Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-51 ایت نمبر
| اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ |
| آسان اُردو | بے شک ہم واقعی اپنے رسولوں، اور ان لوگوں کی جو ایمان لاتے ہیں، دنیا وی زندگی میں مدد کرتے ہیں اور دن (بھی) جب گواہ کھڑے ہوں گے۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین رکھو کہ ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان لانے والوں کی دنیوی زندگی میں بھی مدد کرتے ہی، اور اس دن بھی کریں گے جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے |
| ابو الاعلی مودودی | یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں، اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے، |
| احمد رضا خان | بیشک ضرور ہم اپنے رسولوں کی مدد کریں گے اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے |
| احمد علی | ہم اپنے رسولوں اور ایمانداروں کے دنیا کی زندگی میں بھی مددگار ہیں اور اس دن جب کہ گواہ کھڑے ہوں گے |
| فتح جالندھری | ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی) |
| طاہر القادری | بے شک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان لانے والوں کی دنیوی زندگی میں (بھی) مدد کرتے ہیں اور اس دن (بھی کریں گے) جب گواہ کھڑے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | بیشک ہم اپنے رسول اور ایمان لانے والوں کی زندگانی دنیا میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی مدد کریں گے جب سارے گواہ اٹھ کھڑے ہوں گے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد زندگانیٴ دنیا میں بھی کریں گے اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے |
| حسین نجفی | بے شک ہم اپنے رسولوں(ع) کی اور ایمان والوں کی اس دنیاوی زندگی میں بھی مدد کرتے رہتے ہیں اور اس دن بھی کریں گے جب گواہ (گواہی دینے کیلئے) کھڑے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We! We shall surely succour Our apostles and those who believe, both in the life of the world and on a Day whereon the witnesses will stand forth. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We verily do help Our messengers, and those who believe, in the life of the world and on the day when the witnesses arise, |
| Saheeh International: | Indeed, We will support Our messengers and those who believe during the life of this world and on the Day when the witnesses will stand - |
| Shakir: | Most surely We help Our apostles, and those who believe, in this world's life and on the day when the witnesses shall stand |
| Yusuf Ali: | We will, without doubt, help our messengers and those who believe, (both) in this world's life and on the Day when the Witnesses will stand forth,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
ایک عالمگیر اصول
علمی ایت