روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌؕ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ | اور وہ کہتے ہیں : ہمارے دل غلافوں میں ہیں نہیں ، بلکہ ﷲ نے اُن کے انکار کی وجہ سے اُن پر لعنت کر دی ہے | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:88 |
| فَلَمَّا جَآءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهٖ فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ | پھر جب وہ ( کتاب) اُن کے پاس آئی جو وہ پہچانتے ہیں (کہ سچی ہے تو) اُنہوں نے اس سے انکار(کفر) کر دیاپس کافرین( نہ ماننے والوں) پر ﷲ کی لعنت ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:89 |
| : | |||
| اُولٰٓئِكَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَۙ | یہی ہیں، اللہ نے اُن پر لعنت کی ہے اور اُن پر (اُنکی بھی) لعنت ہے جو لعنت کرتے ہیں: | کتاب الہی کی بیان کردہ ہدایت کو چھپانے والے | 2:159 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ | بے شک! جو کفر(انکار) کرتے ہیں اور وہ (اس حالت میں ہی) مر جاتے ہیں اور وہ کافر(انکاری) ہوتے ہیں؛ یہی ہیں، اُن پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے | منفرد ایت | 2:160 |
| اُولٰٓئِكَ جَزَآؤُهُمْ اَنَّ عَلَیْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ | یہی (لوگ) ہیں اُن کی جزا یہ ہے کہ اُن پر اللہ اور فرشتوں اور لوگوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے | پچھلی ایت کا تسلسل | 3:87 |
| وَ لٰكِنْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا | لیکن اللہ نے اُن کے کفر کرنے کی وجہ سے اُن پر لعنت کر دی ہے، چنانچہ وہ ایمان نہیں لاتے ماسوائے تھوڑے سے | یہودیوں میں سے | 4:46 |
| اَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّاۤ اَصْحٰبَ السَّبْتِ١ؕ | اہم اُ ن پر لعنت کر دیں جیسے ہم نے سبت والوں پر کی تھی اور | اہل کتاب کو حکم | 4:47 |
| اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ١ؕ | یہی(لوگ) ہیں وہ جن پر اللہ نے لعنت کر دی ہے | کتاب کو چھوڑنے والے | 4:52 |
| وَ مَنْ یَّلْعَنِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ نَصِیْرًاؕ | اور جس پر اللہ نے لعنت کر دی ہو، آپؐ اُس کے لئے کوئی مددگار نہیں پا سکتے | کتاب کو چھوڑنے والے | 4:52 |
| وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ | اور اللہ کا غضب اُس پرہے اور اُس (اللہ) کی لعنت اُس (قاتل انسان) پر ہے | ارادتاََ قتل | 2:93 |
| لَّعَنَهُ اللّٰهُ١ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًاۙ | جس پر اللہ نے لعنت کی اور وہ بولا تھا: کہ (ائے باری تعالی!) میں واقعی تمہارے بندوں میں سے ایک مقررہ حصے کو پکڑ لوں گا | منفرد آیت | 4:118 |
| لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ | ہم نے اُن پر لعنت کی اور ہم نے اُن کے دلوں کو سخت بنا دیا | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَ غَضِبَ عَلَیْهِ | ، وہ جس پر اللہ نے لعنت کی اور اُس پر غضبناک ہوا! | اہل کتاب | 5:60 |
| غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ | (نہیں )اُن (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ لعنت زدہ ہیں اس وجہ سے جووہ کہتے ہیں، | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ | (نہیں )اُن (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ لعنت زدہ ہیں اس وجہ سے جووہ کہتے ہیں، | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ | بنی اسرائیل میں سے اُن لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا لعنت کی گی | بنی اسرائیل | 5:78 |
| كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ | جتنی دفعہ ایک جماعت (آگ میں) داخل ہوتی ہے تو اپنی ساتھی (جماعت) پر لعنت کرتی ہے | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:38 |
| فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیْنَهُمْ اَنْ لَّعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ | پھراُن کے درمیان ایک پکارنے والا پکارتاہے کہ ظالمین (نافرمانبرداروں) پر اللہ کی لعنت ہے، | اصھاب الجنت اور اصحاب النار | 7:44 |
| ١ؕ هِیَ حَسْبُهُمْ١ۚ وَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ١ۚ | یہ (جہنم) اُن (سب) کے لیے کافی ہے اللہ اُن پر لعنت کرتا ہے، | منافقین کے بارے | 9:68 |
| ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ | کیاظالمین (نافرمانبرداروں) پر اللہ کی لعنت نہیں ہے | قیامت کے دن | 11:18 |
| وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ | اورایک لعنت اس دنیا میں اُن کا پیچھا کرے گی اور قیامت کے دن بھی | ھودؑ کے بارے میں | 11:60 |
| وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ | اور ایک لعنت کو اس( دنیا )میں ان (فرعون کے لوگوں ) کے پیچھے لگا دیا گیاہے اور یوم قیامت کو | موسی ؑ کے بارے میں | 11:99 |
| اُولٰٓئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ | یہی( لوگ) ہیں اُن کے لیے لعنت ہے اور اُن کے لیے برُا گھرہے | عہد الہی کو توڑنے والے، قطع کرنے والے، فساد کرنے | 13:25 |
| وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ | اور بے شک! تم پر جزا و سزا کے دن تک لعنت ہے | ابلیس پر | 15:35 |
| اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِی الْقُرْاٰنِؕ | ا ماسوائے لوگوں کی آزمائش کے لیے اوردرخت جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے. | خواب نبویﷺ | 17:60 |
| وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ | اور پھر پانچویں (،یہ کہے گا) کہ اُس پر اللہ کی لعنت اگر وہ جھوٹوں میں سے ہوا | بیویوں پر الزام | 24:7 |
| لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١۪ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ | وہ (ایسے لوگ)دنیا اور آخرت میں لعنتی ہیں اور اُن کے لئے ایک عظیم عذاب ہو گا | محکم آیت | 24:23 |
| وَ اَتْبَعْنٰهُمْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً١ۚ | اور ایک لعنت کو ہم نے اس دنیا میں اُن کے پیچھے لگادیاہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:42 |
| وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَّ مَاْوٰكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ | اور تم میں سے بعض بعضوں پر لعنت کریں گے، اور تمہارا ٹھکانا آگ ہو گا اور تمہارے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوگا | ابراہیم ؑ کے بارے | 29:25 |
| لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا | اللہ اُن پر دنیا اور آخرت میں لعنت کرتا ہے، اور اُن کے لیے ایک ذلت کا عذاب تیار کیا ہوا ہے | جولوگ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کو تکلیف دیتے ہیں | 33:57 |
| مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا | لعنتی ہیں، جہاں بھی ملیں گے، اُن کو پکڑ لیا جائے گا اور اُن کو بے رحمی سے قتل کر دیا جائے گا. . | تاریخی آیت | 33:61 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ | بے شک! اللہ نے کافرین پر لعنت کر دی ہے، اور اُن کے لیے ایک جلتی آگ تیار کر رکھی ہے | ساعت کے بارے میں | 33:64 |
| رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا | ہمارے رب! اُن کو عذاب سے دوگنا دے اور اُن پر ایک بڑی لعنت کر | ساعت کے بارے میں | 33:68 |
| وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ | اور بے شک! تجھ پر حساب کتاب والے دن تک میری لعنت ہے | بشر کی تخلیق | 38:78 |
| یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ | (اس)دن جب ظالمین (نافرمانبرداروں) کو اُن کی معذرتیں فاہدہ نہیں دیں گی، اور اُن کے لیے لعنت ہے،اور اُن کے لیے بدترین گھر ہے | ایک اصول | 40:51 |
| اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ | یہی(لوگ)ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے پھر اُن کو بہرہ کر دیتا ہے اور اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیتا ہے | ایمان والوں کو حکم | 47:23 |
| ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا | ، اور اللہ نے ان پر غضب کیا ہے اور اُن پر لعنت کی ہے، اور اُن کے لیے جہنم تیار کی ہے، اوربُرا ہی (سفر کا) خاتمہ ہے | منافقین اور مشرکین | 48:6 |