روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ | اللہ تمہیں تمہاری قسموں میں لغو سے تو نہیں پکڑے گا لیکن تمہیں اس کی وجہ سے تو پکڑے(سزا دے) گا جو تمہارے دلوں نے کیا | محکم ایت قسموں کے بارے | 2:225 |
| لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ | اللہ تمہیں تمہارے عہدوں (قسموں)میں فضولیات (غیر ارادی چیزوں)سے تو نہیں پکڑے گا، | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ | وہ اُن (باغات) میں کوئی فضول بات نہیں سنیں گے،ماسوائے سلام (یعنی صرف امن سلامتی)؛ | جنت کا وعدہ | 19:62 |
| وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ | اور جو، (کہ)وہ فضول باتوں سے اعراض(کنارہ) کرتے ہیں، | مومنین کے بارے | 23:3 |
| وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا | اور جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور جب وہ ایک لغو سے گزرتے ہیں تو وہ وقارسے گزر جاتے ہیں | رحمان کے بندے | 25:72 |
| وَ اِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ | اور جب وہ لغو (فضول باتوں کو) سنتے ہیں وہ اُس سے منہ پھیر لیتے ہیں. | اہل کتاب میں جو قران پر ایمان | 28:55 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ | اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: تم اس قرآن کو سنا نہ کرو، اور اس (کے پڑھنے کے وقت) میں شور شرابہ (لغو، بکواس) کیا کرو؛ کہ شاید تم غالب آ جاؤ | قرآن کے کافرین | 41:26 |
| یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ | وہ اس (جنت)میں ایک دوسرے سے ایک گلاس (مشروب کا) کا تنازعہ کریں گے اُس(گلاس) میں نہ تو کوئی فضول (چیز) اور نہ ہی کوئی گناہ ہے | متقین | 52:23 |
| لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ | وہ ان (باغات)میں نہ کوئی فضولیات اور نہ ہی کوئی گناہ سنیں گے | المقربون | 56:25 |
| لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ | وہ (متقین) اس (جنت) میں نہ بیہودہ بات اور نہ ہی جھوٹ سنیں گے | متقین کے لیے | 78:35 |
| لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ | اس (جنت)میں وہ کوئی فضولیات نہیں سنیں گے | جنتوں میں | 88:11 |