|
خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوۡبِهِمۡ وَعَلٰى سَمۡعِهِمۡؕ
|
اللہ اُن کے دلوں پراور ان کے سننے (یعنی کانوں) پر مہر لگا(یعنی بند کر ) دیتا ہے
|
کافرین کے بارے
|
2:7
|
|
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ
|
اگر اللہ (ایسا )چاہتا ، تو وہ واقعی اُن (منافقین) کا سننا اور ان کا دیکھنا چھین لیتا
|
منافقین کے بارے میں
|
2:20
|
|
وَ قَدْ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ
|
اور واقعی اُن میں سے ایک گروہ (فریق) تھا وہ اللہ کا لفظ (کلمہ)سنتے،
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:75
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕۗ
|
(کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی سے پکڑ لو اور (ہمارا کلام) سنو ، (تو) اُنہوں نے کہا: (کہ) ہم سنتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:93
|
|
قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ
|
(کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی سے پکڑ لو اور (ہمارا کلام) سنو ، (تو) اُنہوں نے کہا: (کہ) ہم سنتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:93
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
|
اے ایمان والو ، نہ تم کہو : (نبی اکرم ؐ کو کہ) " راعنا" بلکہ کہو (کہ آپؐ) "ہماری طرف دیکھیں " ، اور تم (اہلِ ایمان) سننے والے بنو اور کافرین (نہ ماننے والوں) کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:104
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ١ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
اور جب ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ (اللہ کے) گھر کی بنیادیں بلند کر رہے تھے، (حضرت ابراہیم ؑنے دُعا کی) : ہمارے رب ! تُوہم سے (محنت)قبول فرما بے شک ! تُو ، صرف تُوہی سننے جاننے والا ہے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:127
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُؕ
|
اور وہی سننے ، (اور)جاننے والا ہے
|
ایمان والوں کو حکم
|
2:137
|
|
فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَاۤ اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌؕ
|
پھر جو کوئی اس (وصیت)کو تبدیل کر دیتا ہے اس کے بعد کہ جو اُس نے اُس(وصیت ) کوسنا تھا پھر اس(وصیت بدلنے) کا گناہ صرف اُن پر ہے جو اس (وصیت) کو تبدیل کرتے ہیں بے شک! اللہ سننے جاننے والا ہے
|
وصیت کے بارے میں
|
2:181
|
|
وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اللہ سننے جاننے والا ہے
|
محکم ایت قسموں کے بارے
|
2:224
|
|
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اور(تم مسلمانو!)اللہ کی راہ میں لڑائی کرو، اور جان لو کہ بے شک اللہ سننے ، جاننے والا ہے
|
محکم اور منفرد ایت
|
2:244
|
|
وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اور اللہ سننے ،جاننے والا ہے
|
اللہ پر ایمان اور طاغوت سے کفر
|
2:256
|
|
ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ
|
اُن میں بعض بعض کی اولاد تھےاور اللہ سننے (اور) جاننے والا ہے
|
آدم، نوح، ال ابراہیم، آل عمران
|
3:34
|
|
١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
بے شک! تُو، صرف توُ، ہی سننے( اور) جاننے والا ہے
|
کہنا عمران کی بیوی کا
|
3:35
|
|
اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ
|
بے شک! تُو ہی دُعا سننے والا ہے
|
زکریا کی دعا
|
2:38
|
|
وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ
|
اور مثال ان (لوگوں) کی جوکفر(انکار)کرتے ہیں جیسے کہ مثال ہے اُس(شخص) کی جو بلاتا ہے اُس کو جو نہیں سنتا ماسوائے ایک پکاراور زوردار آواز کے
|
کفر کرنے والے
|
2:171
|
|
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
ہمارے رب ! تُوہم سے (محنت)قبول فرما بے شک ! تُو ، صرف تُوہی سننے جاننے والا ہے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:127
|
|
١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَسَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ
|
بے شک! اللہ، واقعی سننے جاننے والا ہے
|
جنگ بدر
|
8:42
|
|
وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ
|
اورکہ اللہ سننے جاننے والا ہے
|
ایک اصول
|
8:53
|
|
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
بے شک! وہ سننے جاننے والا ہے
|
امن کے ساتھ رہنا
|
8:61
|
|
وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اوراللہ سننے جاننے والا ہے
|
جہاد سے بھاگنے والے
|
9:98
|
|
١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اور اللہ سننے جاننے والا ہے
|
صدقات سے
|
9:103
|
|
هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
|
وہ سننے (اور) جاننے والا ہے
|
آپﷺ اور لوگوں کی باتیں
|
10:65
|
|
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
بے شک! وہ سننے جاننے والا ہے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:34
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
. اوروہ (ہر چیز) سننے(اور)جاننے والا ہے
|
سبحان اللہ
|
21:4
|
|
وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
. اور اللہ سننے جاننے والا ہے
|
محکم آیت
|
24:21
|
|
١ؕ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
اوراگر وہ (ایسا کرنے سے)پرہیز کریں تو اُن کے لئے بہتر ہے.اور اللہ سننے جاننے والا ہے
|
محکم آیت
|
24:60
|
|
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
بے شک! وہی، صرف وہی، سنتا جانتا ہے
|
قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم
|
26:220
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
، اور وہ (اللہ)سننے (اور)جاننے والا ہے
|
یاد دہانی
|
29:5
|
|
فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَ مَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَاۤ اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌؕ
|
پھر جو کوئی اس (وصیت)کو تبدیل کر دیتا ہے اس کے بعد کہ جو اُس نے اُس(وصیت ) کوسنا تھا پھر اس(وصیت بدلنے) کا گناہ صرف اُن پر ہے جو اس (وصیت) کو تبدیل کرتے ہیں بے شک! اللہ سننے جاننے والا ہے
|
وصیت کے بارے میں
|
2:181
|
|
وَ اِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
ور اگر وہ طلاق دینے کا عزم (ارادہ) کر لیں تو پھر بے شک اللہ سننے جاننے والا ہے
|
میاں بیوی کی علیحدگی
|
2:227
|
|
قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْر
|
ہم سنتے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں اے ہمارے رب ! تُوہمیں معاف فرما اور ؛ اور تیری ہی طرف(ہمارا) سفر ہے
|
نازل ہوے پر ایمان
|
2:285
|
|
وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ
|
اور اللہ سننے جاننے والا ہے
|
منفرد ایت
|
|
|
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِیْرٌ وَّ نَحْنُ اَغْنِیَآءُ١ۘ
|
واقعی! اللہ نے سن لیا کہنا اُن لوگوں کا جنہوں نے کہا: بےشک! اللہ فقیر ہے اور ہم غنی (امیر) ہیں
|
منفرد ایت
|
3:181
|
|
وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ
|
اور واقعی تم اُن لوگوں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی،
|
منفرد ایت
|
3:186
|
|
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ
|
ہمارے رب! بے شک ہم نے ایک بلانے والے کو سنا وہ ایمان کے لئے پکار رہاتھا کہ
|
اولوالباب
|
3:193
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا
|
اور وہ کہتے ہیں " ہم سنتے ہیں اور ہم نافرمانی کرتے ہیں
|
یہودیوں میں سے
|
4:46
|
|
وَ اسْمَعْ غَیْرَ مُسْمَعٍ وَّ رَاعِنَا لَیًّۢا بِاَلْسِنَتِهِمْ
|
ور سُن نہ سننے کی طرح اور ہماری طرف دیکھ اپنی زبانوں کو بگاڑتے ہیں
|
یہودیوں میں سے
|
4:46
|
|
وَ لَوْ اَنَّهُمْ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا
|
اور اگر واقعی وہ کہتے "ہم سنتے ہیں اور فرمانبرداری کرتے ہیں؛
|
یہودیوں میں سے
|
4:46
|
|
وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَقْوَمَ١ۙ
|
اور سنیے اور ہماری طرف دیکھیں" تو یہ اُن کے لیے واقعی بہتر اور مناسب ہوتا
|
یہودیوں میں سے
|
4:46
|
|
اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
بے شک! اللہ ( اچھی طرح) سنتا د یکھتا ہے
|
منفرد و محکم ایت
|
4:58
|
|
١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
اللہ بہت دیکھنے، سننے والا ہے
|
منفرد آیت
|
2:134
|
|
اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ یُكْفَرُ بِهَا وَ یُسْتَهْزَاُ بِهَا
|
کہ جب تم سنتے ہو کہ اللہ کی آیات اُن سے کفر (انکار)ہورہا ہو اور اُن سے مذاق ہورہا ہو ،
|
اللہ کی آیات کا مذاق
|
2:140
|
|
١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًا عَلِیْمًا
|
اوراللہ سننے جاننے والا ہے
|
منفرد آیت
|
4:148
|
|
اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا وَ اتَّقُوا اللّٰہ
|
جب تم نے کہا: ہم سنتے ہیں اورہم اطاعت کرتے ہیں اور ﷲ کا تقوی کیاکرو
|
ایمان والوں کو
|
5:7
|
|
سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ
|
وہ جھوٹ کے لیے سنتے ہیں
|
یہودیوں میں سے
|
5:41
|
|
سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِیْنَ١ۙ لَمْ یَاْتُوْكَ١ؕ
|
سنتے ہیں دوسرے لوگوں کے لیے جو آپؐ کے پاس(خود) نہیں آتے
|
یہودیوں میں سے
|
5:41
|
|
سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ اَكّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ١ؕ
|
وہ جھوٹ کو سنتے ہیں حرام کو کھاتے ہیں!
|
کفر میں دوڑ لگانے والے
|
5:42
|
|
وَ اللّٰهُ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
وراللہ ، وہی (تو ہر بات کا) سننے( اور )جاننے والاہے
|
اہل کتاب کو
|
5:76
|
|
وَ اِذَا سَمِعُوْامَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ
|
اورجب وہ (یعنی عیسائی )سنتے ہیں جو رسولؐ کی طرف نازل (قرآن) کیا گیا ہے،
|
عیسایوں کے بارے
|
5:83
|
|
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ
|
اور اللہ سے ڈرو اور سنو
|
وصیت کے سلسلے گواہی
|
5:108
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
اور وہی سننے جاننے والا ہے
|
شان باری تعالی
|
6:13
|
|
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ
|
ن (مشرکین) میں سے ہیں جو آپﷺ کو سنتے ہیں، اور
|
مشرکین کے بارے
|
6:25
|
|
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ وَ الْمَوْتٰى
|
صرف (دعوت حق کا) جواب دے سکتے ہیں جو لوگ سُن سکتے ہوں
|
آپﷺ کے بارے
|
6:36
|
|
سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ
|
کہ اگر اللہ تمہارا سننا اور تمہارادیکھنا چھین لے اور تمہارے دلوں پرمہر لگا دے
|
منفرد آیت
|
6:46
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
اور وہ سننے والا (اور) علیم (ہر چیزجاننے والا) ہے
|
منفرد آیت
|
6:115
|
|
وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
|
اور اُن کے دلوں پر مہر لگا دیں پھر وہ (کوئی چیز) سن ہی نہ سکیں؟
|
سبق
|
7:100
|
|
وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَاؕ
|
اور اُن کے کان ہیں وہ ان(کانوں) سے (کچھ) سن نہیں سکتے،
|
لوگوں میں سے
|
7:179
|
|
اَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا
|
یا اُن کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں؟
|
جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں
|
2:195
|
|
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَسْمَعُوْا١ؕ
|
اور اگر تم اُن( اللہ کے علاوہ دوسروں کو پکارنے والوں) کو ہدایت کی طرف بلاتے ہو، تو وہ سنتے ہی نہیں ہیں؛
|
شرک کے بارے
|
2:198
|
|
اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
بے شک! وہ سننے جاننے والا ہے
|
محکم آیت
|
2:200
|
|
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ
|
اور جب قرآن پڑھا جائے پھر اُس کو (توجہ سے ) سنو
|
قرآن پڑھنا
|
2:204
|
|
اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
بے شک! اللہ سننے جاننے والا ہے
|
جنگ بدر
|
8:17
|
|
وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ
|
اور اُس(رسولؐ) سے پھرا نہ کرواور تم (اسکی بات )سن رہے ہوتے ہو
|
جنگ بدر
|
8:20
|
|
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ هُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
|
اورتم (ایمان والے)اُن لوگوں کی طرح نہ ہو نا جو کہتے ہیں، ہم سنتے ہیں، اور وہ (کچھ بھی) سنتے نہیں ہیں
|
جنگ بدر
|
8:21
|
|
وَ لَوْ عَلِمَ اللّٰهُ فِیْهِمْ خَیْرًا لَّاَسْمَعَهُمْ١ؕ
|
اوراگر اللہ اُن میں کوئی بہتری جانتاتو وہ (اللہ) واقعی اُن کو سُنوا بھی دیتا ،
|
(بے عقل لوگوں )
|
8:23
|
|
وَ لَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ
|
اور اگر وہ (اللہ) اُن کو (ہدایت) سُنوا بھی دیتا تو وہ واقعی پھر جاتے اور وہ مخالفت کرتے
|
(بے عقل لوگوں )
|
8:23
|
|
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا
|
اور جب اُن پر ہماری آیات کو پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم نے سن لیا ہے
|
(کافرین)
|
8:31
|
|
فَاَجِرْهُ حَتّٰى یَسْمَعَ كَلٰمَ اللّٰهِ
|
، تواُس کو آپؐ تحفظ دیں حتی کہ وہ (مشرک) اللہ کا کلام(لفظ) سن لے
|
مشرکین سے جنگ
|
9:6
|
|
١ۚ وَ فِیْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْ
|
تم(مسلمانوں) میں (کچھ) ان(منافقین) کی (بات) سن بھی لیتے
|
تاریخی آیت
|
9:47
|
|
اَمَّنۡ يَّمۡلِكُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ
|
یا کون! وہ سننے اور دیکھنے کا اختیار والا ہے؛
|
شان باری تعالی
|
10:31
|
|
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُوۡنَ اِلَيۡكَؕ
|
اور اُن (مشرکین)میں سے ہیں جو آپؐ کی طرف سنتے ہیں
|
آپﷺ کے بارے
|
10:42
|
|
اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ وَلَوۡ كَانُوۡا لَا يَعۡقِلُوۡنَ
|
ں کیا پھرآپؐ بہروں کو سنا سکتے ہیں اور اگرچہ وہ سمجھتے بھی نہ ہوں؟
|
آپﷺ کے بارے
|
10:42
|
|
ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
|
ان (رات اور دن) میں سننے والے لوگوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
شان باری تعالی
|
10:67
|
|
مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ
|
نہ وہ سن سکتے تھے اور نہ ہی وہ (اللہ کی نشانیوں کو )دیکھتے تھے
|
ظالمین جو اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں
|
11:20
|
كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ
|
جیسے اندھا اور بہرہ اور دیکھنے اور سننے والا ہے
|
اللہ پر جھوٹ باندھنے والے اور ایسا نہ کرنے والے
|
11:24
|
|
فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ
|
پھرجب اُس (حاکم کی بیوی) نے اُن (عورتوں) کی چالیں سنیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:31
|
|
اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ
|
بے شک! میرا رب واقعی دُعا سننے والاہے
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:39
|
|
اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ
|
ماسوائے (کہ) جو (شیطان آسمانوں سے) سننے کی چوری کرتا ہے پھر ایک واضح شعلہ اُس(شیطان) کا پیچھا کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
15:18
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ
|
بے شک! اس (سارے عمل) میں سننے والے لوگوں کے لیے واقعی (اللہ کی حاکمیت کی) ایک نشانی ہے
|
بارش کے ساتھ مردہ زمین کو زندہ کرنا
|
16:65
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ
|
اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
16:78
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ۚ
|
یہی لوگ ہیں، اللہ اُن کے دلوں اور ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں پر طباعت (بندش) لگا دیتا ہے
|
جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے
|
16:108
|
|
١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
بے شک وہ! وہی سننے(اور) دیکھنے والا ہے
|
معراج کے بارے
|
17:1
|
|
١ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ
|
بے شک! سننا اور دیکھنا اور دل۔
|
ان کی پوچھ گچھ ہوگی
|
17:36
|
|
حْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَسْتَمِعُوْنَ بِهٖۤ
|
میں علم ہے اُس بارے میں جو وہ اس(قرآن) سے سننا چاہتے ہیں
|
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن
|
17:47
|
|
اِذْ یَسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ وَ اِذْ هُمْ نَجْوٰۤى
|
جب وہ آپؐ کی طرف سنتے ہیں اور جب وہ خفیہ مشورہ کرتے ہیں
|
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن
|
17:47
|
|
اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْؕ
|
للہ) اس (غیب)کے متعلق دیکھتا ہے اوروہ سنتا ہے!
|
اصحاب الکہف
|
18:26
|
|
وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا۠
|
اوروہ سننے کی اسطاعت (طاقت) نہیں رکھتے تھے
|
کافرین
|
18:101
|
|
اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْۙ یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا
|
اُن (کافرین) کو سننا اور دیکھناجس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے!
|
عیسی ؑ کی سچائی سے کفر کرنے والے
|
19:38
|
|
مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْــٴًـا
|
جو نہ سن اور نہ دیکھ اور نہ ہی آپ کوکسی چیز کا فاہدہ دے سکتے ہیں
|
ابراہیمؑ
|
19:42
|
|
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ
|
وہ اُن (باغات) میں کوئی فضول بات نہیں سنیں گے،ماسوائے سلام (یعنی صرف امن سلامتی)؛
|
جنت کا وعدہ
|
19:62
|
|
هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠
|
کیا تم اُن(نسلوں) میں سے کسی ایک کو بھی دیکھ سکتے ہو، یااُن کی کوئی ہلکی سی آواز بھی سن سکتے ہو؟
|
ایک حقیقت
|
19:98
|
|
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى
|
اور میں نے تمہیں چن لیا ہے، پس اُس کو سن جو وحی دی جاتی ہے۔
|
موسیؑ کے بارے
|
20:13
|
|
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى
|
اُس (اللہ) نے کہا: نہ ڈرنا. بے شک! میں سنتے اور دیکھتے ہوئے، تم دونوں کے ساتھ ہوں
|
موسیؑ کے بارے
|
20:46
|
|
فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا
|
پھر تم نہیں سنو گے کچھ ماسوائے ایک ہلکی سی کھسر پھسر
|
یوم قیامت
|
20:108
|
|
اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ
|
ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت) کو سنتے ہیں اور وہ کھیل رہے ہوتے ہیں؛
|
ایک حقیقت
|
21:2
|
|
ﳲ وَ لَا یَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا یُنْذَرُوْنَ
|
.اور بہرے پکار(دعا) نہیں سنتے جب وہ خبردار کیے جاتے ہیں
|
آپﷺ کے بارے
|
21:45
|
|
قَالُوْا سَمِعْنَا فَتًى یَّذْكُرُهُمْ یُقَالُ لَهٗۤ اِبْرٰهِیْمُؕ
|
اُنہوں نے کہا: ہم نے ایک جوان کو ان (بتوں) کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، اُس کو ابراہیم ؐکہتے ہیں
|
ابراہیمؑ کے بارے میں
|
21:60
|
|
لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ هُمْ فِیْهَا لَا یَسْمَعُوْنَ
|
اُن(مشرکین) کے لئے اس(جہنم) میں شورغل(چیخنا چلانا) ہو گا،اور وہ اُس میں (کچھ بھی)نہ سن سکیں گے
|
مشرک کا (جہنم میں)
|
21:100
|
|
لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَهَاۚ
|
وہ (جن کے لئے اللہ کی طرف سے مہربانی ہو چکی ہے) اُس (جہنم) کی ہلکی سی آواز بھی نہیں سنیں گے
|
جہنم کے بارے
|
21:102
|
|
اَوْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ۚ
|
یا کان ہوتے(کہ) وہ اُن سے سن سکتے؟
|
ایک سوال
|
22:46
|
|
وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
، اور کہ اللہ سنتا دیکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
22:61
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ١ؕ
|
اے لوگو! ایک مثال دی جا تی ہے پھرتم اِس کو توجہ سے سنو:
|
اللہ کے سوا پکارنے والے
|
22:73
|
|
اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌۚ
|
. بے شک! اللہ سنتا (اور) دیکھتاہے
|
شان الہی
|
22:75
|
|
١ۖۚ مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَۚ
|
ہم نے اس کے بارے میں اپنے پہلے باپ دادا میں نہیں سنا
|
نوحؑ کے بارے
|
23:24
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ
|
اوروہ ہے جس نے تمہارے لئے سننا اور دیکھنا اور دل پیدا کئے.
|
شان باری تعالی
|
23:78
|
|
لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ
|
جب تم نے اس (تہمت) کو سناتو مومنین مرد اور عورتوں نے کیوں نہیں اپنے دلوں سے اچھا خیا ل کیا؟
|
تاریخی واقعہ
|
24:12
|
|
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ
|
اور کیوں نہیں جب تم نے اس (الزام) کو سنا تو تم کہتے: (کہ) ہمارے لئے نہیں کہ ہم اس بارے میں بات کریں
|
تاریخی واقعہ
|
24:16
|
|
لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١ؕ
|
کہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے کہ وہ کہتے ہیں: ہم نے سنا اور اطاعت کی.
|
مومنین کا وصف
|
24:51
|
|
اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا
|
جب وہ (آگ) اُن کو دور سے دیکھے گی، تو وہ (منکر قیامت) اُس (آگ)کا جوش اور گرجنا سنیں گے
|
ساعت کی جھٹلانے والے
|
25:12
|
|
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ
|
یاکیا تم خیال کرتے ہو کہ اُن (کافرین) میں سے اکثرسنتے یا سمجھتے ہیں؟
|
کافرین کے بارے
|
25:44
|
|
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
|
اُس (اللہ) نے کہا: ہر گز نہیں. چنانچہ تم دونوں ہماری نشانیوں کے ساتھ جاؤ. بے شک! ہم،(ہر چیز کو) سنتے ہوئے تمہارے ساتھ ہوں گے
|
موسیؑ کے بارے
|
26:15
|
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
|
(فرعون نے)کہا اُن کو جو اُس کے ارد گرد تھے:کیا تم سنتے نہیں ہو؟
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:25
|
|
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ
|
اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (اُن کو) پکارتے ہو؟
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:72
|
|
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ
|
بے شک! وہ واقعی (قرآن) سننے (کے مقام) سے دور کر دیئے گے ہیں
|
قران کے متعلق
|
26:212
|
|
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ
|
وہ سنی سنائی بات(کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور اُن میں اکثرجھوٹے ہوتے ہیں
|
جھوٹے گناہگار
|
26:223
|
|
اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ
|
بے شک! آپﷺ،نہ تو آپﷺ مرے ہوؤں کو سنا سکتے ہیں، اور نہ ہی آپﷺ بہروں کو پکار سنوا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ موڑ چکے ہوں؛ .
|
آپﷺ کو تسلی
|
27:80
|
|
١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ
|
نہیں آپﷺ سنا سکتے کسی کوماسوائے کہ جو ہماری آیات پر ایمان لے آتے ہیں پھر وہ فرمانبردار (مسلمین) بھی ہوتے ہیں
|
آپﷺ کو تسلی
|
27:81
|
|
وَّ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ
|
.ہم نے کبھی بھی اپنے اگلے باپ دادا میں اس کے بارے نہیں سنا تھا
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:36
|
|
وَ اِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ
|
اور جب وہ لغو (فضول باتوں کو) سنتے ہیں وہ اُس سے منہ پھیر لیتے ہیں.
|
اہل کتاب میں جو قران پر ایمان
|
28:55
|
|
مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍ١ؕ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ
|
تو اللہ کے سوا کون معبودہے جو تمہیں روشنی لا دے. کیا پھر بھی تم نہیں سنتے ہو؟
|
لوگوں سے سوال
|
28:71
|
|
وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
|
اور وہ سنتا (اور)جانتا ہے
|
رزاق اللہ
|
29:60
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ
|
. بیشک! ان (چیزوں) میں سننے(یعنی توجہ کرنے) والوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
اللہ کی نشانیاں
|
30:23
|
|
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ
|
پھر بے شک آپﷺ، نہ تو تم مرے ہوؤں کو سنوا سکتے ہو، اور نہ ہی تم بہروں کو پکار سنوا سکتے ہو، جب وہ پھر چکے ہوں پیٹھ موڑ کر
|
شان باری تعالی
|
30:52
|
|
١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ
|
.آپﷺ نہیں سنوا سکتے کسی کو بھی ماسوائے کہ جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں پھر وہ فرمانبردار (مسلمین) ہو تے ہیں
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:53
|
|
كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ
|
جیسے اُس نے اُن(آیات) کوسنا ہی نہ ہو، جیسے اُس کے کانوں میں ایک بہرہ پن ہو. پس اُس کو ایک درد ناک عذاب کی خوشخبری دے دیں
|
جو فضول باتوں کو خریدتا ہے
|
31:7
|
|
مَا خَلْقُكُمْ وَ لَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
(اللہ کے لیے) نہ تمہاری تخلیق اور نہ ہی تمہار (دوبارہ زندہ) کھڑا ہونا کچھ ہے ماسوائے جیسے کہ ایک جان کا.بے شک! اللہ سنتا (اور) دیکھتاہے
|
سبحان اللہ
|
31:28
|
|
وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ
|
؛ اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
32:9
|
|
رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ
|
، (اور کہتے ہیں): ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا ہے اور سن بھی لیا ہے، پس ہمیں واپس بھیج دے؛ (کہ)ہم نیک عمل کریں،(اب) بے شک! ہمیں یقین ہے
|
یوم قیامت
|
32:12
|
|
یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ
|
وہ اُن کی رہائشوں (گھروں) میں چلتے ہیں؟ بے شک! ان (چیزوں) میں (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں! کیا پھر بھی وہ نہیں سنیں گے؟
|
(یعنی لوگوں)
|
32:26
|
|
اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ
|
. بے شک! وہ سنتا ہے قریب ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
34:50
|
|
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ١ۚ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ١ؕ
|
اور اگر تم اُن کو پکارتے ہو تو وہ تمہاری دعاؤں کو نہیں سنتے، اور اگر (فرض محال) وہ سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے
|
اللہ کے سوا دوسروں کا پکارنے والا
|
35:14
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یُسْمِعُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِی الْقُبُوْرِ
|
بے شک! اللہ، وہ جسے چاہتا ہے (ہدایت کا) سنوا دیتا ہے. اور آپﷺ نہیں سنا سکتے اُن کو جو قبروں میں ہیں
|
ایک اصول
|
35:22
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یُسْمِعُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِی الْقُبُوْرِ
|
بے شک! اللہ، وہ جسے چاہتا ہے (ہدایت کا) سنوا دیتا ہے. اور آپﷺ نہیں سنا سکتے اُن کو جو قبروں میں ہیں
|
ایک اصول
|
35:22
|
|
اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ
|
بےشک! میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا ہوں، پس مجھے سنو!
|
بستی کا قصہ
|
36:25
|
|
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ
|
وہ (شیاطین) اعلی سرداروں (یعنی فرشتوں) کی طرف نہیں سن سکتے اور اُن (شیاطین) کوہر طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے
|
آسمان سے باتوں کو سننے والے
|
37:8
|
|
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ
|
ہم نے اس بارے میں آخری مذہب (ملت) میں نہیں سنا. نہیں ہے وہ کچھ ماسوائے ایک خود گھڑی ہوئی (بات کے)
|
کافرین کے متعلق
|
38:7
|
|
الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ
|
جو بات کو سنتے ہیں اور پھر اُس (بات) کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں
|
ایک اصول
|
39:18
|
|
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
بے شک! اللہ! وہ سنتا دیکھتا ہے
|
40:20
|
|
١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
. پس تم اللہ کی پناہ مانگو بے شک! وہ، وہی، سنتا دیکھتا ہے
|
حکم
|
40:56
|
|
بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
|
بشارت دینے والا اور ایک ڈرانے والا (قرآن ہے). پھر اُن (لوگوں) سے اکثر اعراض(کنارہ) کر لیتے ہیں پھر وہ(اس کو) سنتے نہیں ہیں
|
کتاب اللہ
|
41:4
|
|
حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
حتی کہ، جب وہ اُس (جہنم) کے پاس آ جائیں گے، اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن پرگواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے
|
اللہ کے دشمن
|
41:20
|
|
وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ
|
اور تم تو پردہ نہیں کیا کرتے تھے کہ کہیں تمہارے کان، تم پر گواہی نہ دے دیں اور نہ ہی تمہاری آنکھیں اور نہ ہی تمہاری کھالیں
|
اللہ کے دشمن
|
41:22
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ
|
اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: تم اس قرآن کو سنا نہ کرو، اور اس (کے پڑھنے کے وقت) میں شور شرابہ (لغو، بکواس) کیا کرو؛ کہ شاید تم غالب آ جاؤ
|
قرآن کے کافرین
|
41:26
|
|
لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
.اُس (اللہ) کی طرح کی کوئی بھی چیزنہیں ہے؛ اور وہ سنتا دیکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:11
|
|
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
|
کیا پھر تم ہو کہ آپﷺ، بہرے کو کچھ سنا سکتے ہیں، یا کیا آپﷺ اندھے کو راستہ دکھا سکتے ہیں اوراُس (شخص) کو بھی جو ایک واضح گمراہی میں ہو؟
|
آپﷺ سے سوال
|
43:40
|
|
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ
|
یا کیا وہ سوچتے ہیں کہ بے شک ہم اُن کی خفیہ سوچوں اوراُن کے رازوں کو نہیں سن سکتے؟ نہیں، اور ہمارے فرشتے، ان کے پاس ہوتے ہیں وہ لکھ لیتے ہیں
|
(نبی ﷺ کے خلاف)
|
43:80
|
|
یَّسْمَعُ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰى عَلَیْهِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا١ۚ
|
وہ اللہ کی آیات کو سنتا ہے(جو) اُس پر پڑھی جاتی ہیں پھر وہ تکبر کرتے ہوئے ضد کرتا ہے جیسے کہ اُس نے وہ سنی ہی نہیں ہیں.
|
جھوٹا بندہ
|
45:8
|
|
وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ
|
اور اُسکے سننے اور دل پر مہر لگا دیتا ہے، اور اُس کے دیکھنے پر ایک پردہ ڈال دیتا ہے؟
|
خواہش کو اپنا معبود بنانا
|
45:23
|
|
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً
|
اور ہم نے واقعی اُن کوان (چیزوں)میں قوت دی تھی جن میں تمہیں طاقت نہیں دی ہوئی ہے، اور ہم نے ان کے لیے کان اور آنکھیں اور دل بھی بنائے
|
عاد کے متعلق
|
46:26
|
|
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ
|
پھر اُن کے کان اور نہ ہی اُن کی آنکھیں اور نہ ہی اُن کے دل اُن کے کچھ بھی کام آ سکے
|
عاد کے متعلق
|
46:26
|
|
وَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ
|
ور جب ہم نے آپﷺ کی طرف جنوں میں سے ایک جماعت (نفری) کو راغب کیاکہ وہ قرآن سننا چاہیں،
|
قرآن اور جنات
|
46:29
|
|
قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى
|
اُنہوں نے کہا: اے ہمارے لوگو! بے شک! ہم نے ایک کتاب کو سنا ہے جو موسی ؑ کے بعد نازل کی گی ہے
|
قرآن اور جنات
|
46:30
|
|
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ
|
اور اُن (لوگوں)میں سے ہیں جو آپﷺ کی طرف سنتے ہیں حتی کہ جب وہ آپﷺ کے پاس سے چلے جاتے ہیں
|
یہی ہیں وہ جن کے دلوں پر اللہ مہر لگا دیتا ہے
|
47:16
|
|
اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
|
بے شک! اللہ سنتا جانتا ہے
|
شان الہی
|
49:1
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ
|
بے شک! ان (نسلوں کی تباہی) میں واقعی نصیحت ہے اُس (شخص) کے لیے جس کے پاس ایک دل ہے، یا وہ سنتا ہے اور (سچائی کا) گواہ ہے
|
گذشتہ بستیوں کی تباہی میں
|
50:37
|
|
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ
|
اور سنیں اُس دن جب کوئی پکارنے والا بہت ہی نزدیک کی جگہ سے پکارے گا
|
آپﷺ کو حکم
|
50:41
|
|
یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ
|
جس دن وہ (کافرین) سچائی سے خوفناک چیخ سنیں گے.وہ (قبروں سے) نکلنے کا دن ہو گا
|
قیامت
|
50:42
|
|
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ
|
یا کیا اُن کے پاس (آسمانوں تک) کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (احکامات کو) سن لیتے ہیں؟ پھر اُن کا کوئی سننے والا کوئی واضح حکم (سند) پیش کرے
|
ایک سوال
|
52:38
|
|
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ
|
وہ ان (باغات)میں نہ کوئی فضولیات اور نہ ہی کوئی گناہ سنیں گے
|
المقربون
|
56:25
|
|
قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ
|
بے شک!اللہ نے اُس عورت کی بات سن لی جو آپﷺ سے اپنے خاوند کے بارے میں جھگڑ رہی تھی، اور اُس نے اللہ کی طرف شکایت کی.
|
تاریخی آیت
|
58:1
|
|
وَ اللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
اور اللہ نے تم دونوں (فریقوں) کی بات چیت کو سنا. بے شک! اللہ سنتا دیکھتا ہے
|
تاریخی آیت
|
58:1
|
|
وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ
|
اور جب آپﷺ اُن کو دیکھتے ہیں تو اُن کے جسم آپﷺ کو اچھے لگتے ہیں؛ اور اگر وہ بات کرتے ہیں تو آپﷺ اُن کی باتیں سنتے ہیں.
|
منافقین
|
63:4
|
|
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ
|
جو تمہاری اسطاعت ہو پس اللہ سے ڈرو اور (اللہ کے احکامات) سنو، اور (پھر اُن کی) فرمانبرداری کرو، اور(اُسکی راہ میں) خرچ کرو؛
|
ایمان والوں کو نصیحت
|
64:15
|
|
اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ
|
جب وہ اُس (جہنم) میں ڈالے جائیں گے تو وہ اس کا دھاڑنا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی
|
اللہ سے کفر کرنے والے
|
67:7
|
|
وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ
|
اور وہ (جہنمی) کہیں گے: کہ اگر ہم سنتے یا ہم عقل (سمجھنے) والے ہوتے، تو ہم آگ کے ساتھیوں (جہنمیوں) میں تو نہ ہوتے
|
اللہ سے کفر کرنے والے
|
67:10
|
|
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
|
(آپﷺ ان سے) کہیں: وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور تمہارے لئے کان اورآنکھیں اور دل بنائے ہیں. کم ہی ہے جو تم شکر کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
67:23
|
|
لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ
|
، اور وہ کہتے ہیں: بے شک! وہ، واقعی، ایک مجنوں (پاگل) ہے.؛
|
قرآن سے لوگوں کی بیزاری
|
68:51
|
|
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ
|
(آپﷺ) کہیں: کہ میری طرف وحی کی گی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے سنا، پھر اُنہوں نے کہا: کہ بے شک! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے
|
جنات اور قرآن
|
72:1
|
|
وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ
|
اور کہ ہم اُس (آسمان) کی(اونچی)جگہوں پر سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے
|
جنات اور قرآن
|
72:9
|
|
١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ
|
. پھرجو کوئی اب سننا چاہتا ہے تو اپنے لئے ایک شعلہ تیار پاتا ہے؛
|
جنات اور قرآن
|
72:9
|
|
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ
|
اور کہ جب ہم نے ہدایت کو سنا ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں،
|
جنات اور قرآن
|
72:13
|
|
نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
، تاکہ اُس کا امتحان لیں. پس ہم نے اُسے سننے(اور )دیکھنے والا بنایا
|
انسان کی تخلیق کا مقصد
|
76:2
|
|
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
|
وہ (متقین) اس (جنت) میں نہ بیہودہ بات اور نہ ہی جھوٹ سنیں گے
|
متقین کے لیے
|
78:35
|
|
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ
|
اس (جنت)میں وہ کوئی فضولیات نہیں سنیں گے
|
جنتوں میں
|
88:11
|