Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-27 ایت نمبر
| قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ |
| آسان اُردو | اُس کا (شیطان)ساتھی کہتا ہے: ہمارے رب! میں نے تو اُس کو (تیرا) باغی نہیں بنایا تھا، لیکن وہ(خود ہی) دور کی گمراہی میں تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس کا ساتھی کہے گا کہ : اے ہمارے پروردگار ! میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا، بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس کے ساتھی نے عرض کیا "خداوندا، میں نے اِس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا" |
| احمد رضا خان | اس کے ساتھی شیطان نے کہا ہمارے رب میں نے اسے سرکش نہ کیا ہاں یہ آپ ہی دور کی گمراہی میں تھا |
| احمد علی | اس کا ہم نشین کہے گا اے ہمارے رب میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود ہی بڑی گمراہی میں پڑا ہوا تھا |
| فتح جالندھری | اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا |
| طاہر القادری | (اب) اس کا (دوسرا) ساتھی (شیطان) کہے گا: اے ہمارے رب! اِسے میں نے گمراہ نہیں کیا بلکہ یہ (خود ہی) پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا تھا، |
| علامہ جوادی | پھر اس کا ساتھی شیطان کہے گا کہ خدایا میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا ہے یہ خود ہی گمراہی میں بہت دور تک چلا گیا تھا |
| ایم جوناگڑھی | اس کا ہمنشین (شیطان) کہے گا اے ہمارے رب! میں نے اسے گمراه نہیں کیا تھا بلکہ یہ خود ہی دور دراز کی گمراہی میں تھا |
| حسین نجفی | اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا اے ہمارے پروردگار! میں نے تو اسے سرکش نہیں بنایا تھا مگر وہ خود ہی سخت گمراہی میں تھا۔ |
| M.Daryabadi: | His companion will say: O our Lord! caused him not to transgress but he was himself in error far off. |
| M.M.Pickthall: | His comrade saith: Our Lord! I did not cause him to rebel, but he was (himself) far gone in error. |
| Saheeh International: | His [devil] companion will say, "Our Lord, I did not make him transgress, but he [himself] was in extreme error." |
| Shakir: | His companion will say: Our Lord! I did not lead him into inordinacy but he himself was in a great error. |
| Yusuf Ali: | His Companion will say: "Our Lord! I did not make him transgress, but he was (himself) far astray." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارنا دور کی گمراہی