Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-9 ایت نمبر
| وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ |
| آسان اُردو | اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے ایک رحمت (نعمت) چکھاتے ہیں پھر اُس (نعمت) کو ہم اُس سے واپس لے لیں( تو) بےشک! وہ (انسان) واقعی مایوس انکاری (نا شکرا ہو جاتا) ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب ہم انسان کو اپنی طرف سے کسی رحمت کا مزہ چکھاتے دیتے ہیں، پھر وہ اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ مایوس (اور) ناشکرا بن جاتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر ہم آدمی کو اپنی کسی رحمت کا مزہ دیں پھر اسے اس سے چھین لیں ضرور وہ بڑا ناامید ناشکرا ہے |
| احمد علی | اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھا کر پھر اس سے چھین لیتے ہیں تو وہ ناامید ناشکرا ہو جاتا ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو ناامید (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے |
| طاہر القادری | اور اگر ہم انسان کو اپنی جانب سے رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں پھر ہم اسے (کسی وجہ سے) اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ نہایت مایوس (اور) ناشکرگزار ہو جاتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اگر ہم انسان کو رحمت دے کر چھین لیتے ہیں تو مایوس ہوجاتا ہے اور کفر کرنے لگتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر ہم انسان کو اپنی کسی نعمت کا ذائقہ چکھا کر پھر اسے اس سے لے لیں تو وه بہت ہی ناامید اور بڑا ہی ناشکرا بن جاتا ہے |
| حسین نجفی | اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھائیں (کسی نعمت سے نوازیں) اور پھر اسے اس سے چھین لیں تو وہ بڑا مایوس اور بڑا ناشکرا ہو جاتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And if We let man taste mercy from us, and thereafter withdraw it from him, verily he is despairing, blaspheming. |
| M.M.Pickthall: | And if We cause man to taste some mercy from Us and afterward withdraw it from him, lo! he is despairing, thankless. |
| Saheeh International: | And if We give man a taste of mercy from Us and then We withdraw it from him, indeed, he is despairing and ungrateful. |
| Shakir: | And if We make man taste mercy from Us, then take it off from him, most surely he is despairing, ungrateful. |
| Yusuf Ali: | If We give man a taste of Mercy from Ourselves, and then withdraw it from him, behold! he is in despair and (falls into) blasphemy. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
انسان کی فطرت بیان کی گی ہے