Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-23 ایت نمبر
| اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ |
| آسان اُردو | یہی(لوگ)ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے پھر اُن کو بہرہ کر دیتا ہے اور اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے دور کردیا ہے، چنانچہ انہیں بہرا بنادیا ہے اور ان کی آنکھیں اندھی کردی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان کو اندھا اور بہرا بنا دیا |
| احمد رضا خان | یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں |
| احمد علی | یہی وہ لوگ ہیں جن پر الله نے لعنت کی ہے پھرانہیں بہرا اوراندھا بھی کر دیا ہے |
| فتح جالندھری | یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کردیا ہے |
| طاہر القادری | یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے، |
| علامہ جوادی | یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان کے کانوں کو بہرا کردیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا بنادیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی پھٹکار ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے |
| حسین نجفی | یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور انہیں بہرا بنا دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Those are they whom Allah hath cursed, and then hath deafened them and blinded their sights. |
| M.M.Pickthall: | Such are they whom Allah curseth so that He deafeneth them and maketh blind their eyes. |
| Saheeh International: | Those [who do so] are the ones that Allah has cursed, so He deafened them and blinded their vision. |
| Shakir: | Those it is whom Allah has cursed so He has made them deaf and blinded their eyes. |
| Yusuf Ali: | Such are the men whom Allah has cursed for He has made them deaf and blinded their sight. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
٭اللہ کے احکامات نہ ماننے والوں پر اللہ کی لعنت ہے
ایت نمبر 20سے تعلق ہے