Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹          Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-9 ایت نمبر
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ |
| آسان اُردو | اور اگر آپﷺ ان (لوگوں)سے پوچھیں: کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا، تو وہ، واقعی کہیں گے: اُن کو ایک طاقتور (عزیز) جاننے والے (علیم) نے پیدا کیا؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر تم ان (مشرکوں) سے پوچھو کہ سارے آسمان اور زمین کس نے پیدا کیے ہیں، تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ : انہیں اس ذات نے پیدا کیا ہے جو اقتدار کی بھی مالک ہے، علم کی بھی مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر تم اِن لوگوں سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ انہیں اُسی زبردست علیم ہستی نے پیدا کیا ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے انہیں بنایا اس عزت والے علم والے نے |
| احمد علی | اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے کہ انہیں اس بڑے زبردست جاننے والے نے پیدا کیا ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ ان کو غالب اور علم والے (خدا) نے پیدا کیا ہے |
| طاہر القادری | اور اگر آپ اُن سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کِس نے پیدا کیا تو وہ یقیناً کہیں گے کہ انہیں غالب، علم والے (رب) نے پیدا کیا ہے، |
| علامہ جوادی | اور آپ ان سے سوال کریں گے کہ زمین و آسمان کوکس نے پیدا کیا ہے تویقینا یہی کہیں گے کہ ایک زبردست طاقت والی اور ذی علم ہستی نے خلق کیاہے |
| ایم جوناگڑھی | اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا کہ انہیں غالب و دانا (اللہ) نے ہی پیدا کیا ہے |
| حسین نجفی | اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ انہیں اس ہستی نے پیدا کیا ہے جو غالب ہے اور ہمہ دان۔ |
| M.Daryabadi: | And if thou askest them: who hath created the heavens and the earth? they will surely say: created them the Mighty, the Knower. |
| M.M.Pickthall: | And if thou (Muhammad) ask them: Who created the heavens and the earth, they will surely answer: The Mighty, the Knower created them; |
| Saheeh International: | And if you should ask them, "Who has created the heavens and the earth?" they would surely say, "They were created by the Exalted in Might, the Knowing." |
| Shakir: | And if you should ask them, Who created the heavens and the earth? they would most certainly say: The Mighty, the Knowing One, has created them; |
| Yusuf Ali: | If thou wert to question them, 'Who created the heavens and the earth?' They would be sure to reply, 'they were created by (Him), the Exalted in Power, Full of Knowledge';- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے