Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-155 ایت نمبر
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ |
آسان اُردو | اور یہ ( قرآن) ایک کتاب ہے، ہم نے اُس کو مبارک(برکتوں والی) نازل کیا ہے پس اس کی پیروی کرو اور تقوی(یعنی اللہ سے ڈرا)کرو کہ شاید تمہیں رحمت حاصل ہو؛ |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | اور (اسی طرح) یہ برکت والی کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے۔ لہذا اس کی پیروی کرو، اور تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحمت ہو |
ابو الاعلی مودودی | اور اسی طرح یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے، ایک برکت والی کتاب پس تم اِس کی پیروی کرو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو، بعید نہیں کہ تم پر رحم کیا جائے |
احمد رضا خان | اور یہ برکت والی کتاب ہم نے اُتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو، |
احمد علی | یہ برکت والی کتاب ہم نے اتاری ہے سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
فتح جالندھری | اور (اے کفر کرنے والوں) یہ کتاب بھی ہمیں نے اتاری ہے برکت والی تو اس کی پیروی کرو اور (خدا سے) ڈرو تاکہ تم پر مہربانی کی جائے |
طاہر القادری | اور یہ (قرآن) برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے سو (اب) تم اس کی پیروی کیا کرو اور (اﷲ سے) ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے، |
علامہ جوادی | اور یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی بابرکت ہے لہذا اس کا اتباع کرو اور تقوٰی اختیار کرو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے |
ایم جوناگڑھی | اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر وبرکت والی، سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو |
حسین نجفی | اور یہ (قرآن) بڑی بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے پس تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو۔ شاید کہ تم پر رحم کیا جائے۔ |
M.Daryabadi: | And this is a Book We have sent down, blest, follow it then and fear God, haply ye may be shewn mercy. |
M.M.Pickthall: | And this is a blessed Scripture which We have revealed. So follow it and ward off (evil), that ye may find mercy. |
Saheeh International: | And this [Qur'an] is a Book We have revealed [which is] blessed, so follow it and fear Allah that you may receive mercy. |
Shakir: | And this is a Book We have revealed, blessed; therefore follow it and guard (against evil) that mercy may be shown to you. |
Yusuf Ali: | And this is a Book which We have revealed as a blessing: so follow it and be righteous, that ye may receive mercy: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
قرآن
واضح اور محکم
٭قرآن کی پیروی اور برائیوں سے دور رہنا، رحمت الہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہو سکتا ہے
یہ ایک عالمگیر اصول بتا دیا گیا ہے