Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-29 ایت نمبر
| قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ |
| آسان اُردو | (فرعون نے) کہا: اگر تم نے میرے علاوہ کسی اور کو معبودچنا، تو میں واقعی تجھ کو قیدیوں میں سے رکھ دوں گا.(یعنی جیل خانے میں بند کر دوں گا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہنے لگا : یاد رکھو، اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود مانا تو میں تمہیں ضرور ان لوگوں میں شامل کردوں گا جو جیل خانے میں پڑے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | فرعون نے کہا "اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں" |
| احمد رضا خان | بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا |
| احمد علی | کہا اگر تو نے میرے سوا اور کوئی معبود بنایا تو تمہیں قید میں ڈال دوں گا |
| فتح جالندھری | (فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا |
| طاہر القادری | (فرعون نے) کہا: (اے موسٰی!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو ضرور (گرفتار کر کے) قیدیوں میں شامل کر دوں گا، |
| علامہ جوادی | فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا |
| ایم جوناگڑھی | فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا |
| حسین نجفی | فرعون نے کہا کہ اگر تو نے میرے سوا کوئی معبود بنایا تو میں تمہیں قیدیوں میں شامل کر دوں گا۔ |
| M.Daryabadi: | Fir'awn said: if thou wilt take a god other than me, I shall surely place thee among the prisoners. |
| M.M.Pickthall: | (Pharaoh) said: If thou choosest a god other than me, I assuredly shall place thee among the prisoners. |
| Saheeh International: | [Pharaoh] said, "If you take a god other than me, I will surely place you among those imprisoned." |
| Shakir: | Said he: If you will take a god besides me, I will most certainly make you one of the imprisoned. |
| Yusuf Ali: | (Pharaoh) said: "If thou dost put forward any god other than me, I will certainly put thee in prison!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں