اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر             Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-8 ایت نمبر

فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ
آسان اُردو پھر ہم نے ان میں سے زیادہ طاقت والوں کو ہلاک کر دیا؛اور پہلوں کی مثال (ان کے سامنے) گزری ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر جو لوگ ان (مکہ والوں) سے کہیں زیادہ زور آور تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا، اور ان پچھلے لوگوں کا حال پیچھے گزر چکا ہے۔
ابو الاعلی مودودی پھر جو لوگ اِن سے بدرجہا زیادہ طاقتور تھے اُنہیں ہم نے ہلاک کر دیا، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں
احمد رضا خان تو ہم نے وہ ہلاک کردیے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے،
احمد علی پھر ہم نے ان میں بڑے زور والوں کو ہلاک کر دیا او رپہلوں کی مثال گزرچکی ہے
فتح جالندھری تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی
طاہر القادری اور ہم نے اِن (کفّارِ مکہ) سے زیادہ زور آور لوگوں کو ہلاک کر دیا اور اگلے لوگوں کا حال (کئی جگہ پہلے) گزر چکا،
علامہ جوادی تو ہم نے ان سے زیادہ زبردست لوگوں کو تباہ و برباد کردیا اور یہ مثال جاری ہوگئی
ایم جوناگڑھی پس ہم نے ان سے زیاده زور آوروں کو تباه کر ڈاﻻ اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے
حسین نجفی پھر ہم نے ان لوگوں کو ہلاک کر دیا جو ان (موجودہ منکرین) سے زیادہ طاقتور تھے اور پہلے لوگوں کی مثال (حالت) گزر چکی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore We destroyed peoples mightier than these in prowess; and there hath gone forth the example of the ancients.
M.M.Pickthall: Then We destroyed men mightier than these in prowess; and the example of the men of old hath gone (before them).
Saheeh International: And We destroyed greater than them in [striking] power, and the example of the former peoples has preceded.
Shakir: Then We destroyed those who were stronger than these in prowess, and the case of the ancients has gone before,
Yusuf Ali: So We destroyed (them)- stronger in power than these;- and (thus) has passed on the Parable of the peoples of old.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے