اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Pen-68 سورت القلم Ayah No-17 ایت نمبر

اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ
آسان اُردو بے شک! ہم نے ان(لوگوں) کو آزمایا ہے جیسے کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ ہم صبح ہی اس(باغ) کا پھل توڑلیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ان (مکہ والوں) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جیسے (ایک) باغ والوں کو اس وقت آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح ہوتے ہی ہم اس باغ کا پھل توڑ لیں گے۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اِن (اہل مکہ) کو اُسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا، جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے
احمد رضا خان بیشک ہم نے انہیں جانچا جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے
احمد علی بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے
فتح جالندھری ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے
طاہر القادری بے شک ہم ان (اہلِ مکہ) کی (اُسی طرح) آزمائش کریں گے جس طرح ہم نے (یمن کے) ان باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ ہم صبح سویرے یقیناً اس کے پھل توڑ لیں گے،
علامہ جوادی ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے
ایم جوناگڑھی بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے
حسین نجفی ہم نے ان (کفارِ مکہ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ والوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ وہ صبح سویرے ضرور اس کا پھل توڑ لیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We have proved them even as We proved the fellows of a garden when they swarethat they would surely reap it in the morning.
M.M.Pickthall: Lo! We have tried them as We tried the owners of the garden when they vowed that they would pluck its fruit next morning,
Saheeh International: Indeed, We have tried them as We tried the companions of the garden, when they swore to cut its fruit in the [early] morning
Shakir: Surely We will try them as We tried the owners of the garden, when they swore that they would certainly cut off the produce in the morning,
Yusuf Ali: Verily We have tried them as We tried the People of the Garden, when they resolved to gather the fruits of the (garden) in the morning.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
ھم کا ضمیر مفھہوم کے لحاظ سے عام لوگوں کی طرف لیا گیا ہے