روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ یُلْقُوْنَ اَقْلَامَهُمْ اَیُّهُمْ یَكْفُلُ مَرْیَمَ١۪ | اور آپؐ اُن کے پاس نہیں تھے جب اُنہوں نے اپنے قلموں کو (بطورِ قرعہ) ڈالا کہ اُن میں سے کون مریم کا سرپرست (کفیل) ہو گا، | زکریا اور مریم کے بارے | 3:44 |
| وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ | اورنہ ہی آپؐ اُن کے پاس تھے جب وہ(اس سرپرستی کے لیے آپس میں) جھگڑے | زکریا اور مریم کے بارے | 3:44 |
| وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ | اور آپؐ تو اُن (بھائیوں) کے پاس نہیں تھے | یوسفؑ کی کہانی | 12:101 |
| كَذٰلِكَؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا | ایسا ہی تھا. اورہم خبر کااحاطہ کیئے ہوئے تھے جو کچھ اُس کے پاس تھا (یعنی ہم اس کے بارے میں سب جانتے تھے.) | ذی القرنین | 18:91 |
| كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ | ہر فرقہ اُس سے جو اُن کے پاس ہے(اُسی پر) خوش ہے | لوگوں کے اختلاف | 23:53 |
| وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ | اور ہمارے پاس کتاب ہے وہ سچائی سے بولتی ہے اور وہ (لوگ حساب کتاب میں) ناانصافی نہیں پائیں گے | ایک اصول | 23:62 |
| یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ١۫ اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَۗۖ | اے موسی ؑ خوف نہ کر. بے شک! رسول میری موجودگی میں خوف نہیں کرتے ہیں | موسیؑ کے بارے | 26:10 |
| مِنَ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ | اُن میں سے جنہوں نے اپنے دین کو فرقے(ٹکڑے) کر دیا اور گروہ ہوگئے، ہر فرقہ (جماعت) اس پرجو ان کے پاس ہے خوش (مست) ہے | ایمان والوں کو ہدایات | 13:31 |
| وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ | اور وہ سب کے سب جمع کر کے ہمارے سامنے حاضر کر دئیے جائیں گے | لوگوں کے لیے سبق | 36:32 |
| اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ | نہیں ہو گی ماسوائے ایک چیخ پھر تب! وہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دئیے جائیں گے | قیامت کے دن | 36:53 |
| وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَةِ اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كٰظِمِیْنَ١ؕ۬ | آپﷺ ان کو جلدی سے قریب آتے ہوئے (عذاب) دن سے ڈرائیں، جب دل گردنوں کو گھونٹ رہیں ہوں گے | قیامت کے دن | 40:18 |
| وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ | اور بے شک! وہ (قرآن) کتاب کی ماں(سردار) میں، جو ہمارے پاس ہے، واقعی اعلی عقل(عطا کرنے) والا ہے | کتاب الہی | 43:4 |
| اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ | یا کیا وہ سوچتے ہیں کہ بے شک ہم اُن کی خفیہ سوچوں اوراُن کے رازوں کو نہیں سن سکتے؟ نہیں، اور ہمارے فرشتے، ان کے پاس ہوتے ہیں وہ لکھ لیتے ہیں | (نبی ﷺ کے خلاف) | 43:80 |
| مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ | وہ (انسان) کوئی لفظ بھی نہیں نکالتا(بولتا) ماسوائے کہ اس (انسان) پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے | اللہ باری تعالی کی انسان پر نگرانی | 50:18 |
| وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ | اور اُس کا (فرشتہ) ساتھی کہے گا. یہ ہے جو میرے پاس (گواہی کے لیے) تیار ہے | قیامت | 50:23 |
| قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ | وہ (اللہ باری تعالی) کہے گا: میری موجودگی میں نہ جھگڑو، اور میں تمہاری طرف پہلے ہی (دنیاوی زندگی میں) دھمکی بھیج چکا تھا | قیامت | 50:28 |
| مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ | میر طرف سے کی گئی بات تبدیل نہیں ہوتی اور میں اپنے بندوں کے ساتھ ظالم نہیں ہوں | قیامت | 50:29 |
| لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ | اُن کے لیے اس (جنت)میں ہوگا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس اور بھی زیادہ ہے | جنت میں | 50:35 |
| لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا | تاکہ وہ جان جائے کہ اُن (رسولوں) نے واقعی اپنے رب کے احکامات پہنچا دئیے ہیں. اور وہ گھیرے ہوئے ہیں اُس کو جو اُن(رسولوں) کے پاس ہوتا ہے، اور اُس نے تمام چیزوں کی گنتی (حساب کتاب) بھی کی ہوئی ہے | غیب اور اللہ | 72:28 |
| اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ | بے شک! ہمارے پاس بھاری بیڑیاں اور ایک بھڑکتی ہوئی آگ ہے | جھٹلانے والوں کے لیے | 73:12 |