Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-64 ایت نمبر
| اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ |
| آسان اُردو | بے شک! اللہ نے کافرین پر لعنت کر دی ہے، اور اُن کے لیے ایک جلتی آگ تیار کر رکھی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے کافروں کو رحمت سے دور کردیا ہے اور ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بہرحال یہ یقینی امر ہے کہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر دی ہے |
| احمد رضا خان | بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے، |
| احمد علی | بے شک الله نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے دوزخ تیار کر رکھا ہے |
| فتح جالندھری | بےشک خدا نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے (جہنم کی) آگ تیار کر رکھی ہے |
| طاہر القادری | بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی ہے اور اُن کے لِئے (دوزخ کی) بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک اللہ نے کّفار پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے جہّنم کا انتظام کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے |
| حسین نجفی | بے شک اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily Allah hath cursed the infidels, and hath gotten ready for them a Blaze. |
| M.M.Pickthall: | Lo! Allah hath cursed the disbelievers, and hath prepared for them a flaming fire, |
| Saheeh International: | Indeed, Allah has cursed the disbelievers and prepared for them a Blaze. |
| Shakir: | Surely Allah has cursed the unbelievers and has prepared for them a burning fire, |
| Yusuf Ali: | Verily Allah has cursed the Unbelievers and prepared for them a Blazing Fire,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین سے مراد وہ لوگ جو اس حقیقت سے انکاری ہوں جو پچھلی ایت میں ہے