اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر             Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-7 ایت نمبر

وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ
آسان اُردو اور کوئی بھی نبی اُن کے پاس نہیں آتا تھاماسوائے کہ وہ اُس (نبی) سے مذاق ہی کیا کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ان لوگوں کے پاس کوئی نبی ایسا نہیں آیا جس کا وہ مذاق نہ اڑاتے ہوں۔
ابو الاعلی مودودی کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی نبی اُن کے ہاں آیا ہو اور انہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو
احمد رضا خان اور ان کے پاس جو غیب بتانے والا (نبی) آیا اس کی ہنسی ہی بنایا کیے
احمد علی اور ان کے پاس ایسا کوئی نبی نہ آتا تھا کہ جس سے وہ ٹھٹھا نہ کرتے تھے
فتح جالندھری اور کوئی پیغمبر ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کرتے تھے
طاہر القادری اور کوئی نبی اُن کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کا مذاق اڑایا کرتے تھے،
علامہ جوادی اور ان میں سے کسی کے پاس کوئی نبی نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا
ایم جوناگڑھی جو نبی ان کے پاس آیا انہوں نے اس کا مذاق اڑایا
حسین نجفی اور ان کے پاس کوئی نبی(ع) نہ یںایا مگریہ کہ وہ اس کامذاق اڑاتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And not a prophet came Unto them but him they were wont to mock.
M.M.Pickthall: And never came there unto them a prophet but they used to mock him.
Saheeh International: But there would not come to them a prophet except that they used to ridicule him.
Shakir: And there came not to them a prophet but they mocked at him.
Yusuf Ali: And never came there a prophet to them but they mocked him.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی ہر نبی کا مذاق ہی بنایا کرتے تھے