Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-51 ایت نمبر
| وَ لَئِنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا فَرَاَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِهٖ یَكْفُرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اگر ہم ایک ہوا (آندھی) بھیجیں پھر وہ اس (زمین، کھیتی) کو زرد ہوتا دیکھیں؛ تو وہ اس کے بعد کفر میں لگے رہیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر ہم (نقصان دہ) ہوا چلا دیں جس کے نتیجے میں وہ اپنے کھیت کو پیلا پڑا ہوا دیکھیں تو اس کے بعد یہ ناشکری کرنے لگیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں جس کے اثر سے وہ اپنی کھیتی کو زرد پائیں تو وہ کفر کرتے رہ جاتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور اگر ہم کوئی ہوا بھیجیں جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں تو ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگے |
| احمد علی | اور اگر ہم ایسی ہوا چلائیں کہ جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں تو اس کے بعدوہ ناشکری کرنے لگ جائیں |
| فتح جالندھری | اور اگر ہم ایسی ہوا بھیجیں کہ وہ (اس کے سبب) کھیتی کو دیکھیں (کہ) زرد (ہو گئی ہے) تو اس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگ جائیں |
| طاہر القادری | اور اگر ہم (خشک) ہوا بھیج دیں اور وہ (اپنی) کھیتی کو زرد ہوتا ہوا دیکھ لیں تو اس کے بعد وہ (پہلی تمام نعمتوں سے) کفر کرنے لگیں گے، |
| علامہ جوادی | اور اگر ہم زہریلی ہوا چلا دیتے اور یہ ہر طرف موسم خزاں جیسی زردی دیکھ لیتے تو بالکل ہی کفر اختیار کرلیتے |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر ہم باد تند چلا دیں اور یہ لوگ انہی کھیتوں کو (مرجھائی ہوئی) زرد پڑی ہوئی دیکھ لیں تو پھر اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں |
| حسین نجفی | اور اگر ہم ایسی ہوا بھیج دیں جس سے وہ اپنی (سرسبز) کھیتی کو زرد ہوتے دیکھ لیں تو وہ اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں۔ |
| M.Daryabadi: | And if We send a wind, and they should see their tilth yellow, then they would thereafter remain disbelieving. |
| M.M.Pickthall: | And if We sent a wind and they beheld it yellow, they verily would still continue in their disbelief. |
| Saheeh International: | But if We should send a [bad] wind and they saw [their crops] turned yellow, they would remain thereafter disbelievers. |
| Shakir: | And if We send a wind and they see it to be yellow, they would after that certainly continue to disbelieve |
| Yusuf Ali: | And if We (but) send a Wind from which they see (their tilth) turn yellow,- behold, they become, thereafter, Ungrateful (Unbelievers)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت