روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ | ور اگر وہ طلاق دینے کا عزم (ارادہ) کر لیں تو پھر بے شک اللہ سننے جاننے والا ہے | میاں بیوی کی علیحدگی | 2:227 |
| وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ١ؕ | طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک انتظار کروائیں | میاں بیوی کی علیحدگی | 2:228 |
| اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ | طلاق دو دفعہ ہے پھر( بیوی کو)دستور (معروف)سے رکھ لینا ہے یا اچھائی (باعزت طریقے )سے چھوڑ دینا ہے | طلاق کے بارے | 2:229 |
| فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ | پھر اگر وہ (خاوند) اُس (بیوی) کو طلاق دے ہی دے ، توپھر اس کے بعد وہ (بیوی) اُس(خاوند) کے لیے حلال نہیں حتی کہ وہ (بیوی) کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ | پھر اگر وہ (دوسرا خاوند) اُس کو طلاق دے تو پھران دونوں پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ ایک دوسرے سے دوبارہ رجوع (نکاح) کر لیں اگر اُن (دونوں) کا خیال ہو کہ وہ (دونوں) اللہ کی (بنائی ہوئی)حدود کو( اب) قائم رکھ سکیں گے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ | اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (تین حیض کی) کو پہنچ گئیں پھریا اُن کو معروف(رواج)سے رکھ لو یا اُن کو معروف (دستور)سے رخصت کر دو | طلاق کے بارے میں | 2:231 |
| وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ | اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (عدت)کو پہنچ گئیں، پھر تم (طلاق دینے والے خاوند) ان (عورتوں) کونہ روکو کہ وہ (عورتیں) اپنے (ہونے والے)خاوندوں سے نکاح کریں،جب اُن کے درمیان دستور سے رضامندی ہو۔ | طلاق کے بارے میں | 2:232 |
| لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ | تم پر گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دو جب کہ تم نے ان کو چُھوا ہی نہیں یا ان کے لیے ایک حق مہر مقرر نہیں کیا ہے اوراُن(عورتوں) کو کچھ نہ کچھ دو | طلاق کے بارے | 2:236 |
| وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِیْضَةً | اور اگر تم نے ان (عورتوں) کو طلاق دی اس سے پہلے کہ تم نے ان کو چھوا اور تم ان کے لیے ایک حق مہر مقرر کر چکے تھے | طلاق کے بارے | 2:237 |
| وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَ | اور طلاق یافتہ عورتوں کے لیے دستور سے(اچھائی سے) کچھ نہ کچھ( دینا ): یہ (چیز) متقین پر ایک فرض (حق)ہے | مطلقہ عورت کے بارے | 2:241 |
| فَانْطَلَقَاٙ حَتّٰۤى اِذَا رَكِبَا فِی السَّفِیْنَةِ خَرَقَهَاؕ | پھر وہ دونوں چل پڑے حتی کہ جب وہ کشتی میں سوار ہو ئے تو اُس (اللہ کے بندے) نے اُس (کشتی) کو ایک سوراخ کر دیا. | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:71 |
| فَانْطَلَقَاٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗۙ | پھر وہ دونوں آگے چل پڑے حتی کہ جب وہ ایک لڑکے سے ملے، پھراُس (اللہ کے بندے) نے اُس (لڑکے) کو قتل کر دیا. | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:74 |
| فَانْطَلَقَاٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ ﹰ | پھر وہ دونوں چل پڑے حتی کہ ایک بستی کے لوگوں کے پاس آ پہنچے | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:77 |
| وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ | اور میرا سینہ تنگ ہو گا اور میری زبان صیح طور پر بات نہیں کرسکے گی، پس ہارونؑ کی طرف (پیغام) بھیج (کہ میری مدد کرے) | موسیؑ کے بارے | 26:13 |
| ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ | پھر تم نے اُن کو طلاق دے ڈالی قبل اس کے کہ تم نے اُن کو چُھوا ہو | ایمان والوں کو | 33:49 |
| وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ | اوراُن (کافرین)میں سے سردار (یہ کہتے ہوئے) چل پڑتے ہیں: کہ چلواور اپنے معبودوں پر پکے رہو. | کافرین کے متعلق | 38:6 |
| سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ | کہیں گے وہ لوگ جو پیچھے (گھروں) میں) رہ گئے تھے، جب تم مال غنیمت کی طرف چلو گے تاکہ اُس کو لیا جائے:ہمیں چھوڑو کہ ہم تمہاری پیروی کریں | تاریخی آیت | 48:15 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَ اَحْصُوا الْعِدَّةَ١ۚ | اے نبیﷺ! جب تم (یعنی مومنین) بیویوں کو طلاق دیں،پھر اُن کو طلاق اُن کی عدت کے لئے دیں اور پھر عدت(مدت) کی گنتی(پوری) کریں | ایمان والوں کو نصیحت | 65:1 |
| عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ | ہو سکتا ہے اُس کا رب اگر وہ (نبیﷺ) تمہیں طلاق دے دے کہ وہ اُس کے لئے بیویاں بدل دے جو تم سے بہتر ہوں | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 66:5 |
| فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ | چنانچہ وہ چل پڑے: اور وہ ایک دوسرے کو آہستہ آہستہ کہہ رہے تھے | باغات والوں کی مثال | 68:23 |
| اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ | (یہ اُن سے کہا جائے گا): اُس (عذاب) کی طرف جاؤ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے؛ | حکم دیا جاے گا | 77:29 |
| اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ | سائے کی طرف جاؤ جو تین شاخوں والا ہے | حکم دیا جاے گا | 77:30 |