روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ | اور اگر آپؐ نے علم آ جانے کے بعد بھی اُن (یہودیوں اور عیسائیوں) کی خواہشات کی پیروی کی ، تو پھر آپؐ کے لیے اللہ سے نہ کوئی بچانے والا دوست (ولی) اور نہ ہی کوئی مددگار ہو گا | نبی اکرمﷺ کو خطاب | 2:120 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُ١ؕ | اور اگر آپؐ اُن(منافقین)سے پوچھیں گے تو وہ واقعی کہیں گے: ہم تو صرف بحث مباحثہ اور ہنسی مذاق کر رہے تھ | منافقین کے بارے | 9:65 |
| لَئِنْ اٰتنَا مِنْ فَضْلِهٖ لَنَصَّدَّقَنَّ | (کہ) اگر وہ (اللہ) ہمیں اپنے فضل سے دے تو واقعی ہم صدقات (خیرات) کریں گے | منافقین کے متعلق | 9:75 |
| لَٮِٕنۡ اَنۡجَيۡتَـنَا مِنۡ هٰذِهٖ لَنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ | : (کہ) اگر تُو ہمیں اس (مصیبت) سے نجات دے ، تو ہم واقعی شکر کرنے والوں میں سے ہوں گے | انسانوں کی فطرت | 10:22 |
| وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ | اور اگر آپؐ کہتے ہیں: بے شک! تم موت کے بعد دوبارہ (زندہ) اٹھائے جاﺅ گے! | یعنی تمہاری آزمائش کا اجر دینے کے لیے | 11:7 |
| وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ | اور اگر ہم ان(کافرین) سے عذاب کو ایک مقرر مدت تک موخر( دیر) کرتے ہیں، | موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کے کافر | 11:8 |
| وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً | اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے ایک رحمت (نعمت) چکھاتے ہیں | انسان کی فطرت | 11:9 |
| وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ | اور اگر ہم اُس(انسان) کو نعمت چکھاتے ہیں تکلیف کے بعد جو اس کو لگتی ہے | انسان کی فطرت | 11:10 | قَالُوْا لَئِنْ اَكَلَهُ الذِّئْبُ | اُنہوں نے کہا: اگر بھیڑیا اُس (یوسفؑ) کو کھالے | یوسف ؑ کی کہانی | 12:14 |
| ١ؕ وَ لَئِنْ لَّمْ یَفْعَلْ مَاۤ اٰمُرُهٗ | اور اگر وہ نہیں کرتا جو میں اُس کو حکم دے رہی ہوں | یوسفؑ کی کہانی | 12:32 |
| وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ | اور اگر آپؐ نے اُن (کافرین) کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ آپؐ کے پاس علم میں سے آ گیا ہے | اپﷺ کے بارے میں | 13:37 |
| وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ | اور جب تمہارے رب نے تمہیں کھلم کھلا کہا: اگر تم شکر کرو گے، تو واقعی تمہیں زیادہ(نعمتیں) دوں گا | موسیؑ کے بارے میں | 14:7 |
| وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ | اور اگر تم کفر کرو گے تو بے شک! میرا عذاب واقعی بہت شدید ہے | موسیؑ کے بارے میں | 14:7 |
| وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَیْرٌ لِّلصّٰبِرِیْنَ | . اور اگر تم صبر کرتے ہو، تو واقعی وہ (صبر کرنا) صابرین کے لیے بہت ہی اچھا(عمل) ہے | ایک اصول | 16:126 |
| لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ | اگر تُو (اے اللہ) مجھے قیامت کے دن تک ڈھیل دے تو | آدم اور ابلیس | 17:62 |
| وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | اور اگر ہم چاہیں تو واقعی ہم اُ سکو واپس لے لیں جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی ہے، | آپﷺ کو حکم | 17:86 |
| قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ | (آپؐ) کہیں: اگر انسان اور جنات واقعی اکھٹے ہو جائیں کہ | آپﷺ کو حکم | 17:88 |
| وَّ لَئِنۡ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا | اور اگر میں اپنے رب کی طرف واقعی واپس لایا بھی گیا تو واقعی میں اس (باغ)سے بھی بہتر آرام دہ جگہ پاؤں گا | دو آدمیوں کی مثال | 18:36 |
| لَئِنۡ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا | اگر تم باز نہ آئے،تو میں واقعی تم پر پتھر برسا دوں گا اور مجھ سے لمبے عرصے کے لیے دور ہو جا | ابراہیمؑ | 19:46 |
| وَ لَئِنۡ مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ | اور اگر آپﷺ کے رب کے عذاب سے ایک جھونکا بھی اُنہیں لگ جائے تو | کافرین کو | 21:46 |
| وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ | اور اگرواقعی تم کہنا مانو گے اپنی طرح کے ہی ایک عام فانی انسان کا،پھر بے شک تم تب واقعی خسارے والے ہو گے | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:34 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ | اوروہ(لوگ) اپنے حلفوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپﷺ اُن کو حکم دیں گے، تو وہ واقعی(گھروں سے) باہر نکل آئیں گے. | ہدایت سے پھرنے والے | 24:53 | قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ | (فرعون نے) کہا: اگر تم نے میرے علاوہ کسی اور کو معبودچنا، تو میں واقعی تجھ کو قیدیوں میں سے رکھ دوں گا | موسی ؑ کے بارے | 26:29 |
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ | اُنہوں نے کہا: اے نوحؑ! اگر تُو اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا، تو تُو واقعی پتھروں سے مار دیئے گے والوں میں سے ہو گا | نوحؑ کی قوم | 26:116 |
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ | اُنہوں نے کہا: اگر تُو، اے لوطؑ،اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا تو وااقعی! تُو (برادری یا بستی سے) نکال دئیے جانے والوں میں سے ہوگا | قوم لوط | 26:167 |
| وَ لَئِنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١ | اور اگرآپﷺ کے رب سے مدد آ جاتی ہے، تو کہتے ہیں: بے شک! ہم تو تمہارے ہی ساتھ تھے | انسان کا دوغلاپن | 29:10 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ | اور اگر آپﷺ اُن سے پوچھیں: کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، | اللہ نے | 29:61 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً | اور اگر آپﷺ اُن سے پوچھیں: کون ہے جو آسمان سے پانی نازل کرتا ہے، | اللہ نے | 29:63 |
| وَ لَئِنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا فَرَاَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِهٖ یَكْفُرُوْنَ | اور اگر ہم ایک ہوا (آندھی) بھیجیں پھر وہ اس (زمین، کھیتی) کو زرد ہوتا دیکھیں؛ تو وہ اس کے بعد کفر میں لگے رہیں گے | شان باری تعالی | 30:51 |
| وَ لَئِنْ جِئْتَهُمْ بِاٰیَةٍ لَّیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ | اور اگر واقعی آپﷺ اُن کے پاس ایک نشانی لے بھی آئیں تو واقعی کہیں گے وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں کہ نہیں ہو تم ماسوائے دھوکہ دینے والے کے | سبحان اللہ | 30:58 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ | اور اگر آپﷺ اُن(کفر کرنے والوں) سے پوچھیں:کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ تو وہ واقعی کہتے ہیں: اللہ نے | کافرین سے سوال | 31:25 |
| لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ | اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دل میں بیماری ہے اور شرپسند شہر میں باز نہ آئے، | تاریخی آیت | 33:60 |
| ١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ | اور اگر وہ سرک گے تو پھر کوئی ایک بھی نہیں ہے جو اُس (اللہ) کے بعداُن دونوں کو تھام سکے. | شان الہی | 35:41 |
| لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ | کہ اگر اُن کے پاس ایک ڈرانے والا آئے، تو وہ ہر ایک اُمت سے زیادہ ہدایت والے ہوں گے | مشرکین | 35:42 |
| لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ | اگر تم (رسول) باز نہ آئے تو ہم واقعی تمہیں پتھر ماریں گے اور تمہیں واقعی ہم سے ایک درد ناک عذاب لگے گا | بستی کا قصہ | 36:18 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ | اور واقعی اگر آپﷺ اُن (مشرکوں)سے پوچھیں: (کہ) آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ وہ واقعی کہیں گے: اللہ نے | ایک اصول | 39:38 |
| لَئِنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ | کہ اگر تم شرک کرو گے، تو واقعی تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں گے اور تم واقعی ہی خسارے والوں میں سے ہو جاؤ گے | پہلے ہی وحی کر دی گئی تھی | 39:65 |
| وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ هٰذَا لِیْ١ۙ | اور واقعی اگر ہم اُس(انسان) کو اپنی طرف سے آرام (رحمت) چکھاتے ہیں اس کے بعد کہ اُسے تکلیف لگ چکی ہوتی ہے، تو وہ واقعی کہتا ہے: یہ تو میری ہی ہے | انسان کی فطرت | 41:50 |
| وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ | ؛ اور میرا خیال نہیں ہے کہ (قیامت کی) گھڑی کبھی بھی کھڑی ہو گی، اور اگر میں اپنے رب کی طرف واپس بھی لایا گیا، تو بے شک میرے لیے اُس(رب) کے پاس اچھائی ہی ہو گی | انسان کی فطرت | 41:50 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ | اور اگر آپﷺ ان (لوگوں)سے پوچھیں: کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا، تو وہ، واقعی کہیں گے: اُن کو ایک طاقتور (عزیز) جاننے والے (علیم) نے پیدا کیا؛ | لوگوں سے سوال | 43:9 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ | اور اگر آپﷺ اُن سے پوچھیں: کہ اُن کو کس نے پیدا کیا ہے، تو وہ واقعی ہی کہیں گے: اللہ نے. پھر وہ کہاں سے دھوکہ کھاتے ہیں؟ | سوال | 43:87 |
| لَئِنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا نُطِیْعُ فِیْكُمْ اَحَدًا اَبَدًا١ۙ | کہ اگر تمہیں (گھروں سے باہر) نکالا گیا،تو ہم بھی واقعی تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور ہم تمہارے معاملے میں کسی کا بھی کہنا کبھی نہیں ما نیں گے، | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:11 |
| لَئِنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ قُوْتِلُوْا لَا یَنْصُرُوْنَهُمْ | (کیوں کہ) حقیقت میں اگر اُن کو (گھروں سے) نکال دیا گیا تو وہ(منافق) اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے، اور اگر واقعی اُن سے جنگ ہوئی تو وہ(منافق) اُن کی مدد بھی نہیں کریں گے | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:12 |
| وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ | اور اگر واقعی اُنہوں نے اُن کی مدد کی بھی تو وہ (منافق)پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے، اور پھر ان (منافقین)کی مدد نہیں ہو گی | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:12 |
| یَقُوْلُوْنَ لَئِنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ١ؕ | وہ (منافقین)کہتے ہیں: اگر ہم مدینہ کی طرف واپس ہوئے تو واقعی، عزت والے(یعنی طاقتور) ذلیلوں (کمتروں) کو اس (شہر)سے نکال دیں گے | منافقین | 63:8 |
| كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ | نہیں، اگر وہ باز نہ آیا، تو واقعی ہم اُس کو ماتھے کے بالوں سے پکڑ لیں گے | ایک شخص | 96:15 |