو جن پر اللہ کا غضب نازل ہوچکا ہے جو آخرت سے اس طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کہ مرده اہل قبر سے کافر ناامید ہیں |
| حسین نجفی | اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے اپنا غضب نازل کیا ہے وہ آخرت سے اس طرح ناامید ہیں جس طرح کافر لوگ قبروں میں گڑے ہوئے مردوں (کے دوبارہ زندہ ہونے) سے ناامید ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | O ye who believe! befriend not a people against whom Allah is Wroth. Surely they have despaired of tHe Hereafter even as have despaired the entombed of the infidels. S |
| M.M.Pickthall: | O ye who believe! Be not friendly with a folk with whom Allah is wroth, (a folk) who have despaired of the Hereafter as the disbelievers despair of those who are in the graves. |
| Saheeh International: | O you who have believed, do not make allies of a people with whom Allah has become angry. They have despaired of [reward in] the Hereafter just as the disbelievers have despaired of [meeting] the inhabitants of the graves. |
| Shakir: | O you who believe! do not make friends with a people with whom Allah is wroth; indeed they despair of the hereafter as the unbelievers despair of those in tombs. |
| Yusuf Ali: | O ye who believe! Turn not (for friendship) to people on whom is the Wrath of Allah, of the Hereafter they are already in despair, just as the Unbelievers are in despair about those (buried) in graves. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم ایت