Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-28 ایت نمبر
| قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ |
| آسان اُردو | وہ (اللہ باری تعالی) کہے گا: میری موجودگی میں نہ جھگڑو، اور میں تمہاری طرف پہلے ہی (دنیاوی زندگی میں) دھمکی بھیج چکا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ تعالیٰ کہے گا کہ : تم میرے سامنے جھگڑے نہ کرو، اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس عذاب کی دھمکی بھیج چکا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جواب میں ارشاد ہوا "میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھا |
| احمد رضا خان | فرمائے گا میرے پاس نہ جھگڑو میں تمہیں پہلے ہی عذاب کا ڈر سنا چکا تھا |
| احمد علی | فرمائے گا تم میرے پاس مت جھگڑو اور میں تو پہلے تمہاری طرف اپنے عذاب کا وعدہ بھیج چکا تھا |
| فتح جالندھری | (خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے |
| طاہر القادری | ارشاد ہوگا: تم لوگ میرے حضور جھگڑا مَت کرو حالانکہ میں تمہاری طرف پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکا ہوں، |
| علامہ جوادی | ارشاد ہوگا کہ میرے پاس جھگڑا مت کرو میں پہلے ہی عذاب کی خبر دے چکا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | حق تعالیٰ فرمائے گا بس میرے سامنے جھگڑنے کی بات مت کرو میں تو پہلے ہی تمہاری طرف وعید (وعدہٴ عذاب) بھیج چکا تھا |
| حسین نجفی | ارشاد ہوگا میرے سامنے جھگڑا نہ کرو اور میں نے تو تمہیں پہلے عذاب سے ڈرایا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | Allah will say: wrangle not in My presence, and had already proferred Unto you the threat. |
| M.M.Pickthall: | He saith: Contend not in My presence, when I had already proffered unto you the warning. |
| Saheeh International: | [Allah] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning. |
| Shakir: | He will say: Do not quarrel in My presence, and indeed I gave you the threatening beforehand: |
| Yusuf Ali: | He will say: "Dispute not with each other in My Presence: I had already in advance sent you Warning. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے