Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-116 ایت نمبر
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: اے نوحؑ! اگر تُو اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا، تو تُو واقعی پتھروں سے مار دیئے گے والوں میں سے ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ کہنے لگے : اے نوح اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کردیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا" |
| احمد رضا خان | بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گے |
| احمد علی | کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا |
| فتح جالندھری | انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے |
| طاہر القادری | وہ بولے: اے نوح! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں یقیناً سنگ سار کر دیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا |
| حسین نجفی | ان لوگوں نے کہا اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو تم ضرور سنگسار کر دیئے جاؤگے۔ |
| M.Daryabadi: | They said: if thou desistest not, thou shalt surely be of those stoned. |
| M.M.Pickthall: | They said: If thou cease not, O Noah, thou wilt surely be among those stoned (to death). |
| Saheeh International: | They said, "If you do not desist, O Noah, you will surely be of those who are stoned." |
| Shakir: | They said: If you desist not, O Nuh, you shall most certainly be of those stoned to death. |
| Yusuf Ali: | They said: "If thou desist not, O Noah! thou shalt be stoned (to death)." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے
٭یعنی تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا جاے گا.