Chapter No 1-پارہ نمبر    ‹                The Cow-2 سورت البقرۃ ›Ayah No-56 ایت نمبر
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ |
آسان اُردو | پھر ہم (اللہ) نے تمہیں تمہاری موت کے بعد دوبارہ زندہ کیا (کہ) شاید تم شکر کرو |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | نتیجہ یہ ہوا کہ کڑکے نے تمہیں اس طرح آپکڑا کہ تم دیکھتے رہ گئے پھر ہم نے تمہیں تمہارے مرنے کے بعد دوسری زندگی دی تاکہ تم شکر گزار بنو۔ ف |
ابو الاعلی مودودی | تم بے جان ہو کر گر چکے تھے، مگر پھر ہم نے تم کو جِلا اٹھایا، شاید کہ اس احسان کے بعد تم شکر گزار بن جاؤ |
احمد رضا خان | پھر مرے پیچھے ہم نے تمہیں زندہ کیا کہ کہیں تم احسان مانو |
احمد علی | پھر ہم نے تمہیں تمہاری موت کے بعد زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو |
فتح جالندھری | پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو |
طاہر القادری | پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد تمہیں (دوبارہ) زندہ کیا تاکہ تم (ہمارا) شکر ادا کرو |
علامہ جوادی | پھر ہم نے تمہیں موت کے بعد زندہ کردیا کہ شاید اب شکر گزار بن جاؤ |
ایم جوناگڑھی | لیکن پھر اس لئے کہ تم شکرگزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زنده کردیا |
حسین نجفی | پھر ہم نے تمہاری موت کے بعد تمہیں زندہ کیا تاکہ (اس احسان کے بعد) تم شکرگزار بن جاؤ۔ |
M.M.Pickthall: | 56. Then We revived you after your extinction, that ye might give thanks. |
M.Daryabadi: | Then We raised you after your death that haply ye may return thanks. |
Yusuf Ali: | Then We raised you up after your death: Ye had the chance to be grateful. |
Shakir: | Then We raised you up after your death that you may give thanks. |
Saheeh International: | Then We revived you after your death that perhaps you would be grateful. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا
یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔
بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
خطاب بنی اسرائیل کو ہے
عنوان بنی اسرائیل ، قوم موسی
موت کے بعد اُن کو زندہ کیا گیا۔