Chapter No 2-پارہ نمبر    ‹                The Cow-2 سورت البقرۃ ›Ayah No-242 ایت نمبر
| كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | اسطرح اللہ اپنی آیات (احکامات) تمہارے لیے واضح کرتا ہےکہ شاید تم سمجھو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ اپنے احکام اسی طرح وضاحت سے تمہارے سامنے بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ داری سے کام لو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِس طرح اللہ اپنے احکام تمہیں صاف صاف بتاتا ہے امید ہے کہ تم سمجھ بوجھ کر کام کرو گے |
| احمد رضا خان | اللہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں کہ کہیں تمہیں سمجھ ہو، |
| احمد علی | اسی طرح الله تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھ لو |
| فتح جالندھری | اسی طرح خدا اپنے احکام تمہارے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو |
| طاہر القادری | ا سی طرح اﷲ تمہارے لئے اپنے احکام واضح فرماتا ہے تاکہ تم سمجھ سکو، |
| علامہ جوادی | اسی طرح پروردگار اپنی آیات کو بیان کرتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنی آیتیں تم پر ﻇاہر فرما رہا ہے تاکہ تم سمجھو |
| حسین نجفی | اسی طرح خدا تمہارے لئے اپنے آیات و احکام واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو۔ |
| M.Daryabadi: | In this wise Allah expoundeth unto you His commandments, haply ye may reflect. |
| M.M.Pickthall: | Thus Allah expoundeth unto you His revelations so that ye may understand. |
| Saheeh International: | Thus does Allah make clear to you His verses that you might use reason. |
| Shakir: | Allah thus makes clear to you His communications that you may understand. |
| Yusuf Ali: | Thus doth Allah Make clear His Signs to you: In order that ye may understand. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایت کا کچھ حصہ محکم یا متاشبہ ہو بھی یا نہیں بھی ہو سکتا۔
طلاق یافتہ عورتوں ، بیوہ عورتیں اور ان کے بارے میں احکامات، اللہ نے واضح کیے ہیں