|
الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ
|
جس نے تمہیں پیدا کیا اور جوتم سے پہلے تھے(انکو بھی پیدا کیا)، کہ شاید تم تقوی کرو
|
تمام لوگوں کو خطاب
|
2:21
|
|
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
پھر اِس کے (یعنی بچھٹرا بنانے کے )بعد (بھی) ہم (اللہ) نے تم سے درگزر کیا (کہ) شاید تم شکرکرو
|
بنی اسرائیل
|
2:52
|
|
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
|
اور جب ہم نے موسی (علیہ سلام) کو کتاب اور الفرقان دیا( کہ) شاید تمہیں ہدایت مل جائے
|
بنی اسرائیل کو
|
2:53
|
|
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
پھر ہم (اللہ) نے تمہیں تمہاری موت کے بعد دوبارہ زندہ کیا (کہ) شاید تم شکر کرو
|
قوم موسی کو یاد دہانی
|
2:56
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
جو ہم (اللہ) نے تمہیں دیا ہے اُس کو قوت ( مضبوطی) سے تھام لو ،(یعنی اس پر مضبوطی سے قائم رہو) اور یاد رکھو جو اُس میں ہے، کہ شاید تم متقی بن جاﺅ
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:63
|
|
فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُحْیِ اللّٰهُ الْمَوْتٰى١ۙ وَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
اور تم کو اپنی(طاقت کی) نشانیاں دکھاتا ہے کہ شاید تم سمجھ سکو
|
بنی اسرائیل کو یاد دہانی
|
2:73
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ
|
اور تاکہ میں اپنی نعمت تم (مسلمانوں) پر مکمل کروں، اور تاکہ تم ہدایت پاسکو
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:150
|
|
وَ لَكُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوةٌ یّٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
اور تمہارے لیے ، اے عقل والو، (قتل میں) بدلہ لینے میں زندگی ہے، کہ شاید تم متقی بن سکو
|
قتل کا بدلہ لینا
|
2:179
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ
|
ائے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں ، جیسے کہ فرض کئے گئے تھے ان (لوگوں) پر جو تم سے پہلے تھے ، کہ شاید تم تقوی کرو؛
|
محکم ایت روزے کے بارے میں
|
2:178
|
|
وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اورتاکہ تم (روزوں کی) گنتی پوری کرو اور تاکہ تم اللہ کی بڑھائی کرو اُس پر جو اُس نے تمہیں ہدایت دی اور کہ شاید تم شکر کرو
|
رمضان کا مہینہ
|
2:185
|
|
وَ اْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ اَبْوَابِهَا١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
اور گھروں میں اُن کے دروازوں سے آﺅاور اللہ سے ڈرو (تقوی کرو) ، کہ شاید تم کامیاب ہو جاﺅ
|
محکم اور منفرد ایت
|
2:189
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَۙ
|
اِسطرح اللہ تمہارے لیے آیات (احکامات)کو واضح کرتا ہے کہ شاید تم فکر کرو
|
خرچ کرنے کے متعلق
|
2:219
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠
|
اسطرح اللہ اپنی آیات (احکامات) تمہارے لیے واضح کرتا ہےکہ شاید تم سمجھو
|
مطلقہ عورت کے بارے
|
2:242
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ۠
|
اسطرح اللہ تمہارے لیے آیات کوواضح کرتا ہے، کہ شاید تم فکر کرو
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:266
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
|
اسطرح اللہ اپنی آیات کو تمہارے لیے واضح کرتا ہے، تاکہ شاید تمہیں ہدایت مل جائے
|
ایمان والوں کو حکم
|
3:103
|
|
فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
پس اللہ کا تقوی کروکہ شاید تم شکر کرو
|
جنگ اُحد
|
3:123
|
|
فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ
|
پھر وہ (بندے) بھی مجھے جواب دیں(یعنی میرے احکامات کو مانیں) اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ شاید وہ ہدایت پائیں
|
اللہ اور بندے کا تعلق
|
2:186
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
اسطرح اللہ اپنی آیات کو لوگوں کیلیے ( واضح) بیان کرتا ہے کہ شاید وہ متقی بنیں
|
روزوں کے بارے میں ہدایت
|
2:187
|
|
وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ۠
|
اور اپنی آیات کو لوگوں کے لیے واضح بیان کرتا ہے کہ شاید وہ یاد رکھیں
|
مشرکین کے سلسلے میں
|
2:221
|
|
۔۔۔۔۔وَجْهَ النَّهَارِ وَ اكْفُرُوْۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَۚۖ
|
۔۔۔دن کے شروع ہوتے اور کفر (انکار) کر دو اس (دن )کے آخرمیں تاکہ وہ واپس آ جائیں
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:72
|
|
١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ
|
اور اللہ کا تقوی کرو (اللہ سے ڈرو)کہ شاید تم کامیاب ہوسکو
|
محکم ایت
|
3:130
|
|
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۚ
|
اور اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کرو کہ شاید تم پر رحم کیا جاسکے
|
سود کے بارے
|
3:132
|
|
وَ رَابِطُوْا١۫ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۧ
|
اور(اللہ کے ہرحکم کے لیے) تیار رہو، اور ﷲ کا تقوی کرو کہ شاید تم کامیاب ہو جاؤ
|
منفرد محکم ایت
|
3:200
|
|
وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اور کہ تم پر اپنی نعمت کو مکمل کرے تا کہ تم شکر کرو
|
صلوۃ کے بارے
|
5:6
|
|
وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
اور اُس کی راہ میں جہاد کرو کہ شاید تم کامیاب ہوسکو
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:35
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اسطرح سے اللہ اپنی آیات (اپنے احکامات) تمہارے لیے واضح (بیان) کرتا ہے کہ شاید تم شکر کرو
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:89
|
|
رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
شیطانی کاموں کی صرف گندگی ہی ہیں پس ان سے اجتناب (بچا) کرو کہ شاید تم کامیاب ہو سکو
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:90
|
|
١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
چنانچہ ، اے عقل والو! اللہ سے ڈرا کروکہ شاید تم کامیاب ہو سکو
|
،مفرد آہت
|
5:100
|
|
لَعَلَّهُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ
|
تاکہ وہ عاجزی کریں
|
جو پہلے لوگ تھے
|
6:42
|
|
وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
نہ ہی کوئی بچانے والا دوست (ولی) ہے اور نہ ہی کوئی شفاعت (سفارش) کرنے والا ہے تاکہ وہ تقوی کریں
|
منفرد آیت
|
6:51
|
|
اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَفْقَهُوْنَ
|
دیکھیں کسطرح سے ہم آیات کی تفصیل بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ سکیں
|
شان باری تعالی
|
6:65
|
|
وَّ لٰكِنْ ذِكْرٰى لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
لیکن( اُن ظالمین کو ایسا نہ کرنے کا )یاد کروانا ، تاکہ وہ (ظالمین) بھی اللہ سے ڈرنے والے ہو سکیں
|
آیات الہی سے کھلواڑ کرنے والوں سے
|
6:69
|
|
١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
یہ (وہ باتیں) ہیں جن کا اس (اللہ) نے تمہیں حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو
|
حرام کردہ چیز
|
6:151
|
tr>
١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ
|
یہ ( وہ باتیں )ہیں جن کا وہ تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم یاد رکھو
|
حرام کردہ چیز
|
6:152
|
|
ذٰلِكُمْ وَصّكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
یہ (وہ بات )ہے جس کااس (اللہ) نے تمہیں (واضح )حکم دیا ہے کہ شاید تم متقی بن سکو
|
صراط مستقیم کے علاوہ
|
6:153
|
|
وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ
|
اور ہدایت اور رحمت تھی کہ شاید وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لے آتے
|
کتاب موسی
|
6:154
|
|
فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ
|
پس اس کی پیروی کرو اور تقوی کرو کہ شاید تمہیں رحمت حاصل ہو
|
قرآن الحکیم
|
6:155
|
|
ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
|
یہ (حکم) اللہ کی آیات سے ہے کہ شاید وہ (بنی آدم) یاد رکھ سکیں
|
لباس، تقوی، پرہزگاری
|
7:26
|
|
كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
اسطرح ہی ہم مردوں کو(زندہ) نکالیں گے کہ شاید تم (یہ حقیقت) یاد رکھو( یعنی نصیحت پکڑو
|
پانی سے
|
7:57
|
|
وَ لِتَتَّقُوْا وَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
، اور تاکہ تم تقوی کر سکو، اور شاید تم پر رحم کیا جائے
|
نوح ؑ کے بارے
|
7:63
|
|
فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو شاید تم کامیاب ہو
|
ھود ؑ کے بارے
|
7:67
|
|
لَعَلَّهُمْ یَضَّرَّعُوْنَ
|
ے جکڑا کہ شاید وہ عاجزی کریں
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:94
|
|
وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
|
اور پھلوں(فصلوں) کے نقصان سے پکڑاتاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
|
موسی اور فرعون
|
7:130
|
|
وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
|
اور اُس کی پیروی کرو کہ شاید تم ہدایت پاﺅ
|
نبی اکرمﷺ
|
7:157
|
|
١ؕ قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
(تو) انہوں نے کہا: تمہارے رب کی طرف معذرت کے لیےاور شاید وہ (نافرمان لوگ) تقوی کرلیں
|
قوم موسی
|
7:164
|
|
لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اکہ وہ واپس (نیکی کی طرف) لوٹ آئیں
|
قوم موسی
|
7:168
|
|
وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
اور جو کچھ اس (کتاب)میں ہے اُس کو یاد رکھو، کہ شاید تم متقی بن سکو
|
قوم موسی
|
7:171
|
|
وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
کہ شاید وہ (ہدایت کی طرف) واپس آ جائیں
|
بنی آدم کی ذریات
|
7:174
|
|
فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
|
پس( آپؐ ) کہانی بیان کریں تاکہ وہ شاید فکر کریں
|
آیات الہی سے بھاگنے والا
|
7:176
|
|
وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
اور خاموش رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے
|
قرآن پڑھنا
|
2:204
|
|
وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
، اور تمہیں پاکیزہ( چیزوں )سے (رزق ) دیاتاکہ تم شکر کرو
|
مومنین کو
|
8:26
|
|
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ
|
اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، کہ شاید تم کامیاب ہو
|
محکم آیت،جنگ کی حالت میں
|
8:45
|
|
فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
|
، تو پھر اُن کو سزا دو کہ جو اُن کے پیچھے رہ جائیں خوف زدہ ہو جائیں، تاکہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
|
کافرین
|
8:57
|
|
اِنَّهُمْ لَاۤ اَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُوْنَ
|
بے شک! وہ ،اُن کے لئے کوئی حلف (قسمیں) نہیں ہیں ۔۔ شاید وہ (ایسا کرنے سے )باز آ جائیں
|
مشرکین
|
9:12
|
|
اِذَا رَجَعُوْۤا اِلَیْهِمْ لَعَلَّهُمْ یَحْذَرُوْنَ
|
جب وہ( جنگ سے )ان کی طرف واپس آئیں تاکہ وہ بھی (برائیوں سے) محتاط رہیں
|
جہاد کے بارے میں
|
9:122
|
|
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ
|
پھرکیا ایسا ہے کہ آپؐ (اُس میں سے) کچھ چھوڑ دیں جو آپؐ کی طرف وحی کی گئی ہے
|
کافرین کی باتوں پر
|
11:12
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
بے شک! ہم نے اس (کتاب المبین)کوعربی (زبان) کا ایک قرآن نازل کیا ہے، کہ شاید تم سمجھ سکو
|
قرآن کے بارے
|
12:2
|
|
١ۙ لَّعَلِّیْۤ اَرْجِعُ اِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَعْلَمُوْنَ
|
تاکہ میں لوگوں کی طرف واپس ہوں تاکہ وہ(لوگ بھی) جان سکیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:46
|
|
لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
تاکہ وہ اس( مال) کو پہچان لیں جب وہ اپنے اہل و عیال (یا لوگوں) کی طرف مڑیں (یعنی واپس جائیں)، تاکہ وہ (دوبارہ)واپس آ ئیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:62
|
|
لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ
|
، کہ شاید تم اپنے رب سے ملاقات کا یقین کر لو
|
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
|
13:2
|
|
وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
|
اوراللہ لوگوں کے لیے مثالیں دیتا ہے کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
|
کلمہ طیبہ کی مثال
|
14:25
|
|
وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ
|
، اوراُن کو پھلوں سے (رزق) دے کہ شاید وہ شکر کریں
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:37
|
|
وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اور تاکہ تم اُس (اللہ) کے فضل سے (روزی) چاہو، اور شاید تم شکرکرو
|
سمندر میں
|
16:14
|
|
وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ
|
، اور نہریں اور راستے بھی (ڈالے کہ) شاید تمہیں راہ ملے
|
شان باری تعالی
|
16:15
|
|
لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
|
تاکہ آپؐ لوگوں کے لیے واضح کریں جو اُن کی طرف نازل ہوا ہے اور تاکہ وہ غور(وفکر) کریں
|
آپﷺ کی ذمہ داری
|
16:44
|
|
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
شاید تم شکر کرو
|
شان الہی
|
16:78
|
|
كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ
|
اسطرح وہ اپنی نعمت تم پر مکمل کرتا ہے، شاید تم فرمانبردار بنو
|
شان الہی
|
16:81
|
|
١ۚ یَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
. وہ(اللہ) تمہیں خبردار کرتا ہے شاید تم (اللہ کے احکام کو)یاد رکھو
|
محکم آیت
|
16:90
|
|
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ
|
پھر کیا ایسا ہے (کہ) آپؐ اپنی جان کو ان (لوگوں) کے نقش قدم پر پھاڑ دیں گے
|
(کہ اللہ کا کوئی بیٹا نہیں)
|
18:6
|
|
اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ
|
بے شک! میں نے ایک آگ دیکھی ہے. شاید میں اُس میں سے ایک انگارہ تمہارے پاس لاؤں
|
موسیؑ کے بارے
|
20:10
|
|
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ
|
تاکہ ہم کثرت سے تیری بڑھائی (تسبیح) کریں
|
موسیؑ کے بارے
|
20:33
|
|
كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ۬ؕ
|
تاکہ اُس کی آنکھوں کو سکون ملے اور غم نہ کرے.
|
موسیؑ کے بارے
|
20:40
|
|
فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى
|
پھر اُس کو نرم بات کہنا،تاکہ شاید وہ نصیحت پکڑ لے یا (اللہ کا) خوف کرے
|
موسیؑ کے بارے
|
20:44
|
|
وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
اور ہم نے اس (قرآن) میں کچھ دھمکیاں بھی (بار بار) بیان کی ہیں،تاکہ شاید وہ (لوگ)متقی بن جائیں
|
قیامت کے دن
|
20:113
|
|
وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى
|
اور رات کی چند گھڑیوں میں اور دن کے کناروں پر بھی اُس کی بڑھائی کریں کہ شاید آپﷺ کو قبولیت (خوشی) حاصل ہو
|
آپﷺ کو حکم
|
20:130
|
|
وَ مَسٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْــٴَـلُوْنَ
|
اور اپنے مکانات تاکہ تمہیں پوچھاجائے
|
اللہ کے عذاب کے وقت
|
21:13
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
|
اور ہم نے ان (پہاڑیوں) میں وادیاں راستہ رکھیں تاکہ وہ (لوگ)راستہ پائیں
|
سبحان اللہ
|
21:31
|
|
فَجَعَلَهُمْ جُذٰذًا اِلَّا كَبِیْرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ اِلَیْهِ یَرْجِعُوْنَ
|
پھر اُس (ابراہیمؐ) نے اُن (بتوں) کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، ماسوائے اُن کے ایک بڑے (بت) کے،تاکہ و ہ (لوگ)اُس کی طرف رجوع کر سکیں
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:58
|
|
قَالُوْا فَاْتُوْا بِهٖ عَلٰۤى اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَشْهَدُوْنَ
|
اُنہوں نے کہا: پھر اُس (ابراہیم ؐ) کو لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:61
|
|
وَ اِنْ اَدْرِیْ لَعَلَّهٗ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ
|
اور میں نہیں جانتا کہ وہ تمہارے لئے ایک امتحان ہو اور ایک وقت تک فاہدہ(متاع) ہو
|
شان باری تعالی
|
21:111
|
|
كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
.اسطرح ہم نے اُن (اُونٹوں) کو تمہارے لئے فرمانبردار کیاکہ شاید تم شکر کرو
|
حج کے بارے میں
|
22:36
|
|
وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ
|
ر اپنے رب کی عبادت کرو، اور نیکی کیا کرو،کہ شاید تم فلاح(کامیابی، خوشحالی) پاؤ
|
محکم ایت
|
22:77
|
|
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
|
اور ہم نے واقعی موسیؐ کوکتاب دی کہ شاید وہ(لوگ) ہدایت پائیں
|
موسیؑ اور ھرونؑ
|
23:49
|
|
لَعَلِّیْۤ اَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَكْتُ كَلَّا١ؕ
|
تاکہ میں نیکی کروں اُس (دنیا) میں جو میں پیچھے چھوڑ آیا ہوں. نہیں!
|
مرتے وقت
|
23:99
|
|
وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
اور ہم نے اس میں واضح آیات نازل کی ہیں،کہ شاید تم یاد رکھو
|
سورت نور
|
24:1
|
|
ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
یہ (ایسا کرنا) تمہارے لئے بہتر ہے، تاکہ تم یاد رکھو(نصیحت پکڑو)
|
ایک اصول
|
24:27
|
|
وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
اور اے مومنو! اللہ کی طرف سب مل کر توبہ کرو تاکہ تم کامیاب ہو۔
|
عورتوں کو پردے کا حکم
|
24:31
|
|
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
اورنماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور رسولﷺ کی اطاعت (فرمانبرداری) کرو کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے
|
محکم آیت
|
24:56
|
|
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠
|
اسطرح اللہ تمہارے لئے آیات کو واضح کرتا ہے کہ شاید تم سمجھ سکو
|
محکم آیت
|
24:61
|
|
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ
|
شاید آپﷺ اپنی جان کو(اس غم میں) ختم کر دیں گے کیوں کہ وہ (یعنی لوگ)ایمان نہیں لاتے ہیں
|
آپﷺ کے بارے
|
26:3
|
|
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ
|
کہ شاید ہم جادوگروں کی پیروی کریں اگر وہ کامیاب (غالب) ہو جائیں
|
موسی کے بارے
|
26:40
|
|
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ
|
اور تم مضبوط قلعے (اونچی عمارتیں، محل)بناتے ہو کہ شاید تم ہمیشہ کے لیے (دائمی، انمٹ) رہو گے؟
|
قوم عاد
|
26:129
|
|
اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
|
یا تمہارے پاس کوئی گرم انگارہ لاوں گا تا کہ تم (اپنے آپ کو) گرم کر سکو۔
|
موسیؑ کے بارے
|
26:7
|
|
لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
؟ کیوں تم اللہ سے معافی نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے؟
|
صالحؑ اور ثمود
|
27:46
|
|
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ
|
پھر ہم نے اُس (موسی ؑ) کو اُس کی ماں کی طرف واپس کر دیاتاکہ اُس (ماں) کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اورغم زدہ نہ رہے،
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:13
|
|
لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
|
؛ تاکہ میں اُس سے تمہارے پاس کوئی خبر لاؤں یا آگ سے ایک انگارہ تاکہ تم تاپ سکو
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:29
|
|
لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
|
؛ تاکہ میں اُس سے تمہارے پاس کوئی خبر لاؤں یا آگ سے ایک انگارہ تاکہ تم تاپ سکو
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:29
|
|
فَاجْعَلْ لِّیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى١ۙ
|
پھر میرے لیے ایک اونچا مینار بنایا جائے تاکہ میں موسی ؑ کے معبود کی طرف جائزہ لوں؛
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:38
|
|
بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
|
؛ جو لوگوں کے لیے روشنی اور ہدایت اور رحمت تھی کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:43
|
|
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
|
تاکہ آپﷺ اُن لوگوں کو خبردار کر یں جن کے پاس آپﷺ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
|
آپﷺ کو
|
28:46
|
|
وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَؕ
|
اور اب واقعی ہم نے لفظ (ہدایت)کو ان تک پہنچا دیا ہے، تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
|
اللہ کی کتاب کے بارے
|
28:51
|
|
لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اکہ تم اُن میں آرام کرسکواور اُس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو،اور تاکہ تم (اللہ کا) شکر کرو
|
دن اور رات
|
28:73
|
|
لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
تاکہ وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو چکھائے کچھ (مزہ)جو وہ (لوگ) کرتے ہیں، تاکہ وہ (ہدایت کی طرف)لوٹ آئیں
|
لوگوں کے کرتوت اور فساد
|
30:41
|
|
وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اور تاکہ تم اُس کے فضل (رزق) سے تلاش کرو،اور تاکہ تم شکر کرو
|
شان باری تعالی
|
30:46
|
|
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
|
تاکہ آپﷺ اُن لوگوں کو ڈرا سکیں جن کے پاس آپﷺ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، کہ شاید وہ سیدھے چلیں
|
کتاب الہی
|
32:3
|
|
وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور واقعی ہم اُن(فاسقین) کو، بڑے عذاب کے علاوہ، ادنی عذاب سے چکھاتے رہتے ہیں تاکہ وہ (ہدایت کی طرف) واپس ہو سکیں
|
فاسقین کے بارے
|
32:21
|
|
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِیْبًا
|
اور آپﷺ کیا جانیں؟ ہو سکتا ہے کہ گھڑی بہت ہی قریب ہو
|
ساعت کے بارے میں
|
33:63
|
|
وَ تَرَى الْفُلْكَ فِیْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اور تم بحری جہازوں کو اس میں چیرتے ہوئے دیکھتے ہو تاکہ تم اُس کے فضل سے تلاش کر سکو، اور شاید تم شکر کرو
|
دونوں سمندروں کے بارے
|
35:12
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
جب اُن (لوگوں)سے کہا جاتا ہے: کہ ڈرو اُس سے جو تمہارے آگے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:45
|
|
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ
|
اور وہ(لوگ) اللہ کے سوامعبودبنا تے ہیں،تاکہ اُن کی مدد ہو
|
شرک
|
36:74
|
|
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ
|
اور واقعی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں؛
|
سبق اموز
|
39:27
|
|
قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
|
ایک قرآن،عربی کا بغیر کسی ٹیڑھے پن کے،کہ شاید وہ برائیوں سے دور رہیں (اللہ سے ڈریں)
|
قرآن
|
39:28
|
|
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰهَامٰنُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَبْلُغُ الْاَسْبَابَۙ
|
اور فرعون نے کہا: اے ہامان! میرے لیے ایک اونچا مینار بنا تاکہ شاید میں راستوں تک جا پہنچوں۔۔۔۔۔
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:36
|
|
وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
۔ اور تم میں سے ہے جو اس سے پہلے ہی مر جاتاہے۔۔۔ اور تاکہ تم ایک مقررہ مدت کو پہنچو، اور تاکہ تمہیں عقل(سمجھ) آئے
|
شان باری تعالی
|
40:67
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ
|
اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: تم اس قرآن کو سنا نہ کرو، اور اس (کے پڑھنے کے وقت) میں شور شرابہ (لغو، بکواس) کیا کرو؛ کہ شاید تم غالب آ جاؤ
|
قرآن کے کافرین
|
41:26
|
|
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِیْبٌ
|
اور آپﷺ کو کیا خبر؟ ہو سکتا ہے کہ (قیامت کی) گھڑی بہت ہی نزدیک ہو
|
آپﷺ سے سوال
|
42:17
|
|
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ
|
بے شک! ہم نے اس کو عربی (زبان) کا قرآن بنایا ہے کہ شاید تم سمجھ سکو۔
|
کتاب الہی
|
43:3
|
|
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ
|
جس نے تمہارے لیے زمین کو ایک بچھونابنایا، اس میں راستے بنائے ہیں، تاکہ تم راہ پا سکو؛
|
شان باری تعالی
|
43:10
|
|
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور اُس (ابراہیم ؑ)نے اس (تاکید) کو اپنے بعدآنے والوں میں ایک باقی رہنے والا لفظ بنا دیا، کہ شاید وہ (اللہ کی طرف) رجوع کیا کریں
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
43:28
|
|
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور نہیں دکھائی تھی اُنہیں کوئی نشانی ماسوائے کہ وہ (دکھائی گئی نشانی) اُس کی بہن(یعنی قسم) سے بڑی(نشانی) ہوتی تھی اور ہم نے اُن کو عذاب سے جکڑا، تاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کر یں
|
موسیؑ کے بارے
|
43:48
|
|
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
|
پس ہم نے اس (قرآن) کو آپﷺ کی زبان سے آسان بنا دیا ہے کہ وہ نصیحت پکڑیں
|
قرآن اور آپﷺ
|
44:57
|
|
وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَۚ
|
اور تاکہ تم اُس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو، اور تاکہ تم شکر کرو؛
|
شان باری تعالی
|
45:12
|
|
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور واقعی ہم نے ہلاک کیا تھا جو تمہارے ارد گرد بستیوں میں سے ہیں، اور (اُن کے لئے) ہم نے اپنی آیات (احکامات) کو واضح کیا تھا،تاکہ وہ رجوع کر لیں
|
عاد کے متعلق
|
46:27
|
|
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
|
بے شک!مومنین بھائی بھائی ہیں. پس اپنے (لڑنے والے) بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو اور اللہ سے ڈرو کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے
|
ایمان والوں کو ہدایت
|
49:10
|
|
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
اور ہر چیز سے،ہم نے جوڑا پیدا کیا، تاکہ تم نصیحت پکڑ و
|
اللہ کی نشانی
|
51:49
|
|
قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
ہم نے واقعی اپنی آیات (احکامات) کھول کر (واضح طور پر) تمہارے لئے بیان کر دی ہیں، کہ شاید تم سمجھو
|
یوم حساب
|
57:17
|
|
وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
|
اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے دیتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں
|
قرآن کی فضیلت
|
59:21
|
|
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
|
اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرو،کہ شاید تم کامیاب ہو سکو
|
صلوۃ جمعہ
|
62:10
|
|
١ؕ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا
|
تم نہیں جانتے کہ شاید اللہ اس کے بعد کوئی(اور) معاملہ(راہ) نکال دے
|
طلاق اور عدت
|
65:1
|
|
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ
|
اور آپﷺ کو کیا خبر کہ شاید وہ (اندھا انسان)بھی پھل پھول (پاکیزہ ہو) سکتا ہو
|
آپﷺ کے بارے
|
80:3
|