اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              The Clans-33 سورت الحزاب Ayah No-61 ایت نمبر

مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا
آسان اُردو لعنتی ہیں، جہاں بھی ملیں گے، اُن کو پکڑ لیا جائے گا اور اُن کو بے رحمی سے قتل کر دیا جائے گا. .
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن میں وہ پھٹکارے ہوئے ہوں گے۔ (پھر) جہاں کہیں ملیں گے، پکڑ لیے جائیں گے، اور انہیں ایک ایک کر کے قتل کردیا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی ان پر ہر طرف سے لعنت کی بوچھاڑ ہو گی، جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بُری طرح مارے جائیں گے
احمد رضا خان پھٹکارے ہوئے، جہاں کہیں ملیں پکڑے جائیں اور گن گن کر قتل کیے جائیں،
احمد علی مگر بہت کم لعنت کیے گئے ہیں جہاں کہیں پائیں جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کیے جائیں گے
فتح جالندھری (وہ بھی) پھٹکارے ہوئے۔ جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور جان سے مار ڈالے گئے
طاہر القادری (یہ) لعنت کئے ہوئے لوگ جہاں کہیں پائے جائیں، پکڑ لئے جائیں اور چُن چُن کر بری طرح قتل کر دیئے جائیں،
علامہ جوادی یہ لعنت کے مارے ہوئے ہوں گے کہ جہاں مل جائیں گرفتار کرلئے جائیں اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں
ایم جوناگڑھی ان پر پھٹکار برسائی گئی، جہاں بھی مل جائیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں
حسین نجفی وہ بھی لعنت کے مارے ہوئے وہ جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بری طرح قتل کئے جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Accursed; wherever found they shall be laid hold of and slain with a relentless slaughter.
M.M.Pickthall: Accursed, they will be seized wherever found and slain with a (fierce) slaughter.
Saheeh International: Accursed wherever they are found, [being] seized and massacred completely.
Shakir: Cursed: wherever they are found they shall be seized and murdered, a (horrible) murdering.
Yusuf Ali: They shall have a curse on them: whenever they are found, they shall be seized and slain (without mercy).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭منافق، دل کے کھوٹے لوگوں اور ان شر پسندوں کے بارے میں جو مومنین عورتوں کو تنگ کریں
تاریخی ایت