Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-52 ایت نمبر
| یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ |
| آسان اُردو | (اس)دن جب ظالمین (نافرمانبرداروں) کو اُن کی معذرتیں فاہدہ نہیں دیں گی، اور اُن کے لیے لعنت ہے،اور اُن کے لیے بدترین گھر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہیں دے گی، اور ان کے حصے میں پھٹکار ہوگی، اور ان کے لیے رہئش کی بدترین جگہ |
| ابو الاعلی مودودی | جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گا |
| احمد رضا خان | جس دن ظالموں کو ان کے بہانے کچھ کام نہ دیں گے اور ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے بُرا گھر |
| احمد علی | جس دن ظالموں کو ان کا عذر کرنا کچھ بھی نفع نہ دے گا اور ان پر پھٹکار پڑے گی اور ان کے لیے برا گھر ہوگا |
| فتح جالندھری | جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اور ان کے لئے لعنت اور برا گھر ہے |
| طاہر القادری | جس دن ظالموں کو اُن کی معذرت فائدہ نہیں دے گی اور اُن کے لئے پھٹکار ہوگی اور اُن کے لئے (جہنّم کا) بُرا گھر ہوگا، |
| علامہ جوادی | جس دن ظالمین کے لئے کوئی معذرت کارگر نہ ہوگی اور ان کے لئے لعنت اور بدترین گھر ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | جس دن ﻇالموں کو ان کی (عذر) معذرت کچھ نفع نہ دے گی ان کے لیے لعنت ہی ہوگی اور ان کے لیے برا گھر ہو گا |
| حسین نجفی | جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور ان کیلئے لعنت ہوگی ان کیلئے (دوزخ کا) بہت برا گھر ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | A Day whereon their excuse will not Profit the wrong- doers; and theirs Will be the curse and theirs the evil Abode. |
| M.M.Pickthall: | The day when their excuse availeth not the evil-doers, and theirs is the curse, and theirs the ill abode. |
| Saheeh International: | The Day their excuse will not benefit the wrongdoers, and they will have the curse, and they will have the worst home. |
| Shakir: | The day on which their excuse shall not benefit the unjust, and for them is curse and for them is the evil abode. |
| Yusuf Ali: | The Day when no profit will it be to Wrong-doers to present their excuses, but they will (only) have the Curse and the Home of Misery. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن کی بات