روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ١ؕ وَ بِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِمِیْنَ | اور اُن(کافرین) کا ٹھکانہ آگ ہے، اور ظالمین(نافرمانبرداروں) کا ٹھکانہ بہت ہی بُرا ہے | کافرین کے بارے | 3:151 |
| وَ مَاْوٰهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ | اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو ، اوربُرا خاتمہ ہے ؟ | منفرد ایت | 3:162 |
| مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۫ ثُمَّ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ | ( یہ کافرین کی حالت) ایک تھوڑا فاہدہ ہے پھر اُن (کافرین )کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور (جہنم)بُری جگہ ہے | پچھلی ایت کا تسلسل | 3:197 |
| فَاُولٰٓئِكَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًاۙ | پس یہی ( لوگ)ہیں (کہ) اُن کا جہنم ٹھکانہ ہے، اور وہ ایک بہت بری منزل ہے | اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے | 4:97 |
| اُولٰٓئِكَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ وَ لَا یَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِیْصًا | ایسے(شیطان کے دوست) لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور وہ اس سے ( بچنے کی )کوئی پناہ نہیں پائیں گے | شیطان کے بارے | |
| فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰهُ النَّارُ١ؕ | پھر واقعی اللہ اُس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اُس (مشرک )کا ٹھکانہ آگ ہے | عیسی کا پیغام | 5:72 |
| وَ مَاْوٰهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ | اور اُس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا، اور برا خاتمہ(ٹھکانہ )ہے | جنگ بدر اور محکم آیت | 8:16 |
| فَاٰوٰكُمْ وَ اَیَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ | پھر اُس (اللہ) نے تمہیں پناہ دی، اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط کیا | مومنین کو | 8:26 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا | اور وہ لوگ جنہوں نے ان کو پناہ دی اور ان کی مدد کی؛ | دوستی کا معیار | 8:72 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا | اور وہ لوگ جنہوں نے اُن کو پناہ دی اور اُن کی مدد کی | دوستی کا معیار | 8:74 |
| ١ؕ وَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ | اوراُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور بہت ہی بُرا خاتمہ( جگہ) ہے | محکم آیت | 9:73 |
| ١ؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌ وَّ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ | بے شک! وہ (منافقین)ناپاک ہیں، اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:95 |
| اُولٰٓئِكَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | یہی( لوگ) ہیں اُن کا ٹھکانہ آگ ہو گا اس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں عمل) کماتے رہے | اللہ سے ملاقات،دنیاوی زندگی، اورآیات الہی سے غافل | 10:8 |
| قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ | اُس (بیٹے) نے کہا: میں کسی پہاڑ کی طرف پناہ لے لوں گا وہ(پہاڑ) مجھے پانی سے بچا لے گا | نوحؑ کے بارے | 11:43 |
| اَوْ اٰوِیْۤ اِلٰى رُكْنٍ شَدِیْدٍ | یا میں ایک مضبوط سہارے کی طرف پناہ لے لیتا | لوطؑ کے بارے | 11:80 |
| وَ لَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَخَاهُ | اور جب وہ (بھائی)یوسف کے سامنے داخل ہوئے، تو اُس نے اپنے بھائی کو اپنی طرف پناہ(جگہ) دی | یوسفؑ کی کہانی | 12:69 |
| فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ | پھرجب وہ (سب ) یوسف کے سامنے آئے تو اُس نے اپنے والدین کو اپنی طرف کر لیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:99 |
| وَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ۠ | اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہو گا، اور (جہنم)بہت ہی بُری جگہ ہے | جو اللہ کو جواب نہیں دیتے | 13:18 |
| اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ | جب نوجوانوں نے غار کی طرف پناہ لی | اصحاب کہف | 18:10 |
| فَاْوٗۤا اِلَى الْكَهْفِ یَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ | (تو) پھر غار کی طرف پناہ لے لو؛ تمہارا رب تمہارے لیے اپنی رحمت سے (فضل) پھیلائے گا | اصحاب الہی | 18:16 |
| قَالَ اَرَءَیْتَ اِذْ اَوَیْنَاۤ اِلَى الصَّخْرَةِ | اُس (نوکر) نے کہا: کیا آپ نے دیکھا جب ہم نے چٹان کی طرف پناہ لی تھی | موسیؑ کا سفر | 18:63 |
| وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ | اور ہم نے اُن دونوں کو ایک اونچی جگہ(ٹیلے) کی طرف پناہ دی(جو)پر سکون اور چشموں کی جگہ تھی | ابن مریمؑ | 23:50 |
| وَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ | ، اور اُن کا ٹھکانہ آگ ہے،۔۔اور واقعی بہت ہی بُرا خاتمہ ہے | کافرین کے لیے | 24:57 |
| وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَّ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ | اور تم میں سے بعض بعضوں پر لعنت کریں گے، اور تمہارا ٹھکانا آگ ہو گا اور تمہارے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوگا | ابراہیم ؑ کے بارے | 29:25 |
| فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | ، پس اُن کے لیے رہائشی باغات ہیں۔۔۔۔ خوش آمدید (مہمانی) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے | ایمان اور صالح اعمال والے | 32:19 |
| وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰهُمُ النَّارُ١ؕ | اور جہاں تک اُن کا تعلق ہے جوفسق (نافرمانی) کرتے ہیں، پس اُن کا ٹھکانہ آگ ہے | فاسقین | 32:19 |
| تُرْجِیْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُئْوِیْۤ اِلَیْكَ مَنْ تَشَآءُ١ؕ | آپﷺ، اُن بیویوں میں سے جس کو چاہیں، اُسے الگ (موخر) کر لیں اور جس کو آپﷺ چاہیں اپنی طرف کر لیں | آپﷺ کے بارے | 33:51 |
| وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ | اور کہا جائے گا: اس دن ہم تمہیں بھلا دیتے ہیں، جیسے کہ تم (دنیا میں) بھول گے تھے تمہارے دن کی اس ملاقات کو؛ اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے، اور تمہارے لیے کوئی بھی مدد کرنے والا نہیں ہے | یوم قیامت | 45:34 |
| عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ | اس کا پاس ٹھکانے والی جنت ہے | سدرۃ المنتہی | 53:15 |
| ١ؕ مَاْوٰكُمُ النَّارُ١ؕ هِیَ مَوْلٰكُمْ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ | تمہارا ٹھکانہ آگ ہے؛ وہی تمہاری آقا ہے، اور بہت بُری جگہ ہے | یوم حساب | 57:15 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ | اے نبی ﷺ کافرین اور منافقین سے جہاد کریں اور اُن پر سختی کریں اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے اور بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔ | احکامات | 66:9 |
| وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ | اور اپنے اُس رشتہ دار سے بھی جو اُس کو پناہ دیتا تھا | قیامت کے دن | 70:13 |
| فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ | پھربے شک جہنم!و ہ اُس کا ٹھکانہ ہو گی | قیامت | 79:39 |
| فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ | پھربے شک جنت! وہ اُس کا ٹھکانا ہو گی | قیامت | 79:41 |
| اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪ | کیا اُس نے آپﷺ کو ایک یتیم نہیں پایا تھا پھر پناہ دی؟ | آپﷺ کو تسلی | 93:6 |